کچھ میری فوٹوگرافی سے۔۔۔۔۔

فرخ

محفلین
شکریہ ۔ آپکو پرندوں سے دلچسپی ہے کیا آگے بھی پرندوں کی تصویریں بنایں گے؟
اللہ کی خوبصورتیوں‌سے کس کو دلچسپی نہیں‌ہوتی، لیکن پرندوں کی تصویر بنانا ذرا صبر آزما کام ہوتا ہے۔
لیکن جب بھی موقع ملا، انشاءاللہ بنا لوں‌گا۔
 
کیا کہنے فرخ‌ ، عرصہ بعد پھر سے اپنی تصویر نگاری سے سب کو محظوظ کیا ہے۔

مجھے خاص طور پر لوکاٹ کے پھل پر ٹھہرے ہوئے قطرے کی تصویر بہت پسند آئی ہے۔

اس کے علاوہ فیصل مسجد والی تصویر اور 'پائے' جو شوگران کے اوپر واقع ہے بہت عمدہ ہیں۔

سورج اور بادلوں کے امتزاج کی تصویر بھی خوب ہے۔
 

ماوراء

محفلین
ماوراء، بہت شکریہ
لیکن یہ راول جھیل نہیں، بنجوسہ جھیل ہے، آزاد کشمیر کی۔
راول جھیل تو شہر اسلام آباد میں‌ہے۔۔۔:rolleyes:

فرخ، میں اصل میں آپ کی باقی تصاویر بھی دیکھ رہی تھی۔
ان تصاویر کا کہا تھا۔ لنک دینے کے بجائے پوسٹ کر رہی ہوں کہ باقی بھی دیکھ لیں گے۔
2197413997_a0a45fa024.jpg

2197408563_b5862b3aa8.jpg

2198198452_0b562a6c50.jpg
 

وجی

لائبریرین
فرخ صاحب لگتا ہے یا تو آپ نے میری پوسٹ تمبر دس پڑھی نہیں ہے یا پھر آپ ناراض لگتے ہیں
اس لئے اس میں پوچھا گئے سوال کا جواب نہیں دیا
 

فرخ

محفلین
فرخ، میں اصل میں آپ کی باقی تصاویر بھی دیکھ رہی تھی۔
ان تصاویر کا کہا تھا۔ لنک دینے کے بجائے پوسٹ کر رہی ہوں کہ باقی بھی دیکھ لیں گے۔
2197413997_a0a45fa024.jpg

2197408563_b5862b3aa8.jpg

2198198452_0b562a6c50.jpg

اوہو، تو یہ بات تھی۔ میں سمجھا آپ بنجوسہ جھیل کو راول جھیل سمجھ رہی ہیں۔

جی بالکل یہ راول جھیل کے کنارے جو نیا پارک بنا ہے وہاں سے لی گئی تصاویر ہیں۔

دراصل میں نے البم کا لنک دیا ہی اس لئے تھا کہ لوگ وہاں جا کر دیکھ ہیں۔

بہت بہت شکریہ پسندیدگی اور یہاں پوسٹ کرنے کا۔۔:hatoff:
 

فرخ

محفلین
بہت خوب آپ تو کافی اچھی تصویریں اتارلیتے ہیں
ایک بات پوچھنی تھی کہ اچھی تصویر کے پیچھے اچھے کیمرے کا کمال ہوتا ہے یا اس میں کچھ تصویر کھینچنے والے کا ہاتھ بھی شامل ہوتا ہے
اور آپ عام طور پر کون سا کیمرہ استعمال کرتے ہیں

وجی بھائی
بہت معذرت خواہ ہوں دیر سے جواب دینے کا۔ دراصل پوسٹوں کی روانی میں آپ کا سوال گول ہوگیا۔:blush:

اچھی تصویر کے پیچھے اچھا کیمرہ اور تصویر کھینچنے والے دونوں کا ہاتھ ہوتا ہے۔ اگر آپ اچھی تصویر کھینجنا جانتے ہین مگر کیمرہ اچھا نہیں تو بھی کوئی فائدہ نہیں اور اسی طرح اگر آپ کے پاس اچھا کیمرہ ہومگر اچھی تصویر کھینچھنا نہ جانتے ہوں، تب بھی کوئی فائدہ نہیں۔ لیکن اگر کیمرہ گزارے لائق ہے تب بھی آپ اس سے اچھی تصویر لے سکتے ہیں اور پھر کسی اچھے سافٹ وئیر میں اسکی کوالٹی ٹھیک بھی کر سکتے ہیں۔ مثلآ یہ تصویر دیکھئے:
یہ میں‌نے ایک چائنیز کیمرے سے لی تھی،مگر ایک تو پہاڑوں میں شام کا وقت یعنی روشنی کم اور اوپر سے اس کیمرے کی کوالٹی اچھی نہیں تھی۔ مگر میں نےCorel Paint Shop Pro کے استعمال سے اسے ٹھیک کر لیا۔

