کِس کی آمد ہے یہ کیسی چمن آرائی ہے

گُلِ یاسمیں

لائبریرین
کس کی آمد ہے یہ کیسی چمن آرائی ہے
ہر طرف پھول مہکتے ہیں بہار آئی ہے​
السلام علیکم

پھولوں سے ہمیں بہت لگاؤ ہے۔ برف ہٹتی ہے تو زمین کچھ کچھ سبز دکھنے لگتی ہے۔ مت پوچھئیے ہماری خوشی کا عالم۔۔۔ کیونکہ یہ آمدِ بہار کی نوید لئے ہوتا ہے ہرا سا رنگ۔اُس کے بعد تو جیسے ایک ایک کر کے مختلف رنگوں کے پھول کھلے جاتے ہیں، سوچا کہ اب اس محفل کا حصہ بن ہی گئے ہیں تو پنی خوشی آپ سے بھی بانٹیں۔ آج کی تاریخ میں جو پھول ملے، حاضر ہیں۔ ماشا ء اللہ ضرور کہئیے گا۔۔

وعلیکم السلام
ماشاءاللہ
اللہ کریم آپ زندگی ہمیشہ ان خوش رنگ اور خوشبودار پھولوں سے سجائے رکھیں ،آپ کی زندگی کو خاردار مسائل اور پریشانیوں سے محفوظ رکھیں ۔آمین
 
اے خان

محفلین
خوبصورت تصاویر
مجھے موسم بہار پسند نہیں مجھے خزاں کا موسم پسند ہے. ہمارے گاؤں میں گھروں کے درمیان کافی فاصلہ ہوتا ہے تو خزاں میں دور تک علاقہ نظر آتا ہے جب کہ بہار میں پتوں کی وجہ سے سب پناہ ہوجاتا ہے
 
گُلِ یاسمیں

لائبریرین

سید عاطف علی

اس میں بہار کا قصور ہے یا گاوں کا ؟
 
گُلِ یاسمیں

لائبریرین
خوبصورت تصاویر
مجھے موسم بہار پسند نہیں مجھے خزاں کا موسم پسند ہے. ہمارے گاؤں میں گھروں کے درمیان کافی فاصلہ ہوتا ہے تو خزاں میں دور تک علاقہ نظر آتا ہے جب کہ بہار میں پتوں کی وجہ سے سب پناہ ہوجاتا ہے
بہت شکریہ۔

واقعی موسم خزاں کی اپنی خوبصورتی ہے۔ خاص طور پر جب زرد پتے جھڑ کر زمین پہ گرے مٹی سے سرگوشیاں کرتے ہیں۔
ہر موسم میں قدرت کے حسین نظارے ہیں۔ ہمیں پانچوں موسم پسند ہیں۔ :D
 
Top