کچنار کو کیسے پکاتے ہیں

سیدہ شگفتہ

لائبریرین
کچنار کی تصویر کہیں سے ملے گی؟ مجھے تو پتہ ہی نہیں کچنار کس کو کہتے ہیں۔:blushing:

ماوراء ، ابلی ہوئی کچنار کی تصویر میں دکھا سکتی ہوں اگر فریج میں دستیاب ہو جائے :happy: ابھی اس دن لاہور سے آئی تو امی نے ایک ساتھ سب ابال لی تھی کہ چند ایک بار استعمال میں آ جائے یعنی ایک سے زائد بار انصاف کیا جا سکے :party:

سارہ خان

محفلین
مجھے تو خود بھی پتہ کہ کچنار کو سندھی میں کیا کہتے ہیں۔ یہاں ابھی اسی اتوار کو اس کا درخت دیکھا تھا۔ میں صرف اپنی بیگم کے لئے تراکیب پوچھتا ہوں۔

سندھی میں اس کو " سہاندڑے جا گل "۔۔۔ کہتے ہیں ۔۔۔

ترکیب نہیں پتا کہ کبھی بنی نہیں ہمارے گھر میں ۔۔ سکر میں ایک دو بار کھائے ہیں ۔۔ یہاں تو شاید ملتے بھی نہیں ۔۔۔
 
ظہور بھائی ، کچنار بہت مزیدار بنتی ہے ، کچنار گوشت بہت ہی مزیدار ڈش ہے ۔
یہاں تو ملتی ہی نہیں :(:( تین دن پہلے آنٹی نے لاہور سے ٹی سی ایس کے ذریعے بھجوائی کل ہی بنی تھی گھر میں :happy:

بہن اگر آپ پاکستان میں رہتی ہیں تو بتانا شاید میں بھجوادوں ۔
 
فرخ منظور

لائبریرین
پکی ہوئی کچنار

DSC01804.jpg

DSC01803.jpg

DSC01802.jpg
 
زینب

محفلین
یہ تو کوئی اور چیز ہے وو جو باٹا ہوتاہے وہ تو قیمے کی طرح نظر آتا ہے ۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔سوہینڑاں اور باٹا ایک ہی ہوتے ہیں میرے خیال سے
 
شمشاد

لائبریرین
آ گیا میں بھی۔

کچنار بہت ہی مزے کی سبزی ہے اور اس کا اصل مزہ گوشت کے ساتھ ہی آتا ہے۔
جی ہاں یہ کلیاں ہی ہوتی ہیں۔

گوشت پکا کر کچنار دھو کر اس میں ڈال دیں اور چمچہ ہلا دیں۔ تھوڑی دیر دم میں رہنے دیں کہ گل جائے۔
یہاں یہ نہیں ملتی۔
پاکستان میں بھی یہ عام سبزی نہیں ہے۔ بہت کم وقت کے لیے مارکیٹ میں آتی ہے۔
 
زونی

محفلین
بھائی جی دہی بھی ڈالتے ہیں اس میں اور ٹماٹر بھی ، مٹن اور چکن میں بہت مزیدار بنتی ھے ۔ :party:
 
زونی

محفلین
یہ تو کوئی اور چیز ہے وو جو باٹا ہوتاہے وہ تو قیمے کی طرح نظر آتا ہے ۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔سوہینڑاں اور باٹا ایک ہی ہوتے ہیں میرے خیال سے

یہ کچنار ھے زینب ، ویسے یہ باٹا کیا چیز ھے ، ہو سکتا ھے یہاں کوئی اور نام ہو اس سبزی کا :confused:
 
زونی

محفلین
سولنگی بھائی سب سے پہلے مصالحہ بھوننا ھے جیسے باقی کھانوں کیلئے بنایا جاتا ھے اب گوشت کو اس میں ڈال دیں ، اگر مٹن ھے تو اسے پکانے میں کافی وقت لگے گا ، اگر چکن ھے تو جلدی گل جائے گا ، ابھی تھوڑی کسر ہو گوشت میں تو کچنار کو دھو کر اس میں ڈال دیں ، اسکے بعد کچنار کی مقدار کے حساب سے دہی شامل کر دیں اور تھوڑے سے ٹماٹر بھی ، اب کچنار کے گلنے تک دم پہ پکائیں اور مزے اڑائیں ۔

