کچے کیلے کے پکوڑے

کاشفی

محفلین
فکر کی چنداں ضرورت نہیں، دیر سویر تو ہو ہی جاتی ہے، پر تھوڑا صبر ان شاء اللہ ایسا ہی ہوگا جیسے اس کیلے کو چند دن یوں ہی رکھ دینے سے ہوتا۔ :) :) :)
کچے کیلے کے پکوڑے۔۔ھممم
کیلے کی چیزیں زیادہ تر کیریلا کے لوگ استعمال کرتے ہیں۔۔۔
بھائی آپ بڑے ہوکر ملباری بن گئے ہیں کیا؟
(یہ صرف مذاق کر رہا ہوں۔۔ناراض نہیں ہوجائیے گا۔۔۔)
 
کچے کیلے کے پکوڑے۔۔ھممم
کیلے کی چیزیں زیادہ تر کیریلا کے لوگ استعمال کرتے ہیں۔۔۔
بھائی آپ بڑے ہوکر ملباری بن گئے ہیں کیا؟
(یہ صرف مذاق کر رہا ہوں۔۔ناراض نہیں ہوجائیے گا۔۔۔ )
جن علاقوں میں جو چیزیں وافر مقدار میں دستیاب ہوں وہاں اس کے زیادہ طریقہائےاستعمال بھی رواج میں ہوتے ہیں۔ ہمارے یہاں گھر پر گو کہ کیلے کی کھیتی نہیں ہوتی تھی لیکن کچے کیلے کا استعمال ہمارے یہاں عام ہے۔ ویسے ناراض ہونے والی اس میں کیا بات ہے یہ ہماری سمجھ میں اب تک نہیں آیا۔ :) :) :)
 
آپ کی سمجھ میں بات اس لیئے نہیں آئی کہ آپ معصوم ہیں۔۔بقول مقدس کے آپ معصوم ہیں۔۔۔
بھئی میں نے مزاق کیا تھا کہ کیلے اور ناریل کی چیزیں زیادہ تر کیریلا کے لوگ استعمال کرتے ہیں تو کہیں آپ کیریلائٹ تو نہیں بن گئے۔۔
لیکن آپ کی بات مجھے سمجھ آگئی ہے کہ جن علاقوں میں جو چیزیں وافر مقدار میں دستیاب ہوں وہاں اس کے زیادہ طریقہائےاستعمال بھی رواج میں ہوتے ہیں۔
کچے کیلے کے پکوڑے کے لیئے شکریہ۔۔اور خوش رہیئے کیلے دے پکوڑے کلّے کلے کھا کر۔۔۔:)
 
x boy

محفلین
شکریہ جناب
ابن سعید
کچے کیلے دنیا میں بہت طریقے سے استعمال ہوتےہیں بنگالی قوم جھینگے اور کچے کیلے کا سالن کھاتے ہیں اس کے علاوہ گوشت، مرغی کے ساتھ بھی کھاتے ہیں
ملباری انڈین، مدراسی انڈین اور آندرھا والے بھی کچے کیلو کو اسی طرح استعمال کرتے ہیں برمس لوگ بھی کچے کیلے کی سبزی دال اور مختلف گوشت کے سالنوں میں استعمال کرتے ہیں افریقہ میں بعض جگہہ گندم کی کمی کی وجہ سے کچے کیلے کو سکھاکر پوڈر کرکے روٹی کی شکل میں کھاتے ہیں
انڈیا میں کچے کیلو کی چپس کثرت سے بکتی اور استعمال کی جاتی ہے اور مجھے بھی بے حد پسند ہے۔
835b17705300fd9a.jpg

Raw+Banana+Curry+%25283%2529+-+1.jpg

images

1container.png
 
اتنی مزیدار سی ترکیب کا اڈوانس میں ہی شکریہ جلد ہی بناؤں گئی سالن نہیں صرف پکوڑے سالن تو شائد کھایا ہی نا جائے
 
