کچھ باتیں۔۔ میرے سکول کے حوالے سے:)

ہادیہ

محفلین
السلام علیکم ورحمتہ اللہ وبرکاتہ!
کیا حال ہیں محفلین؟ میں نے یہ تھریڈ اس لیے شروع کیا ہے کہ یہاں اپنے سکول کی باتیں شیئر کیا کروں گی اور آپ سب سے مفید مشورے بھی لیا کروں گی۔ یہاں بہت قابل اور صاحب علم لوگ موجود ہیں۔میں چاہتی ہوں میں یہاں باتیں ڈسکس کیا کروں آپ سب سے۔۔ اور آپ مجھے بتا سکیں کہ کہاں اساتذہ کا رویہ ٹھیک ہے اور کہاں پہ ایسا ہونا چاہیے جو بچوں کی بہتری میں معاون ثابت ہوسکے۔۔
چھٹیاں ختم ہوچکی ہیں۔ کل آخری چھٹی ہے۔ اس کے بعد پھر سے سکول جانا شروع کردینا ہے ۔ میں چاہتی ہوں۔۔میں اپنی تربیت یہاں کرسکوں ۔۔اور سیکھ سکوں کس طرح سے ہم بچوں کی بہترین انداز میں تربیت کرسکتے ہیں ۔۔
اس کے لیے جاسمن آپی، فرحت کیانی آپی، سید عمران صاحب، م حمزہ صاحب اور ان کے علاوہ جو بھی یہاں پہ تجربہ کار صاحبان موجود ہیں۔۔ امید ہے ہمارا ساتھ اس حوالے سے اچھا رہے گا:):):)
 
آخری تدوین:

ہادیہ

محفلین

جاسمن

لائبریرین
اپنے مضمون/ مضامین سے محبت
ایک استاد کو اپنے مضامین سے محبت ہوتو وہ انہیں بہت خوشدلی، جذبہ اور خلوص سے پڑھاتا ہے۔
 
میں جو پڑھا رہی ہوں وہ میتھس، انگلش اور سائنس۔۔
جن میں سائنس اور انگلش پڑھانے کا مزا آیا۔۔ جبکہ مجھے میتھس پڑھانے کا تجربہ ہونے کے باوجود ناکامی زیادہ ملی۔۔ کیونکہ اتنے چھوٹے بچوں کو پڑھانے کا میرا پہلا تجربہ ہے۔ اس سے پہلے میٹرک، ایف ایس سی ،اور بی اے کے اسٹوڈنٹس کو پڑھایا ہے۔ مجھے سب سے زیادہ جو مشکل پیش آئی وہ یہ تھی اتنے چھوٹے بچوں کو ہم قائل کس طرح سے کرسکتے ہیں۔ کیونکہ جو چیز ہمارے نزدیک بہت عام سی ہوتی ہے وہ ان کے نزدیک بہت زیادہ مشکل ۔میں نے گیمز کے ذریعے، برین سٹارمنگ ، بچوں کا نالج ٹیسٹ کرنے کے لیے مختلف طریقوں سے سمجھانا شروع کیا۔۔ حتی کہ گھر کی چیزوں کی مثالیں بھی دی۔۔ مگر پھر بھی یہی کہوں گی۔۔ میرے اندر اس حوالے سے بہت کمی ہے کہ میں اتنے چھوٹے بچوں کو صحیح طریقے سےسمجھا نہیں پاتی۔۔
 
چھوٹے بچوں کو پڑھانا واقعی بہت مشکل ہے۔ میں اپنے بھتیجوں کو آج کل پڑھا رہی ہوں تو بہت مشکل۔(مت وج جاتی ہے قسم نال)
ہوم ٹیوشن اکیڈمی۔ کسی کے گھر۔۔۔سب آزما لیا۔ کوئی صحیح سے پڑھاتا ہی نہیں۔بڑی مشکل سے سوا گھنٹہ چار بچوں کو۔ میں تو صبح سے دوپہر تک پڑھاؤں تو بھی چند مضامین ہی ہوپاتے ہیں۔
 