دہی سے ہی اس کا اصل ٹیسٹ‌ بنتا ھے اور ٹماٹر سے اس میں مزید اضافہ ہوتا ھے ۔
 
سندھی میں اس کو " سہاندڑے جا گل "۔۔۔ کہتے ہیں ۔۔۔

ترکیب نہیں پتا کہ کبھی بنی نہیں ہمارے گھر میں ۔۔ سکر میں ایک دو بار کھائے ہیں ۔۔ یہاں تو شاید ملتے بھی نہیں ۔۔۔

سارہ بہن میں آپ کا کیسے شکریہ ادا کروں۔ مجھے تو کیا میرے علاقے میں شاید ہی کسی کو اس لفظ کا پتہ ہو۔ آپ کے بتانے کے بعد لغت میں دیکھا تو دو الفاظ ملے ہیں
ایک سھانجڑو اور دوسرا سھاندڑو
ایک بار پھر سے شکریہ ایک نیا لفظ سیکھ لیا۔
 
سولنگی بھائی سب سے پہلے مصالحہ بھوننا ھے جیسے باقی کھانوں کیلئے بنایا جاتا ھے اب گوشت کو اس میں ڈال دیں ، اگر مٹن ھے تو اسے پکانے میں کافی وقت لگے گا ، اگر چکن ھے تو جلدی گل جائے گا ، ابھی تھوڑی کسر ہو گوشت میں تو کچنار کو دھو کر اس میں ڈال دیں ، اسکے بعد کچنار کی مقدار کے حساب سے دہی شامل کر دیں اور تھوڑے سے ٹماٹر بھی ، اب کچنار کے گلنے تک دم پہ پکائیں اور مزے اڑائیں ۔

دہی سے ہی اس کا اصل ٹیسٹ‌ بنتا ھے اور ٹماٹر سے اس میں مزید اضافہ ہوتا ھے ۔

بہن لگتا ہے کچنار پکانے سے پہلے مجھے گوشت پکانا سیکھنا پڑے گا۔
 
سارہ خان

محفلین
سارہ بہن میں آپ کا کیسے شکریہ ادا کروں۔ مجھے تو کیا میرے علاقے میں شاید ہی کسی کو اس لفظ کا پتہ ہو۔ آپ کے بتانے کے بعد لغت میں دیکھا تو دو الفاظ ملے ہیں
ایک سھانجڑو اور دوسرا سھاندڑو
ایک بار پھر سے شکریہ ایک نیا لفظ سیکھ لیا۔

آپ شکریہ ایسے ادا کریں کہ ادا نہ کریں ۔۔:tongue:
کونسی لغت میں دیکھا ؟ سندھی کی ؟

آپ کا علاقہ کونسا ہے ؟ شمالی سندھ میں تو سہاندڑے جا گل کافی مشہور ہیں اور شوق سے کھائے جاتے ہیں باقی کا نہیں پتا ۔۔
 
آپ شکریہ ایسے ادا کریں کہ ادا نہ کریں ۔۔:tongue:
کونسی لغت میں دیکھا ؟ سندھی کی ؟

آپ کا علاقہ کونسا ہے ؟ شمالی سندھ میں تو سہاندڑے جا گل کافی مشہور ہیں اور شوق سے کھائے جاتے ہیں باقی کا نہیں پتا ۔۔
میرے تعلق سکھر/خیرپور میرس ہے اور میں نے جامع سندھی لغات میں دیکھا
جلد چہارم (س-ک(
مرتب: ڈاکٹر بنی بخش خان بلوچ
ناشر
سندھی ادبی بورڈ جامشورو
 
زینب

محفلین
زونی باٹا بھی ایک سبزی ہے جو آلو یا گوشت کے ساتھ پکتی ہے پر یہ عام مارکیٹ میں نہیں ملتی جو لوگ جنگلوں میں جاتے ہیں وہی لاتے ہیں پھر وہاں گاوں‌میں آگے پیچھے گھروں میں یہاں سے وہاں سپلائی ہوتی رہتی ہے۔یہاں نہیں ملتی ورنہ تصویر لگا دیتی یہ سردیوں میں ہوتی ہے اب نہیں ملتی ہو گی
 
Top