کچھ سوال ایک دوسرے کو جاننے کے لیے

سیماب

محفلین
السلام علیکم
دوستوں ! میں یہاں آپ کے لیے کچھ سوال لے کر آئی ہوں ، جو ہم سب کو ایک دوسرے کو جاننے میں مدد دئیں گے ، یاد رہے ! یہ سوالات صرف اور صرف ایک دوسرے کو اور اچھی طرح جاننے کے لیے ہے.
1. آپ کا نام ؟
2.آپ کیا کرتے ہیں ؟
3. آپ کو یہ فورم کیسا لگتا ہے ؟ ( یہاں صرف سچ بولیں کوئی مصلیحت نہیں چلے گی )
4. آپ کو اس فورم کا کون سا حصہ اچھا لگتا ہے . اور کیوں ؟
5. انتظامیہ میں آپ کا پسندیدہ ممبر کون ہے ؟
6. اس فورم پر آپ کا پسندیدہ صارف جس کی شروع کی ہوئی لڑیاں اور موضوعات آپ پسند کرتے ہیں یا جس سے آپ کو بات چیت کرنا اچھا لگتا ہے؟
7. آپ کی پسندیدہ لڑی ؟
8. آپ کی پسندیدہ سمائیلی ؟
9. آپ کا پسندیدہ رنگ ؟
10. کھانے میں آپ کی پسندیدہ چیز ؟
11. آپ کا پسندیدہ پھول ؟
12. آپ کا پسندیدہ ترین موسم ؟
13. اپنی شخصیت کے بارے میں کچھ بتائیں ؟ یعنی کیا آپ باتونی ہیں ، مزاح پسند ہیں ، سنجیدہ ہیں یا کسی اور مزاج کے ۔
14. کوئی ایسی بات جو آپ ہم سب کو بتانا چاہتے ہیں ؟
15. ان سب سوالات میں سے آپ کو کون سا سوال سب سے اچھا لگا ؟
بس ! اب سوال سوچ سوچ کر اور انہیں لکھ لکھ کر میں تھگ گئی ہوں‌ اور میرے خیال ہے ابھی تک کے لیے اتنا ہی کافی ہے ، اس میں کچھ مزید سوالات بھی شامل کئے جا سکتے ہیں‌ اور اس میں‌ آپ سب بھی میری کچھ مدد کریں .
نوٹ :- اگر ان سوالات کے علاوہ بھی آپ لوگ مزید کچھ سوال شامل کرنا چاہیں تو کر سکتے ہیں .
 

سیماب

محفلین
ہاں جی کوئی اپنا تعارف تو نہیں دتا نا اس لیے
کل پرسوں تک ان سوالات میں اور اضافہ ہوگا
 

سیماب

محفلین
یہاں چور کی بات نا کرئیں شمشاد بھائی تھانے لے جائیں گے آپ کو
ہمت کر کر سوالوں کے جواب دئیں چند ہی تو ہیں
 

سیماب

محفلین
سب سے پہلے ان سوالوں کے جواب تم خود دو تاکہ دوسرے تمہارے متعلق جان سکیں۔
جی جواب تو دے دوں پر اس فورم سے جوڑے سوال کے جواب ابھی نہیں دے پاوں گی کیوں کے ابھی اتنا کچھ کانا نہیں
ہم نے جواب دیا تو آپ نے انتظامیہ کو کہنا ہے نیرنگ جواب دے دیتا ہے۔ :unsure:
جی کوئی نہیں کہہ گا بلکہ سب کہیں گے کتنا اچھا لڑکا ہے سب سے پہلے پرچہ حال کر دیا شاباش شروع ہو جاو(y)
 

شمشاد

لائبریرین
1. آپ کا نام ؟

شمشاد


2.آپ کیا کرتے ہیں ؟

مزدوری کرتا ہوں۔


3. آپ کو یہ فورم کیسا لگتا ہے ؟ ( یہاں صرف سچ بولیں، کوئی مصلیحت نہیں چلے گی )

اچھا لگا۔ جھوٹ بولنے کی ضرورت ہی کیا۔


4. آپ کو اس فورم کا کون سا حصہ اچھا لگتا ہے . اور کیوں ؟

سب ہی حصے اچھے لگتے ہیں اور سب کی اپنی اپنی پہچان ہے۔


5. انتظامیہ میں آپ کا پسندیدہ ممبر کون ہے ؟

پہلے انتظامیہ کے سب اراکین کے نام لکھو۔


6. اس فورم پر آُپ کا پسندیدہ صارف جس کی شروع کی ہوئی لڑیاں اورموضوعات آپ پسند کرتے ہیں یا جس سے آپ کو بات چیت کرنا اچھا لگتا ہے؟

سب ہی اراکین اچھے ہیں اور سب سے ہی بات چیت کرنا اچھا لگتا ہے کہ ہر رکن ایک ستارے کی مانند ہے۔


7. آپ کی پسندیدہ لڑی ؟

کوئی ایک ہو تو بتاؤں۔


8. آپ کی پسندیدہ سمائیلی ؟

مسکرانے والی


9. آپ کا پسندیدہ رنگ ؟

مجھے سب ہی رنگ پسند ہیں لیکن ہلکے ہوں۔ خاص کر ہلکا نیلا اور آف وائیٹ


10. کھانے میں آپ کی پسندیدہ چیز ؟

جو مل جائے۔ الحمد للہ۔


11. آپ کا پسندیدہ پھول ؟

موتیا اور رات کی رانی۔


12. آپ کا پسندیدہ ترین موسم ؟

بہار کا موسم


13. اپنی شخصیت کے بارے میں کچھ بتائیں ؟ یعنی کیا آپ باتونی ہیں ، مزاح پسند ہیں ، سنجیدہ ہیں یا کسی اور مزاج کے۔

اچھا سامع ہوں۔


14. کوئی ایسی بات جو آپ ہم سب کو بتانا چاہتے ہیں ؟

ہر ایک ساتھ خوش اخلاقی کے ساتھ برتاؤ کرنا چاہیے۔


15. ان سب سوالات میں سے آپ کو کون سا سوال سب سے اچھا لگا ؟

کھانے والا۔
 

عثمان

محفلین
مجھے لگا آپ کو یہ سوال پسند نہیں ئے
میں نے سوالات پر کوئی اعتراض نہیں کیا۔
میں صرف یہ کہہ رہا ہوں کہ بہت سے اراکین اپنے انفرادی انٹرویوز میں ایسے سوالات کے جوابات دے چکے ہوتے ہیں۔ اس لیے شائد زیادہ لوگ دلچسپی ظاہر نہ کریں۔ :)
پھر کئی لوگ اجتماعی انٹرویو دینے سے بھی کتراتے ہیں۔ :)
 

سیماب

محفلین
شمشاد بھائی شکریہ سوالوں کے جواب دینے کے لیے۔
مجھے تےا یہں کی انتظامیہ میں آپ کے علاوہ کسی کا نام نہیں معلوم
 

سیماب

محفلین
میں نے سوالات پر کوئی اعتراض نہیں کیا۔
میں صرف یہ کہہ رہا ہوں کہ بہت سے اراکین اپنے انفرادی انٹرویوز میں ایسے سوالات کے جوابات دے چکے ہوتے ہیں۔ اس لیے شائد زیادہ لوگ دلچسپی ظاہر نہ کریں۔ :)
پھر کئی لوگ اجتماعی انٹرویو دینے سے بھی کتراتے ہیں۔ :)
کوئی بات نہیں جیسے پسند آئے گا وہ دے لیں گے :)
 
Top