مابدولت عکس چسپاں بالا میں جلوہ افروز ذی نفس صحت مند کی بابت برادرم ابن توقیر سے مستفسر ہیں کہ کیا یہ حضرت ' وہ خود ' ہیں ۔۔ ؟ اگر جواب اثبات میں ہے تو مابدولت اظہار مسرت کرتے ہیں ۔پانچ بجے نکلے تھے تو ٹکئی تک پہنچتے پہنچتے چھ ہوگئے۔ٹکئی میں رہائش کا کوئی انتظام نہیں تھا ورنہ شاید ہم رات یہیں رک جاتے۔آپشن تو کوئی نہیں تھا لیکن پھر بھی مقامی لوگوں سے راستے کی معلومات لیں رات کی تاریکی میں سفر کا پوچھا اور آگے کو چل دیے۔
ٹکئی تک پہنچتے پہنچتے تصویر بنوانے کی ہمت تو رہی نہیں تھی لیکن پھر بھی چہرے پر بے بسی لیے جہاز بانڈہ نکلنے سے قبل یہ تصویر محفوظ کرلی۔