کچھ رنگوں کے بارے میں

حجاب

محفلین
میری الماری میں ، بلیک ،میرون، ڈیپ ریڈ، ڈارک براؤن ، پرپل، ڈارک گرین ، مسٹرڈ ، نیوی بلو ، فیروزی ، اور سارے لائٹ کلرز ۔
ریڈ ، اورنج ، ہلکا سبز ، پیلا ، اور وہ سارے ڈارک کلرز جو آنکھوں میں چھبتے ہیں بلکل نہیں پسند، وجہ صرف یہ کہ میں نے کبھی پہنے ہی نہیں پتہ نہیں کیوں۔مجھے ڈارک کلرز پہن کر غصّہ آتا ہے کلر دیکھ دیکھ کر:rolleyes:
 

damsel

معطل
واہ اپ کا اتنا تفصیلی جواب دیکھ کر مزا آگیا :) مجھے بھی براؤن پسند ہے پر میرے پاس پتہ نہیں کیوں ہے نہین۔اب لوں گی ۔ یہ موڈ والا کیا چکر ہے :confused:

موڈ کا چکر یہ ہے کہ واڈروب کو کبھی سوچتی نظروں سے دیکھنے کے بعد اندازہ ہوتا ہے کہ او میرے سارے کپڑوں کا رنگ تو بروان اور آف وائٹ ، اب کبھی نہیں لوں گی سوچ کے بازار جاتی ہوں :rolleyes: اور کوئی ایک آدھ بلیو، پنک اٹھا لیتی ہوں ۔گھر آکر جب دیکھتی ہوں تو سارے آف وائٹ اور براؤن ہوتے ہیں اس ایک آدھ پنک اور بلیو کے علاوہ:confused:
 
میرے پاس نیلے رنگ کے کپڑے زیادہ ہیں۔۔۔ اتنے کہ اب سب نے مجھ پر پابندی لگائی ہے کہ نیلے رنگ کا کوئی نیا ڈریس نہیں لیا جائے گا۔۔۔ باقی زیادہ تر ہلکے رنگوں کے ہیں۔
 

فہیم

لائبریرین
آئس بلو، نیوی بلو، بلیک، کلر کی پینٹس جن میں زیادہ تعداد جینز کی ہے
اور بے تحاشہ ڈیزائنز اور کلرز کی شرٹز اور ٹی شرٹز
بس صرف گلابی اور سبز رنگ کے علاوہ
 

شمشاد

لائبریرین
میرے پاس نیلے رنگ کے کپڑے زیادہ ہیں۔۔۔ اتنے کہ اب سب نے مجھ پر پابندی لگائی ہے کہ نیلے رنگ کا کوئی نیا ڈریس نہیں لیا جائے گا۔۔۔ باقی زیادہ تر ہلکے رنگوں کے ہیں۔

ابھی تو اور بھی پابندیاں لگیں گیں، بس اُسے آ لینے دیں۔ ;)
 

damsel

معطل
میرے پاس نیلے رنگ کے کپڑے زیادہ ہیں۔۔۔ اتنے کہ اب سب نے مجھ پر پابندی لگائی ہے کہ نیلے رنگ کا کوئی نیا ڈریس نہیں لیا جائے گا۔۔۔ باقی زیادہ تر ہلکے رنگوں کے ہیں۔

ہم دونوں کے گھر والے اور دوست احباب کچھ ایک ہی طبیعت کے مالک لگتے ہیں۔مجھ پر بھی ایسی پابندیاں لگتی رہتی ہیں:(
 

زونی

محفلین
مجھے آپ کے جواب سے ایک بات یاد آگئی کہ بندہ جوانی مین لائٹ کلر پسند کرتا ہے اور جب لگتا ہے کہ جوانی جا رہی ہے تو پھر ڈارک کلرز پسند آتے ہیں ایسا کیوں
اب تو لان کے سوٹ بہت ڈارک کلرز میں آرہے ہیں۔






