کچے کیلے کے پکوڑے

نور وجدان

لائبریرین
ابھی تک خیالی پلاؤ کا ذکر سنا تھا، اب خیالی پکوڑے بھی بنیں گے وہ بھی کچے کیلوں کے۔۔۔ کہیں یہ بھی قرب قیامت کی نشانی تو نہیں! :) :) :)

آہا۔۔ آپ کی حاضر جوابی کا یہاں وہاں ذکر سنا تھا اور دیکھا بھی تھا۔ ہمیں معلوم نہیں تھا کہ آپ کمال کی حسِ ظریفانہ بھی رکھتے ہیں ۔ کچھ ذرا وقت نکلے ہم اس محفل میں کیلے کے پکوڑے بنانے کا احوال ضرور شریک کریں گے ۔
 
نور بٹیا، ہم تو حس حریصانہ (اگر ایسی کوئی حس ہوتی ہو) بھی رکھتے ہیں۔ بلکہ ہماری میزبانی کرنے والوں کی مجلس شوریٰ ابھی تک اس نتیجے پر نہیں پہنچ سکی ہے کہ ہم چٹو ہیں یا پیٹو۔ بعضوں کا خیال ہے کہ ہم میں ہر دو اقسام کے جراثیم پائے جاتے ہیں۔ کیا خبر آپ کچے کیلے کے پکوڑوں پر تجربات کر کے احوال بیان کریں تو ہماری ٹپکتی رال کے تجزیے سے یہ معمہ حل ہو جائے۔ :) :) :)
 
Top