کچھ سوال ایک دوسرے کو جاننے کے لیے

کھوکھر

محفلین
1. آپ کا نام ؟
جواب : احمد کھوکھر
2. آپ کیا کرتے ہیں ؟
جواب : کاروبار
3. آپ کو یہ فورم کیسا لگتا ہے ؟ ( یہاں صرف سچ بولیں کوئی مصلیحت نہیں چلے گی )
جواب: ٹھیک ہے
4. آپ کو اس فورم کا کون سا حصہ اچھا لگتا ہے . اور کیوں ؟
جواب: کھیل کود ، گپ شپ ،تصویر والی لڑیاں کیونکہ یہاں اچھا وقت گزر جاتا ہے
5. انتظامیہ میں آپ کا پسندیدہ ممبر کون ہے ؟
جواب :انتظامیہ میں سے صرف شمشاد بھائی کا پتہ ہے باقیوں کا تو پتہ بھی نہیں
6. اس فورم پر آپ کا پسندیدہ صارف جس کی شروع کی ہوئی لڑیاں اور موضوعات آپ پسند کرتے ہیں یا جس سے آپ کو بات چیت کرنا اچھا لگتا ہے؟
جواب:سیماب جی تبسم جی اسما جی اور شمشاد بھائی سے ہی بات چیت ہوتی ہے باقی تو پتہ نہیں کہا بات چیت کرتے ہیں :idontknow:
7. آپ کی پسندیدہ لڑی ؟
جواب:الف ب پ کاکھیل
8. آپ کی پسندیدہ سمائیلی ؟
جواب: :hatoff:
9. آپ کا پسندیدہ رنگ ؟
جواب: آسمانی نیلا
10. کھانے میں آپ کی پسندیدہ چیز ؟
جواب : بھنڈی سبزی میں میٹھے میں گاجر کا حلوہ
11. آپ کا پسندیدہ پھول ؟
جواب : گوبھی کا
delight.gif

12. آپ کا پسندیدہ ترین موسم ؟
جواب: نہ گرم کپڑوں کی ضرورت ہو نہ ہی پنکھے کی
13. اپنی شخصیت کے بارے میں کچھ بتائیں ؟ یعنی کیا آپ باتونی ہیں ، مزاح پسند ہیں ، سنجیدہ ہیں یا کسی اور مزاج کے ۔
جواب: میں تنہائی پسند ہوں سنجیدہ مزاج کا ہوں لیکن کچھ دوستوں سے بات چیت شروع ہوجائے تو مذاق بھی شروع ہوجاتا ہے
14. کوئی ایسی بات جو آپ ہم سب کو بتانا چاہتے ہیں ؟
جواب :کوئی نہیں
15. ان سب سوالات میں سے آپ کو کون سا سوال سب سے اچھا لگا ؟
جواب: سب سوال اچھے ہیں لیکن زیادہ اچھا تب لگتا جب سیماب جی خود سب سے پہلے جواب دیتیں
 
نیلم

محفلین
محترم بہنا
اداس ہونا اچھی بات نہیں ۔
اللہ آپ کو سدا ہنستا مسکراتا رکھے آمین

1. آپ کا نام ؟
نایاب حسین سید نقوی
2.آپ کیا کرتے ہیں ؟
مزدوری
3. آپ کو یہ فورم کیسا لگتا ہے ؟ ( یہاں صرف سچ بولیں
کوئی مصلیحت نہیں چلے گی )
اپنے گھر جیسا پیار محبتوں خلوص سے بھرا پرا
نوک جھونک چلتی ہے مگر دکھ سکھ سانجھے سب کے
4. آپ کو اس فورم کا کون سا حصہ اچھا لگتا ہے . اور
کیوں ؟
شاعری
کیونکہ میں تو پردیس میں ہوں اور دیس میں رہتا ہے میرا چاند
اسے سناتا ہوں دل اپنا اس کا بہلاتا ہوں ۔
باقی مذہب سیاست بھی پسندیدہ ہیں کیونکہ علم بڑھتا ہے ۔
5. انتظامیہ میں آپ کا پسندیدہ ممبر کون ہے ؟
انتظامیہ ؟؟؟؟؟؟؟ انتظامیہ سے کم ہی بنتی ہے میری ۔
ممبر محفل اردو ہوتے سب ہی میرے بھائی بہن ہیں سو سب ہی پسندیدہ ہیں ۔