ہادیہ

محفلین
پڑھانے کے ساتھ چند منٹ بچوں کی تربیت کے لئے ضرور دینے چاہییں۔
اور اس تھریڈ کو بنانے کا خیال بھی مجھے سید عمران صاحب کے اس تبصرے کے بعد آیا۔۔ پہلے بھی مائنڈ میں تھا کہ کچھ نا کچھ لازمی سکول کے حوالے سے شیئر کیا کروں گی۔۔ لیکن عمران صاحب کے تربیت کے حوالے سے تبصرہ پڑھنے کے بعد میں نے وقت ضائع کیے بغیر تھریڈ بنایا تاکہ پہلے اپنی تربیت کرسکوں پھر سکول میں بچوں کی کرنے کے قابل ہوسکوں گی۔۔
لنک پتہ نہیں صحیح سے ہوسکا ہے یا نہیں۔۔ لیکن عمران صاحب کے انٹرویو میں جو انہوں نے تربیت کے حوالے سے بات کی۔۔ میں نے اس کا یہاں ذکر کیا ہے۔۔
 
میرا خیال ہے کہ صرف علم حاصل کر لینا کافی نہیں اگر ساتھ میں تربیت نہ ہو۔
ہم جب اپنے بچوں کو پڑھاتے ہیں تو پڑھانے کے ساتھ ساتھ ہی تربیت بھی کر رہے ہوتے ہیں۔ جب استاد کمرۂ جماعت میں آتے ہوئے سلام کرتا ہے۔ کتاب تھام کر بسم اللہ سے آغاز کرتا ہے۔ مسکرا کے ہر سوال کا جواب دیتا ہے۔۔۔۔تو وہ چند منٹ میں بچوں کو تربیت کے تین اسباق پڑھا چکا ہوتا ہے۔
 
م حمزہ

شاید آپ سید عمران بھائی کے اس تبصرے کا لنک دینا چاہ رہی تھیں
 
ہادیہ

محفلین
میرا خیال ہے کہ صرف علم حاصل کر لینا کافی نہیں اگر ساتھ میں تربیت نہ ہو۔
ہم جب اپنے بچوں کو پڑھاتے ہیں تو پڑھانے کے ساتھ ساتھ ہی تربیت بھی کر رہے ہوتے ہیں۔ جب استاد کمرۂ جماعت میں آتے ہوئے سلام کرتا ہے۔ کتاب تھام کر بسم اللہ سے آغاز کرتا ہے۔ مسکرا کے ہر سوال کا جواب دیتا ہے۔۔۔۔تو وہ چند منٹ میں بچوں کو تربیت کے تین اسباق پڑھا چکا ہوتا ہے۔
سلام کرنے کی بات میں نے اپنے استاد سے سیکھی۔۔ جبکہ پہلے صرف یہ علم تھا کہ سلام صرف اسٹوڈنٹس کو ہی کرنا چاہیے۔ گھر میں قاری صاحب آتے تھے ہمیں قرآن پاک کا پڑھانے ۔۔ ان کے آنے سے پہلے ہی ہم لوگ قرآن پاک لیکر بیٹھ جاتی اور ریوائز کرنے لگتی اپنے سبق کو۔۔ قاری صاحب جب بھی آتے ہم فورا سلام کرتیں۔۔ ایک دن انہوں نے ہمیں ٹوک دیا کہ وہ باہر سے آئے ہیں ۔۔ سلام میں پہل انہیں کرنی چاہیئے۔ ہم نے کہا استاد صاحب آپ ہمارے استاد ہیں تو پہل کرنا ہم پہ فرض ہے۔ انہوں نے جواب میں کہا کہ ادب کی بات اپنی جگہ اور اصول کی بات اپنی جگہ۔۔ اور اب میں نے اس بات کو امپلیمنٹ کیا ہے ۔۔ جہاں بھی پڑھانے گئی ہوں سب سے پہلے سلام کرنا، حال پوچھنا پھر کوئی ایک اچھی بات کہنی اور پھر اس کے بعد باقاعدہ کلاس کا آغاز کرنا۔۔
اور ٹریننگ کے دوران بھی سب سے زیادہ اسی بات پہ زور دیا گیا کہ آپ کلاس میں داخل ہونے کے بعد فورا بچوں کی ڈانٹ ڈپٹ ہرگز شروع نہیں کرنی بلکہ اس انداز میں کلاس کی ابتداء کرنی ہے کہ بچوں کی مکمل توجہ آپ کی طرف ہوسکے۔۔ اس سے بچہ زیادہ نا سہی کم از کم ایک اچھی بات لازمی سیکھے گا۔۔
اب آپ نے بھی یہی بات کی۔۔ ان شاء اللہ تعالی۔۔ مزید اس پہ عمل پختہ کروں گی۔۔
 
Top