حمیرا خلیل انکل کی طرح امجد بھیا کی شاعری بھی بہت مزے کی ہوتی ہے۔۔۔ رونے دھونے والی نہیں۔۔ امجد بھیا کو پتا لگ گیا تھا کہ آج کل بڑا رونا ہو رہا ہے محفل پر اسی لیے ٹارزن کی واپسی ہو گئی :rollingonthefloor: :rollingonthefloor:
شکریہ بہنا۔
محمد خلیل الرحمٰن بھیا اکیلے نہ پڑھ جائیں اس لئے ٹارزن کی واپسی عمل میں آئی، کہ تھوڑا ان کا ہاتھ ہی بٹا لیا جائے ;)
 
قسم لے لیں کوئی پانچ بار ٹرائی کر چکی ہوں باقی سب مراسلات میں ریٹنگ والا بٹن ٹھیک کام کرتا ہے جیسے ابھی یہاں ریٹنگ دی ہے آپ کو لیکن جیسے ہی آپ کی مزاحیہ غزل کو ریٹنگ دینے کی کوشش کرتی ہوں تو براؤزر بھائی ماتھے پر آنکھیں رکھ لیتے ہیں
نیٹ کی تو بات ہی مت پوچھیں ہوا سے زیادہ تیز چلتا ہے :heehee:
کوئی بات نہیں، آپ پریشان نہ ہوں، پھر کبھی سہی۔
بہرحال کوشش کے لئے شکریہ :)
 

سید زبیر

محفلین
ب بہت خوب ۔۔طویل وقفہ کے بعد آپ کا کلام پڑھنے کو ملا
خوش رہیں
بلا کر ہم کو محفل میں کہاں آپ نکل گئے
 
واہ واہ
کیا کہنےلطف آگیا سادہ الفاظ میں۔مزاح لکھنا بہت مشکل ہے
آپ میں یہ خوبی ہے کہ آپ روزمرہ زندگی کے واقعات اس طرح مزاح کے رنگ میں پیش کرتے ہیں کہیں۔مبالغے کا گمان نہیں۔ہوتا
اللہ کرے زور قلم زیادہ
 
واہ واہ
کیا کہنےلطف آگیا سادہ الفاظ میں۔مزاح لکھنا بہت مشکل ہے
آپ میں یہ خوبی ہے کہ آپ روزمرہ زندگی کے واقعات اس طرح مزاح کے رنگ میں پیش کرتے ہیں کہیں۔مبالغے کا گمان نہیں۔ہوتا
اللہ کرے زور قلم زیادہ
حوصلہ افزائی کے لئے شکریہ شاہ صاحب
 
واہ بہت خوب۔
کہاں غائب تھے عرصہء دراز سے۔ بھابیاں کیسی ہیں اور کتنی ہیں؟
ہاہاہاہا۔ الحمدوللہ سب ٹھیک ہیں۔ کتنی ہیں؟ ابھی تک تو ہر ایک کو اپنے اکلوتے ہونے کی خوش فہمی ہے، قائم ہی رہے تو اچھا ہے بھیا ;):sneaky:
 

مقبول

محفلین
کھا کر ولیمہ، ہاتھ ملا کر نکل گئے
خالی لفافے دوست تھما کر نکل گئے

میرا بھی ایک کام منسٹر سے تھا مگر
جلسے کے بعد ہاتھ ہلا کر نکل گئے​

جانے وہ کون سی ہے دوا، جس کے زور پر
اکثر وزیر ملک کو کھا کر نکل گئے​

کم ظرف ایک شعر بھی میرا سنے بغیر
دیوان اپنا سارا سنا کر نکل گئے​

دیگیں پکیں رقیب کی شادی کی اور ہم
ان میں جمال گھوٹا ملا کر نکل گئے​

رفتار آج کل کے جوانوں کی تیز ہے
پولیس کو پچاس تھما کر نکل گئے​

چپل خدا کے گھر سے کوئی چور لے گیا
ہم بھی کسی کے بوٹ دبا کر نکل گئے

(استادِ محترم الف عین سے اصلاح کے بعد)​
بہت خوب ۔ زبردست
 
Top