کچنار کو کیسے پکاتے ہیں

ماوراء

محفلین
کچنار
اشیاء:
کچنار آدھا کلو
گھی آدھا کپ
ادرک ایک چھوٹا ٹکڑا
دہی ایک پاؤ
پیاز چار عدد
لہسن 8جوئے
نمک مرچ حسب پسند
ترکیب:
پانی میں کچنار ابال کر نچوڑ لیں۔ دہی میں پسا ہوا لہسن، ادرک نمک مرچ ملائیں ۔ گھی میں پیاز تل کر دہی ملا مصالحہ ڈال دیں۔ 5منٹ خوب بھونیں۔ کچنار ڈال دیں 15منٹ بھونیں۔ کچنار گل جائے تو اتار لیں۔

ترکیب یہاں سے لی گئی ہے۔


کچنار ، دہی مصالحہ

اشیاء:
کچنار آدھا کلو
گھی ایک کپ
نمک، مرچ حسب پسند
دہی ایک پاؤ
ادرک، لہسن حسب منشاء
ترکیب:
کچنار دھو کر صاف کر یں اور پانی میں ابال لیں۔ پانی سے نکال کر علیحدہ رکھ دیں۔ دہی خوب پھینٹیں اور تمام مصالحے ڈال دیں۔ ایک دیگچی میں پیاز تل کر دہی ڈال دیں۔ دہی اور پیاز بگھار یں۔ جب دہی کی بو مر جائے تو کچنار ڈال دیں۔ 10منٹ خوب بھونیں۔ کچنار گل جائے تو اتار کر گرم مصالحہ چھڑک دیں۔

ترکیب یہاں سے لی گئی ہے۔
 

زینب

محفلین

شمشاد

لائبریرین
اصل پيغام ارسال کردہ از: ظہور احمد سولنگی
بہن لگتا ہے کچنار پکانے سے پہلے مجھے گوشت پکانا سیکھنا پڑے گا۔

ارے بھائی یہ گھمن گھیریاں کیوں ڈال رہے ہیں۔ اصل قصہ بتائیں آپ چاہتے کیا ہیں؟

ابھی تو گاجر کے حلوے کا مسئلہ حل نہیں ہوا، اور آپ کچنار لے کر آ گئے، مزید یہ کہ اب آپ کو گوشت پکانا سیکھنا پڑے گا۔

ویسے کچنار کا مزہ گوشت کے ساتھ ہی ہے۔ ساتھ تندور کی روٹی اور لسی کیا بڑا والا پیالہ۔
 
کچھ خود بھی اتا ہے یا سب کچھ مفت میں ہمارے پلے سے سیکھنا ہے ۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔پھر ہمیں کھلاتے پلاتے ہیں کچھ نہیں ترکیب پوچھ کے غائب ہو جاتے ہیں :grin:

مجھے کھانا کھانا آتا ہے۔ میں آپ کو ٹافیاں کھلا سکتا ہوں مگر ادائیگی آپ کوکرنی ہوگی۔
 
ارے بھائی یہ گھمن گھیریاں کیوں ڈال رہے ہیں۔ اصل قصہ بتائیں آپ چاہتے کیا ہیں؟

ابھی تو گاجر کے حلوے کا مسئلہ حل نہیں ہوا، اور آپ کچنار لے کر آ گئے، مزید یہ کہ اب آپ کو گوشت پکانا سیکھنا پڑے گا۔

ویسے کچنار کا مزہ گوشت کے ساتھ ہی ہے۔ ساتھ تندور کی روٹی اور لسی کیا بڑا والا پیالہ۔
میں کچنار سے اگے کا سوچ رہاہوں کوئی ایسی تکیب پوچھوں جو کسی کو نہ آتی ہو۔
 

زینب

محفلین

زینب

محفلین
میں کچنار سے اگے کا سوچ رہاہوں کوئی ایسی تکیب پوچھوں جو کسی کو نہ آتی ہو۔

ناممکن یہاں دنیا جہاں‌کی بہنیں موجود ہین سب کو کچھ نا کچھ آتا ہو گا بے فکر رہو نا بھی آتا ہوا تو کچھ کی سویٹ امیاں اور کچھ کی سویٹ ساسیں کس لیے ہیں:rollingonthefloor:
 
اچھا تو بتاؤ کچھوا کیسے پکاتے ہیں؟

نوید ہے کی ہمارے چینی بھائی چوہے بڑے شوق سے کھاتے ہیں ان کا مدعا ہے کہ چوہے کھانے سے دانت مضبوط ہوتے ہیں۔
(یہ بی بی سی ریڈیو سے کئی سال پہلے خبر نشرہوئی تھی سائنس کلب میں(
 

ماوراء

محفلین
شمشاد بھائی، کس قسم کی ترکیب چاہیے؟ کچھوے کا سالن یا پھر روسٹ کچھوے کی ترکیب؟ جو آپ کو پسند ہے بتائیں۔:grin:
 
Top