کپاس کی چھڑیاں-کھیتوں سے گھروں تک

میرے بھائی یہ کوئل نہیں ہے بلکہ یہ اور چڑیا ہے جسے کالی چڑیا کہا جاتا ہے۔ کوئل اس سے تھوڑی سی بڑی ہوتی ہے۔
جی ایسا ہی ہو گا، لیکن بولتی تو یہ کُو ہُو کُوہُو، کر کے اور ایک لمبی سیٹی سی بھی بجاتی ہے۔ ہندکو میں اسے ہم "کالی کات" کہتے ہیں۔
 
عسکری

معطل
ہاتھوں سے کیوں نہیں اٹھائی جاتیں؟؟؟
میں نے خود کئی بار ہاتھوں سے ریڑھی بھری ہے۔
بہرحال اتنا ضرور ہوتا ہے بعد میں ہاتھ پہچانے نہیں جاتے کہ یہ واقعی میرے ہیں:eek:
ہو سکتا ہے پر ہاتھوں کا ستیاناس مار دیتے ہوں گے
 
وجی

لائبریرین
بہت اچھی تصویریں ہیں

ایک بات بتائیں کیا آپ کو اس بارے میں معلومات ہے حسیب نذیر گِل صاحب کہ بھارتی پنجاب میں بہت سے کسان فصل کے بقایا جھاڑیاں جلا دیتے ہیں
کیا پاکستان میں بھی کوئی کسان اس طرح کرتا ہے ؟؟
 
بہت اچھی تصویریں ہیں

ایک بات بتائیں کیا آپ کو اس بارے میں معلومات ہے حسیب نذیر گِل صاحب کہ بھارتی پنجاب میں بہت سے کسان فصل کے بقایا جھاڑیاں جلا دیتے ہیں
کیا پاکستان میں بھی کوئی کسان اس طرح کرتا ہے ؟؟
جی ہاں بعض کسان ایسا کرتے ہیں اور زیادہ تر یہ ان علاقوں میں کیا جاتا ہے جہاں بالن(ایندھن) کی ضرورت نہیں ہوتی۔
اسکے علاوہ مکئی کی فصل کو آگ ہی لگائی جاتی ہے
 
وجی

لائبریرین
جی ہاں بعض کسان ایسا کرتے ہیں اور زیادہ تر یہ ان علاقوں میں کیا جاتا ہے جہاں بالن(ایندھن) کی ضرورت نہیں ہوتی۔
اسکے علاوہ مکئی کی فصل کو آگ ہی لگائی جاتی ہے
یہ کس موسم میں لگائی جاتی ہے ؟؟
اور کیا بھارتی پنجاب میں ایسا زیادہ ہوتا ہے ؟؟ کیونکہ اس بارے میں خبر سی این این پر دیکھی تھی کہ اس طرح چھوٹی چھوٹی آگ موسم میں کافی خرابی پیداکرتی ہے اور اتنا دھواں پیدا ہوجاتا ہے کہ نئی دہلی کی طرف کی ہوا کی وجہ سے دھواں جمع ہوکر دھند کی شکل اختیار کر جاتا ہے ۔ اور کئی پروازوں کو مشکلات بھی ہوتیں ہیں ۔
 
آپ یہی موسم فرض کرلیں۔جن علاقوں میں چھڑیوں کی بطور ایندھن ضرورت نہیں ہوتی وہاں آگ لگا دی جاتی ہے۔لیکن یہ اتنے کثیر پیمانے پر نہیں ہوتا جتنا آپ بتا رہے ہیں۔مکئی کے ڈنڈوں کو بھی محدود حد تک آگ لگائی جاتی ہے تا کہ آدھے جل جائیں
 
Top