شمشاد

لائبریرین
رفتار آج کل کے جوانوں کی تیز ہے
پولیس کو پچاس تھما کر نکل گئے

آجکل 50 پر کون راضی ہوتا ہے؟
 
سیما علی

لائبریرین
کھا کر ولیمہ، ہاتھ ملا کر نکل گئے
خالی لفافے دوست تھما کر نکل گئے

میرا بھی ایک کام منسٹر سے تھا مگر
جلسے کے بعد ہاتھ ہلا کر نکل گئے​

جانے وہ کون سی ہے دوا، جس کے زور پر
اکثر وزیر ملک کو کھا کر نکل گئے​

کم ظرف ایک شعر بھی میرا سنے بغیر
دیوان اپنا سارا سنا کر نکل گئے​

دیگیں پکیں رقیب کی شادی کی اور ہم
ان میں جمال گھوٹا ملا کر نکل گئے​

رفتار آج کل کے جوانوں کی تیز ہے
پولیس کو پچاس تھما کر نکل گئے​

چپل خدا کے گھر سے کوئی چور لے گیا
ہم بھی کسی کے بوٹ دبا کر نکل گئے

(استادِ محترم الف عین سے اصلاح کے بعد)​
واہ واہ

جانے وہ کون سی ہے دوا، جس کے زور پر
اکثر وزیر ملک کو کھا کر نکل گئے
وزارتِ عظمیٰ کے عہدیدار بھی یہی کر گئے بھیا:cry::cry:
 
مقبول

محفلین
دوہرا شکریہ مقبول بھیا۔
عزت افزائی کے لئے اور پرانی لڑی کو تازہ کرنے کے لئے

میں گوگل پر کچھ تلاش کر رہا تھا کہ آپ کی غزل کا لنک سرچ میں آ گیا تو میں نے کھول کر پڑھا کیونکہ اردو محفل کا کوئی لنک بھی سرچ میں آئے تو اسے ضرور پڑھتا ہوں۔ آپ کی غزل نے بہت لطف دیا اس لیے داد آپ کا حق بنتا تھا بلکہ مزید داد کا بھی بنتا ہے
 
یہ کیا بات ہوئی بھلا کہ محفل کا کوئی ربط تلاش میں آئے تو ہی محفل میں آئیں گے اور پڑھیں گے؟ بھائی ویسے بھی آ سکتے ہیں، کوئی پابندی تو نہیں۔
 
جناب، بالکل!
میں تو اردو محفل کا مستقل قاری اور رکن ہوں اور روزانہ کافی وقت اس میں گذارتا ہوں بلکہ کچھ حصّہ بھی ڈالتا رہتا ہوں۔ یہ میری بہرحال کوتاہی ہے کہ اردو محفل میں موجود سب مواد کو نہیں پڑھ سکا جس کے لیے معذرت خواہ ہوں
 
مستقل قاری ضرور ہوں گے لیکن ابھی تک صرف 123 مراسلے، یہ تو بہت کم ہیں۔ محفل میں آپ کی دلچسپی کے کون کون سے زمرےہیں، میں وہیں آپ کے نقش پا تلاش کر لیا کروں گا تاکہ مراسلت رہے۔
 
جناب، آپ کی توجہ کے لیے شکر گُذار ہوں ۔ نیا رکن ہوں اس لیے مراسلے کم ہیں ۔ میں کچھ تک بندی کرتا رہتا ہوں۔ اصلاحِ سخن اور پابندِ بحور شاعری میں پڑا ہوا ملوں گا کہیں۔
آپ سے گفتگو میرے لیے باعثِ فخر ہو گی
 
جزاک اللہ خیر جو مجھے اس قابل سمجھتے ہیں۔

چلیئے اب مین بھی اصلاحِ سخن کا چکر لگاتا رہوں گا۔
میرا بھی شاعری پر بہت بڑا احسان ہے اور وہ یہ کہ میں نے آج تک ایک مصرعہ بھی نہیں کہا۔ البتہ نثر میں کبھی کبھار ٹامک ٹوئیاں مار لیتا ہوں۔
 
آپ کا شُکریہ کہ آپ نے مجھے مراسلت کے قابل سمجھا۔ آپ بھی فرمایئے کہ آپ کس زمرہ میں اپنے نشان چھوڑتے ہیں تاکہ میں بھی مستفید ہو سکوں
 
شمشاد

لائبریرین
مقبول بھائی یہی ایک زمرہ ایسا ہے اصلاح سخن والا جہاں میں نہیں جاتا۔ مزید سیاست اور مذہبی زمروں میں کبھی کبھار ذائقہ تبدیل کرنے کے لیے چلا جاتا ہوں۔

زیادہ تر کھیل ہی کھیل میں، پسندیدہ اشعار، بیت بازی وغیرہ میں رہتا ہوں۔

آجکل چونکہ لائبریری کا کام زور و شور سے جاری ہے، تو زیادہ وقت لائبریری کے زمروںمیں گزرتا ہے۔
 
شُکریہ جناب۔ اردو محفل میں کسی کو فالو (ٹوئٹر والا) کرنے کا اختیار بھی ہے؟ اگر ہے تو کیسے کیا جاتا ہے ۔ براہِ مہربانی رہنمائی فرمایئے۔

میں یہ بھی جاننا چاہتا ہوں کہ اس فورم میں فون استعمال کرتے ہوئے انگریزی کے الفاظ کس طرح لکھے جا سکتے ہیں ۔ کبھی ضرورت پڑ جاتی ہے۔ کچھ لوگ ایسا کرتے ہیں مگر میں نہیں جان سکا کہ یہ کیسے ممکن ہے۔
 
شمشاد

لائبریرین
اپنی دلچسپی کی لڑیوں کو زیر نگرانی رکھنے کے لیے، ہر لڑی کے اوپر بائیں کونے پر ایک آپشن ہے "لڑی کی نگرانی کریں" اس کو کلک کر دیں۔

جہاں تک انگریزی کے الفاظ لکھنے کا تعلق ہے، تو میں کمپیوٹر پر بھی نہیں لکھ سکتا۔ اس کے لیے میں نوٹ پیڈ یا کسی بھی دوسری جگہ انگریزی لکھ کر نقل کر کے یہاں چسپاں کر دیتا ہوں۔ آپ کو بھی سیل فون کے نوٹ پیڈ پر لکھ کر یہی عمل کرنا پڑے گا۔
 
جی بہتر، بہت شکریہ
 
صابرہ امین

لائبریرین
واہ بھئی بہت مزیدار ۔ ۔
خالی لفافے دوست تھما کر نکل گئے ۔ ۔
دیوان اپنا سارا سنا کر نکل گئے ۔ ۔

کیسے کیسے دکھ ہوتے ہیں لوگوں کے ۔ ۔ :ROFLMAO::ROFLMAO:
 
زیک

مسافر
شُکریہ جناب۔ اردو محفل میں کسی کو فالو (ٹوئٹر والا) کرنے کا اختیار بھی ہے؟ اگر ہے تو کیسے کیا جاتا ہے ۔ براہِ مہربانی رہنمائی فرمایئے۔
رکن کو فالو کرنا ہو تو اس کے نام پر کلک کریں۔ پھر “اقتدا” پر کلک کریں۔ جنہیں آپ فالو کرتے ہیں اس کی فیڈ یہ رہی:

https://www.urduweb.org/mehfil/account/news-feed
 
Top