کچے کیلے کے پکوڑے

سیدہ شگفتہ

لائبریرین
یہ پھلوں کی دوکان پر نہیں بلکہ سبزیوں کی دوکانوں پر ملنے والی چیز ہے۔ اگر چھوٹی دوکانوں پر نہ ملے تو سپر مارکیٹ جیسی جگہوں پر ڈھونڈنے کی کوشش کیجیے۔ :) :) :)

کہیں سے بھی ملیں کیلے بس مل جائیں۔ میں ریکوئسٹ بھیج دی ہے امید ہے جلد ہی مل جائیں گے۔ اس ہفتے بس پکوڑے بنا ہی چاہتے ہیں :) (اگر کیلے مل گئے)، اور اگر پکوڑے اچھے بن گئے تو اس کا قصور سراسر آپ کے سر ہو گا سعود بھائی
 
کچے کیلے یہاں ناروے میں عام دکانوں سے کٹی حالت میں مل جاتے ہیں۔ پاکستان میں یہ پرچون کی دکانوں پر وافر دستیاب ہوتے ہیں۔
کٹے ہوئے خشک کیلے پکوڑوں کی اس ترکیب کے لیے مناسب نہیں۔ اس میں تو چھلکوں سمیت تازہ کچے کیلے درکار ہیں۔ :) :) :)
 
نازنین شاہ

محفلین
بھیا ہمیں ذائقے کی بھی تصویر چاہیے :bashful:
کہ اگر ہم کسی سہیلی کو یہ ریسیپی بتائیں اور وہ اتنے مزے کے پکوان سیکھنے کے بعد ذائقے کی صحت سے انکاری ہوجائے تو
یہ ہم سے برداشت نہیں ہوگا اس لیے ذائقے کی تصویر بہ وقت ضرورت سند کے طور پر کام میں لائیں گے:)
ویسے ہمیں اندازہ ہے کہ ہونگے بہت لذیذ
 
:) :)
سعود بھائی، اگر آپ وعدہ کریں کہ اسی طرح تفصیل سے آئندہ بھی جواب دیں گے تو پھر سوچا جا سکتا ہے۔
ہمارے جوابات تو مفصل ہی ہوتے ہیں۔ خواہ وہ ملائی کباب کی ترکیب ہو، کھجور کی مٹھائی ہو، ناریل کا لڈو ہو، مسالا بھرا آلو فرائی ہو، یا پھر ہمارا جانکاہ انٹرویو۔ :) :) :)
 
بھیا ہمیں ذائقے کی بھی تصویر چاہیے :bashful:
کہ اگر ہم کسی سہیلی کو یہ ریسیپی بتائیں اور وہ اتنے مزے کے پکوان سیکھنے کے بعد ذائقے کی صحت سے انکاری ہوجائے تو
یہ ہم سے برداشت نہیں ہوگا اس لیے ذائقے کی تصویر بہ وقت ضرورت سند کے طور پر کام میں لائیں گے:)
ویسے ہمیں اندازہ ہے کہ ہونگے بہت لذیذ
نازنین بٹیا، کوئی ذائقے کی صحت سے انکاری ہو ایسی تو کسی کی مجال نہیں اور بفرض محال ایسا کچھ ہوا بھی تو تحریک برائے اثبات لذت پکوڑہائے کیلا خام چلائی جائے گی۔ یہ جمہوریت کا دور ہے، لوگ اختلاف رکھتے ہیں تو بے شک رکھیں، لیکن فتح تو اکثریت کی ہی ہوگی نا۔ :) :) :)
 
ٹھیک ہے بھیا ہم بھی اس تحریک میں" بہ قلم خود " شریک ہونگے:)
 
جاسمن

لائبریرین
آپ نے بھی سعود بھائی کی ترکیب سے بنائے تھے جاسمن؟
سعود بھائی اور شگفتہ۔ بہت پہلے بنائے تھے۔ بیسن والے۔ سب کچھ بیسن اور آلو والے پکوڑوں کی طرح تھا۔ اور اب ذائقہ یاد نہیں ہے۔ سعود بھائی والے تو کافی مختلف ہیں۔
 
چلیں ہم کچھ اس طرز پر سوچ کے دیکھتے ہیں ، پھر اس سوچ کا بیان بھی کرتے ہیں ، اچھا پکڑ لیتے ہیں آپ بھی نا :) ٌ:) :)
ابھی تک خیالی پلاؤ کا ذکر سنا تھا، اب خیالی پکوڑے بھی بنیں گے وہ بھی کچے کیلوں کے۔۔۔ کہیں یہ بھی قرب قیامت کی نشانی تو نہیں! :) :) :)
 
Top