6. اس فورم پر آُپ کا پسندیدہ صارف جس کی شروع کی ہوئی لڑیاں اور
موضوعات آپ پسند کرتے ہیں یا جس سے آپ کو بات چیت کرنا اچھا لگتا ہے؟
تعبیر بہنا
انیس الرحمن بھائی
ناعمہ عزیز بٹیا
نیلم بہنا
زحال مرزا بھائی
7. آپ کی پسندیدہ لڑی ؟
بچوں کی کہانیاں
8. آپ کی پسندیدہ سمائیلی ؟
کبھی استعمال ہی نہیں کی
9. آپ کا پسندیدہ رنگ ؟
سرخ
10. کھانے میں آپ کی پسندیدہ چیز ؟
چاکلیٹ
11. آپ کا پسندیدہ پھول ؟
گلاب
12. آپ کا پسندیدہ ترین موسم ؟
سب ہی پسند ہیں ۔
13. اپنی شخصیت کے بارے میں کچھ بتائیں ؟ یعنی کیا آپ باتونی ہیں ، مزاح
پسند ہیں ، سنجیدہ ہیں یا کسی اور مزاج کے ۔
بہت باتونی ہوں ۔ مزاح بھی بہت پسند ہے ۔ سنجیدگی بھی اکثر دبوچ لیتی ہے ۔ اکثر سڑیل مزاج بھی کہتے ہیں مجھے
14. کوئی ایسی بات جو آپ ہم سب کو بتانا چاہتے ہیں ؟
آپ سب میرے لیئے بہت محترم ہیں ۔ میں آپ سب کی گفتگو سے بہت کچھ سیکھتا ہوں ۔
اور اردو محفل پر مجھ ان پڑھ کی جو شبیہ نظر آتی ہے ۔ وہ اردو محفل کے اراکین کی گفتگو سے اخذ کردہ ہے ۔
15. ان سب سوالات میں سے آپ کو کون سا سوال سب سے اچھا لگا ؟
کوئی ایسی بات جو ہم سب کو بتانا چاہتے ہیں ۔ سب سے اچھا لگا یہ سوال
بہت شکریہ بھائی :)
 
سیماب

محفلین
شکریہ کھوکھر جی آپ نے اتنی محنت سے سوال کے جواب دئے۔
یہ کیا آُ کی پسندیدہ سمائیلی بدل گی ۔اور ہاں بیچاری کسی لڑ کی کو گوبھی کا پھول گفٹ مت کر دینا :laughing:
 
کھوکھر

محفلین
شکریہ کھوکھر جی آپ نے اتنی محنت سے سوال کے جواب دئے۔
یہ کیا آُ کی پسندیدہ سمائیلی بدل گی ۔اور ہاں بیچاری کسی لڑ کی کو گوبھی کا پھول گفٹ مت کر دینا :laughing:
وہ سمائیلی یہاں نہیں تھی نا گوبھی کے پھول کا تحفہ کا فائدہ ہے نا تحفہ بھی دو اور کھانا بھی مل جائے گا :aadab:
 
سیماب

محفلین
وہ سمائیلی یہاں نہیں تھی نا گوبھی کے پھول کا تحفہ کا فائدہ ہے نا تحفہ بھی دو اور کھانا بھی مل جائے گا :aadab:
ہاں اس کا یہ فائدہ یہ ہوگا کے وہی گوبھی کا پھول آپ کے سر پر مارے گی:laughing:

اچھا ہے ناں وہ اس گوشت ڈال کر گوبھی گوشت پکا لے گی۔
ااس کی ضرورت ہی نہیں پڑگے گی وہ پھول تو ان کے سر پر ہی پڑے گا ہاہاہاہا
 