یہ بات بھی کافی حد تک صحیح ھے آپکی لیکن اسکا تعلق انسان کی نیچر سے بھی ہوتا ھے ، مجھے بچپن سے ہی لائٹ کلرز پسند ہیں اور واقعی اب لان میں ڈارک کلرز بہت آتے ہیں لیکن اکثر ایسا ہوتا ھے کہ دو تین پرنٹس ایک ہی کلر میں پسند آتے ہیں:(
 

زونی

محفلین
کیا پورے سال کی شاپنگ تھی؟؟؟:eek:







ہاہاہا نہیں ایسی بات بھی نہیں پورا سال کیا چھ سوٹوں میں نکل جاتا ھے :eek:

اصل میں یہ سمر کا آغاز ھے اور یہ ابتدائی شاپنگ ھے اور گرمیوں میں تو دگنے کپڑوں کی ضرورت پڑتی ھے گھر کے لئے اور آؤٹ گوئنگ کیلئے:grin:
 

تعبیر

محفلین
اور کونسے رنگ کے بلکل نہیں اور اسکی وجہ

گرین اور ییلو کلرز نہیں پسند کپڑوں میں ۔۔ پستائی یا لیمن میں کوئی شیڈ اچھا لگے تو بنا لیتی ہوں لیکن گرین اور ییلو بالکل نہیں ۔۔


اس کی وجہ :confused:

ویری سوری اس وقت مین خود بھی جواب دے رہی تھی نا تو آپ کا جواب بیچ میں ہونے کی وجہ سے رہ گیا :)


پسند تو مجھے سفید رنگ ہے پر مجبوری یہ ہے کہ اس رنگ کو اس کے اصلی رنگ میں سنبھال پانا کم از کم ابھی مجھ کنوارے کے بس کی بات نہیں۔ لہٰذا دوسرے پھیکے اور ہلکے بے رنگ قسم کے رنگ استعمال کرتا ہوں۔

جینز سے قطعی اجتناب کرتا ہوں۔ عموماً میرے پینٹ اور شرٹ دونوں ہی بد رنگ ہوتے ہیں۔ اس لئے کبھی یہ سوچنے کی نوبت نہیں آئی کہ کس پینٹ کے ساتھ کون سی شرٹ پہننی ہے۔ حالانکہ پینٹ شرٹ کے معاملے میں عام رجحان رنگ متقابل کا ہے پر میں انہیں اپنے ہی رنگ میں رکھنا پسند کرتا ہوں۔

اپنے لئے شوخ رنگوں سے اجتناب کرتا ہوں حالانکہ نا پسند یوں تو کوئی رنگ نہیں بس استعمال کرنے والا اس رنگ کا متحمل ہونا چاہئے۔

میرے بارے میں عمومی رائے یہ ہو سکتی ہے کہ میں خوش لباس نہیں ہوں۔

پر کیوں۔ آپ کے کپڑے بدرنگ کیوں ہوتے ہیں :confused: سمجھائیں۔



میرا یہاں آنا منع ہے کیا؟ اور سرخ رنگ کی شرٹ میں کیا خرابی ہے؟

یہاں تو کیا آپ کا آنا کہیں بھی منع نہیں البتہ اپ چاہیں تو دوسروں کا کہیں بھی انا جانا کبھی بھی کسی بھی وقت منع کر سکتے ہیں :grin:
افوہ زیک میں نے تو حیرت اور خوشی کی ملی جلی کیفیت مین پوچھا تھا :(
خرابی کا مین نے نہیں ڈیمسیل نے پوچھا تھا۔ میں نے تو یہ کہا تھا کہ سرخ رنگ کس میں:confused:
 

تعبیر

محفلین
خرابی تو کوئی نہیں بس قلی حضرات کو شاید کچھ اعتراض ہو سکتا ہے

مجھے اپ کی بات سمجھ نہیں آئی :confused:



میری الماری میں ، بلیک ،میرون، ڈیپ ریڈ، ڈارک براؤن ، پرپل، ڈارک گرین ، مسٹرڈ ، نیوی بلو ، فیروزی ، اور سارے لائٹ کلرز ۔
ریڈ ، اورنج ، ہلکا سبز ، پیلا ، اور وہ سارے ڈارک کلرز جو آنکھوں میں چھبتے ہیں بلکل نہیں پسند، وجہ صرف یہ کہ میں نے کبھی پہنے ہی نہیں پتہ نہیں کیوں۔مجھے ڈارک کلرز پہن کر غصّہ آتا ہے کلر دیکھ دیکھ کر:rolleyes:

خوش آمدید :) جب اپ دوسروں کو ڈارک کلر مین دیکھتی ہیں تو کیا تب بھی غصہ آتا ہے :confused:

میرے پاس نیلے رنگ کے کپڑے زیادہ ہیں۔۔۔ اتنے کہ اب سب نے مجھ پر پابندی لگائی ہے کہ نیلے رنگ کا کوئی نیا ڈریس نہیں لیا جائے گا۔۔۔ باقی زیادہ تر ہلکے رنگوں کے ہیں۔

کوئی خاص لقب نہیں ملا آپکو اس پر، کہ مجھے تو مل چکے ہیں :confused:


آئس بلو، نیوی بلو، بلیک، کلر کی پینٹس جن میں زیادہ تعداد جینز کی ہے
اور بے تحاشہ ڈیزائنز اور کلرز کی شرٹز اور ٹی شرٹز
بس صرف گلابی اور سبز رنگ کے علاوہ

ابھی ابھی تو gents میں گلابی کلر بہت چلا تھا ۔ سب سے بہترین ڈزائنر کون ہے؟
 
پر کیوں۔ آپ کے کپڑے بدرنگ کیوں ہوتے ہیں :confused: سمجھائیں۔
:confused:

بس یوں ہی! در اصل مجھے کپڑوں پر توجہ دینے کی فرصت ہی نہیں ہوتی۔ بد رنگ ہونے کا فائدہ یہ ہوتا ہے کہ کسی کی خاص توجہ کا مرکز نہیں بنتا۔ لوگ زیادہ سے زیادہ کوئی گنوار سمجھ کے گزر جاتے ہیں۔

ویسے میں نے یہ پوسٹ اتنی خفیہ جگہ (بیسویں نمبر پر) کر رکھی تھی کہ فرض‌بھی ادا ہو جائے اور کسی کی نگاہ بھی نہ پڑے۔ اب خیر شمشاد بھائی سے بچ پانا تو محال ہے ہی۔ ایک آپ ہیں اپیا کہ مجھے دوبارہ سر بازار کھینچ لیا۔ بہر کیف امید ہے کہ یہ آپ کے سوال کا جواب ہوگا۔
 

سارہ خان

محفلین
اس کی وجہ :confused:

ویری سوری اس وقت مین خود بھی جواب دے رہی تھی نا تو آپ کا جواب بیچ میں ہونے کی وجہ سے رہ گیا :)

اتنے فارمل انداز میں سوری ۔۔:rolleyes::(

یہ کلرز پسند نہ آنے کی کوئی خاص وجہ نہیں ہے ۔۔ بس اچھے نہیں لگتے کپڑوں میں ۔۔ کوئی پرنٹ یا اسٹائل پسند آئے لیکن ییلو یا گریں میں ہوتا ہے تو دوسرے کلرز نکلوا لیتی ہوں اور وہ ہی چیز پھر پنک ۔۔ ریڈ یا دوسرے کلر میں لے لوں گی ۔۔ لیکن گرین اور ییلو میں نہیں ۔۔:cool:
 

شمشاد

لائبریرین
میرے کپڑے بدرنگ تو خیر نہیں ہوتے کیونکہ ان کی شاپنگ ملکہ عالیہ کے ذمے ہوتی ہے۔ مجھے ہلکے رنگ ہی پسند ہیں۔ پینٹ البتہ کالی بھی ہیں۔
 
Top