میں اب Cannon Powrshot کا ڈیجیٹل کیمرہ استعمال کرتا ہوں۔
 

وجی

لائبریرین
آپ کے جواب کا شکریہ اور ایسی کوئی بات نہیں ہے

کیا تصویر کھینچتے وقت دیفالٹ سیٹینگ سے تصویر اچھی آجاتی ہے یا پھر کچھ تندیلی کی ضرورت پڑتی ہے
میں نے سنا ہے کہ برفیلے علاقوں میں دیفالٹ سیٹینگ کے ساتھ تصویر اچھی نہیں آتی
 

فرخ

محفلین
کیا کہنے فرخ‌ ، عرصہ بعد پھر سے اپنی تصویر نگاری سے سب کو محظوظ کیا ہے۔

مجھے خاص طور پر لوکاٹ کے پھل پر ٹھہرے ہوئے قطرے کی تصویر بہت پسند آئی ہے۔

اس کے علاوہ فیصل مسجد والی تصویر اور 'پائے' جو شوگران کے اوپر واقع ہے بہت عمدہ ہیں۔

سورج اور بادلوں کے امتزاج کی تصویر بھی خوب ہے۔

محب بھائی
بہت بہت شکریہ
مجھے آپکی رائے کا انتظار بھی تھا۔۔۔:hatoff:
 

فرخ

محفلین
کیا تصویر کھینچتے وقت دیفالٹ سیٹینگ سے تصویر اچھی آجاتی ہے یا پھر کچھ تندیلی کی ضرورت پڑتی ہے
میں نے سنا ہے کہ برفیلے علاقوں میں دیفالٹ سیٹینگ کے ساتھ تصویر اچھی نہیں آتی

یہ ضروری نہیں، بلکہ دراصل یہ کیمرہ پر منحصر ہوتا ہے۔ کچھ کیمروں کا Auto Mode بہت اچھی تصاویر بناتا ہے اور حالات کے مطابق خود بخود سیٹ ہوجاتا ہے، مگر کچھ کا ایسا نہیں ہوتا۔
برفانی علاقوں میں‌اکثر Default Settings Or Auto Mode کے ساتھ تصویر اچھی نہیں‌آتی، مگر کئ دفعہ آ بھی جاتی ہے۔
اور آجکل کے کیمروں میں تو حالات کے مطابق سیٹنگز بھی موجود ہوتی ہیں، جیسے رات کے وقت، برفانی علاقوں کے وقت اورشام کے وقت، وغیر وغیرہ،
لیکن میں اب زیادہ تر Manual Mode ہی استعمال کرتا ہوں اور اپنی مرضی کی سیٹنگز کر لیتا ہوں۔
 

فرخ

محفلین
مینیول سیٹینگ میں زیادہ تر کن چیزوں کا خیال رکھا جاتا ہے

Aperture Size and Shutter Speed
ان دونوں کی صحیح ایڈجسٹمنٹ سے زیادہ تر تصاویر بہت اچھی آتی ہیں۔

اگر روشنی کم ہو یا آپ کا ٹارگٹ تیزی سے حرکت کر رہا ہے تو Shutter Speed زیادہ کی جاتی ہے اور Aperture Size اسی کے مطابق سیٹ کیا جاتا ہے۔

باقی اور بھی چیزیں ہوتی ہیں مثلا رنگوں کے Effects وغیرہ، مگر وہ کیمروں پر منحصر ہے۔

آجکل کے ڈیجیٹل کیمروں جن میں مینول موڈ ہوتاہے، Aperture Size and Shutter Speed کی values بہت اچھی بتاتے ہیں اور ان سے کھینچنے والی تصویر پر اثرات بھی واضح کر دیتے ہیں۔
 

وجی

لائبریرین
بہت بہت شکریہ فرخ صاحب
ایک بات پوچھنی تھی وہ یہ کہ آپ نے موبائل کیمرہ استعمال کیا ہے کیا ؟؟
اور اگر ہاں تو آپ کو کون سا موبائل کیمرہ زیادہ اچھا لگا
 

فرخ

محفلین
بہت بہت شکریہ فرخ صاحب
ایک بات پوچھنی تھی وہ یہ کہ آپ نے موبائل کیمرہ استعمال کیا ہے کیا ؟؟
اور اگر ہاں تو آپ کو کون سا موبائل کیمرہ زیادہ اچھا لگا

بھئی موبائیل کیمرہ اسطرح تو کبھی استعمال نہیں کیا۔ کیونکہ اللہ تعالٰی نے مجھے دوسرا اچھا کیمرہ جو عطا کر رکھا ہے، اور دوسرے میرے موبائیل میں جوکیمرہ ہے،وہ اتنا اچھا بھی نہیں۔
ویسے جو بھی کیمرہ ہو، اگر اچھی تصویر لینی ہے، تو کم از کم 5 میگا پکسلز کا ہونا چاہیئے۔ ویسے 3 یا 4 سے بھی گزارا ہو جاتا ہے۔۔
 
Top