نیلم

محفلین
1. آپ کا نام ؟
جواب : نیلم :)
2. آپ کیا کرتے ہیں ؟
جواب : کچھ بھی نہیں :)
3. آپ کو یہ فورم کیسا لگتا ہے ؟ ( یہاں صرف سچ بولیں کوئی مصلیحت نہیں چلے گی )
جواب: بہت اچھا:)
4. آپ کو اس فورم کا کون سا حصہ اچھا لگتا ہے . اور کیوں ؟
جواب: متفرقات وہاں سب کچھ چل جاتا ہے:)
5. انتظامیہ میں آپ کا پسندیدہ ممبر کون ہے ؟
جواب :سب ہی بہت اچھے ہیں :)
6. اس فورم پر آپ کا پسندیدہ صارف جس کی شروع کی ہوئی لڑیاں اور موضوعات آپ پسند کرتے ہیں یا جس سے آپ کو بات چیت کرنا اچھا لگتا ہے؟
جواب:بہت سے ہیں :)
7. آپ کی پسندیدہ لڑی ؟
جواب:بہت سے ہیں
8. آپ کی پسندیدہ سمائیلی ؟
جواب: :laugh:
9. آپ کا پسندیدہ رنگ ؟
جواب: مجھے سب کلرز پسند ہیں :)
10. کھانے میں آپ کی پسندیدہ چیز ؟
جواب : بریانی ،،اور کوشت خور ہوں میں :)
11. آپ کا پسندیدہ پھول ؟
جواب : وائٹ ٹیولپ ،،یا کوئی سا بھی وائٹ
12. آپ کا پسندیدہ ترین موسم ؟
جواب: نہ سردی نا شدید گرمی ہو:)
13. اپنی شخصیت کے بارے میں کچھ بتائیں ؟ یعنی کیا آپ باتونی ہیں ، مزاح پسند ہیں ، سنجیدہ ہیں یا کسی اور مزاج کے ۔
جواب: میں کبھی باتونی ،کبھی مزاح پسند ،کبھی سنجیدہ اور کبھی بہت خاموش رہتی ہوں :)
14. کوئی ایسی بات جو آپ ہم سب کو بتانا چاہتے ہیں ؟
جواب :
دعاؤں میں بسے لوگو!
سنو
یہ رابطوں کی دنیا ہے
رابطوں سے رشتے ہیں
چاہتوں کے یہ سنگم
خوشیوں کے یہ آنگن
دوستی پیار کے یہ بندھن
ہم کو یاد آئیں گے
آنے والے سالوں میں
کس کے سنگ ہنسنا ہے
کس سے مل کے رونا ہے
کب یہ اپنے بس میں ہے
مگر آسماں کی جانب
پھیلے ہاتھ کہتے ہیں
دل سے دل کا ہر رشتہ
معتبر دعا سا ہے
دعاؤں میں بسے لوگوں
جہاں بھی رہو
سدا خوش رہو..!!
15. ان سب سوالات میں سے آپ کو کون سا سوال سب سے اچھا لگا ؟
جواب: سب ہی سوال اچھے ہیں :)
 
قرۃالعین اعوان

لائبریرین
1. آپ کا نام ؟
قرۃالعین
2.آپ کیا کرتے ہیں ؟
بہت سے کام
3. آپ کو یہ فورم کیسا لگتا ہے ؟ ( یہاں صرف سچ بولیں کوئی مصلیحت نہیں چلے گی )
بہت اچھا اور اپنا پن محسوس ہوتا ہے
4. آپ کو اس فورم کا کون سا حصہ اچھا لگتا ہے . اور کیوں ؟
ہر وہ حصہ جس میں میری کوئی من پسند تحریر ہو
5. انتظامیہ میں آپ کا پسندیدہ ممبر کون ہے ؟
مقدس۔ابن سعید بھیا ۔شمشاد بھیا
6. اس فورم پر آپ کا پسندیدہ صارف جس کی شروع کی ہوئی لڑیاں اور موضوعات آپ پسند کرتے ہیں یا جس سے آپ کو بات چیت کرنا اچھا لگتا
بہت سے محفلین جن کے پوسٹ کردہ دھاگے اور ان سے بات کرنا اچھا لگتا ہے
7. آپ کی پسندیدہ لڑی ؟

آپ کی تحریریں
8. آپ کی پسندیدہ سمائیلی ؟
:heehee:
9. آپ کا پسندیدہ رنگ ؟
سفید
10. کھانے میں آپ کی پسندیدہ چیز ؟
بریانی اور چپلی کباب
11. آپ کا پسندیدہ پھول ؟
موتیا اور گلاب
12. آپ کا پسندیدہ ترین موسم ؟
یخ بستہ سردی اور بارش کا موسم
13. اپنی شخصیت کے بارے میں کچھ بتائیں ؟ یعنی کیا آپ باتونی ہیں ، مزاح پسند ہیں ، سنجیدہ ہیں یا کسی اور مزاج کے
مختلف پہلو ہیں شخصیت کے زیادہ تر جیسا موسم ہو ویسی ہی بن جاتی ہوں
14. کوئی ایسی بات جو آپ ہم سب کو بتانا چاہتے ہیں ؟
ہمیشہ مسکرائیں اس امید کے سہارے کے ہر اندھیری رات کےبعد سویرا بھی آتا ہے
15. ان سب سوالات میں سے آپ کو کون سا سوال سب سے اچھا لگا ؟
بہت اچھا سلسلہ تھا اور تمام سوالات اچھے لگے ۔۔شکریہ سیماب:happy:
 
Top