ظہور احمد سولنگی
محفلین
آج کل ہائیکنگ کے دوران پہاڑیوں میں کئی لوگوں کو کچنار کو توڑتے دیکھتا ہوں وہ بتاتے ہی کہ کچنار منڈی میں بیچتے ہیں۔ ابھی مجھے خیال آرہا ہے کہ اس اتوار کو کچھ کچنار توڑ کر ان کو پکانے کا تجربہ کروں۔ کوئی رہنمائی۔
بھائی آپ اس کچنار کی تصویر تو بنائیں۔
سولنگی بھائی آپ کبھی کوئی سیدھا کام بھی لایا کریں ان ۔ہر بار ایک نیا وختا ڈالتے ہیں آکے پھر بنا کے کچھ کھلاتے بھی نہیں غائب ہو جاتے ہیں۔۔۔مجھے نہیں پتا کچنار کیا ہوتی ہے ہو سکتا اس اک کوئی اور نام بھی ہو۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔تو شمشاد بھائی کا انتظار فرمایئں
سخنور پا جی کچنار کو بس کچنار ہی کہتے ہیں یا کوئی "نک نیم" بھی ہے
مجھے تو کچنار کا ہی معلوم ہے یہ ایک قسم کی کلیاں ہوتی ہیں جو کچنار کے درخت میں لگتی ہیں۔ کلیاں ہی پکانے کے قابل ہوتی ہیں بعد میں یہی کچنار کی کلیاں، پھولوں کی شکل اختیار کر لیتی ہیں۔
اسے شاید باٹا بھی کہتے ہیں ۔ بنتی مزے کی ہے ۔
ایک کلو کچنار کے پھول ایک ٹب پانی میں ڈبو کر رکھ دیں ۔
نہ ڈوبیں تو بھی ٹینشن نہیں لینی
آدھا کلو قیمہ بھی بھون لیں
اب پہلے مصالحہ بھون لیں ۔ اب کچنار کے پھولوں کو پانی سے نکال کر نتھار کر اس مصالحے میں ڈال کر نرمی سے ہلا دیں اور ڈھک کر رکھ دیں پھول پانی چھوڑ دیں گے اب اس مین قیمہ بھی ڈال دیں اور ہلکی آنچ پر پکنے دیں ۔ جب کھانے کے قابل ہو جائیں تو اتار لیں ۔ سادہ سی ترکیب ہے ۔ بس تجربہ کرنے سے پہلے گھر کی کسی بڑی سے ڈبل چیک کرالیں ۔ میں نے بھی ٹے وا ہی لگایا ہے