سیدہ شگفتہ

لائبریرین
سعود بھائی، دیکھنے میں اتنے اچھے لگ رہے ہیں پکوڑے ۔ تصاویر دیکھ کے تو میرا بھی دل للچا گیا ہے بنانے کو۔ یہ بتائیے کہ ان کا ذائقہ کیسا ہوتا ہے، عام پکوڑوں جیسا ہی یا مختلف؟
 
یہ انتہائی عجیب سا سوال ہے اور سمجھ میں نہیں آ رہا کہ جواب کیا اور کیسے دیا جائے۔ :) :) :)
اب یہ کیسے کہیں کہ عام پکوڑوں کا ذائقہ بھی ایک جیسا نہیں ہوتا۔ آلو، گوبھی، لوکی، پالک، بینگن، پیاز ان سب کے پکوڑے عام پکوڑوں میں شمار ہو سکتے ہیں اور ان میں سے کنھیں دو کا ذائقہ ایک جیسا نہیں ہوتا تو پھر کیلے کا کیونکر ان کے مماثل کہا جا سکتا ہے؟ :) :) :)
کچے کیلے میں مٹھاس نہیں ہوتی، بلکہ اس کو کچا کھا لیا جائے تو منہ عجیب انداز میں بندھ سا جاتا ہے، جیسے دانتوں پر کوئی پرت سی جم گئی ہو۔ پکوڑے تلتے ہوئے چونکہ کیلا ابل جاتا ہے اس لیے اس کے ذائقے کا یہ پہلو مر جاتا ہے اور بس ابلے ہوئے آلو کے مقابلے قدرے خشک مزاج کے ساتھ پھیکا سا ذائقہ محسوس ہوتا ہے۔ کیلے کی پتلی اور چپٹی قاشیں کاٹنے کا مقصد بھی یہ ہوتا ہے کہ پکوڑے تلتے ہوئے وہ اچھی طرح ابل جائیں۔ :) :) :)
ویسے ہمارا خیال ہے کہ پکوڑوں کا معاملہ اس اعتبار سے سالن سے مطابقت رکھتا ہے کہ اس میں ذائقے کا تعین بنیادی جزو سے نہیں ہوتا۔ جیسے ہمارے یہاں لوگ گوشت نہیں بلکہ اس کے بہانے مسالا کھا رہے ہوتے ہیں، ویسے ہی پکوڑے خواہ کوئی بھی ہوں، کھایا تو تلا ہوا بیسن جاتا ہے اور بنیادی جزو تو بس اس بیسن کے حامل کا کردار ادا کر رہا ہوتا ہے۔ :) :) :)
 
:)
سعود بھائی، سمجھ نہ آنے پہ اتنی تفصیل اور جو اگر سمجھ میں آ جاتا تو :) :)
یوں تو سوال کرنا ہمارا حق ہے ہماری مرضی ہم جیسے بھی کریں تاہم اگر آپ ایسے ہی تفصیل سے بتائیں گے تو پھر ٹھیک ہے اگلی بار سوال سلیس کیا جا سکتا ہے :) ابھی تو یہ مشکل چٹان کی مانند سامنے کھڑی ہے کہ کچے کیلے اب کہاں سے دریافت کیے جائیں۔
 
ابھی تو یہ مشکل چٹان کی مانند سامنے کھڑی ہے کہ کچے کیلے اب کہاں سے دریافت کیے جائیں۔
یہ پھلوں کی دوکان پر نہیں بلکہ سبزیوں کی دوکانوں پر ملنے والی چیز ہے۔ اگر چھوٹی دوکانوں پر نہ ملے تو سپر مارکیٹ جیسی جگہوں پر ڈھونڈنے کی کوشش کیجیے۔ :) :) :)
 
arifkarim

معطل

کچے کیلے یہاں ناروے میں عام دکانوں سے کٹی حالت میں مل جاتے ہیں۔ پاکستان میں یہ پرچون کی دکانوں پر وافر دستیاب ہوتے ہیں۔
 
Top