کھوپرا کھیر

مہ جبین

محفلین
کھوپرے کی کھیر
اجزا:
ددودھ دو لٹر
پسا ہوا کھوپرا دو پیالی
چینی حسبِ ضرورت
کھویا آدھا یا ایک پاؤ (اگر زیادہ ہیوی کھیر نہیں کھانا چاہتے تو کھویا آدھ پاؤ سے بھی کم کیا جا سکتا ہے۔ اس لئے یہاں کھویا کو حسبِ ضرورت بھی کہا جا سکتا ہے)۔
میوہ جات۔ بادام ، پستہ۔ موٹا موٹا پیس کر رکھ لیں۔
سبز الائچی پاؤڈر آدھی چمچ

ترکیب:
کھلے منہ والے برتن میں دودھ ڈال کر ابال لیں۔
ابلنے کے بعد اس میں چینی اور چھوٹی الائچی شامل کر دیں۔ مزید ایک دو ابال آنے کے بعد کھوپرا شامل کریں۔ کھیر میں چمچ ساتھ ساتھ ہلاتے رہیں۔ تا کہ دودھ باہر نہ گرے۔ جب دودھ گاڑھا ہونے لگے تو اس میں تھوڑا تھوڑا کر کے کھویا شامل کر دیں۔ اس دوران چمچہ مسلسل چلاتے رہیں۔ ساتھ ہی پسے ہوئے میوہ جات (آدھے) بھی شامل کر دیں۔ تھوڑی دیر میں کھیر مزید گاڑھی ہونے لگے گی۔ اپنی مرضی کا گاڑھا پن حاصل ہونے پر چولھا بند کر دیں اور کھیر کو برتن میں نکال لیں۔ ٹھنڈا ہونے کے بعد بچا کر رکھے ہوئے میوہ سے گارنشنگ کریں۔
کچھ ٹپس:
  • کھیر میں کیوڑہ شامل کرنا چاہیں تو کھویا ڈالنے سے پہلے دو قطرے کیوڑہ شامل کر لیں۔
  • کھویا کی مقدار اپنی مرضی سے کم یا زیادہ رکھی جا سکتی ہے۔ کھیر کے گاڑھے پن کا فیصلہ کھویا کی مقدار مدنظر رکھیں۔ کیونکہ ٹھنڈا ہونے پر کھیر کافی گاڑھی ہو جاتی ہے۔ اگر پہلے ہی بہت زیادہ گاڑھی رکھیں تو بعد میں بہت سخت ہو سکتی ہے۔
  • اگر کھیر بنانے کے دوران اور گارنشنگ کرتے ہوئے کچن میں بھتیجا نامی مخلوق موجود ہو تو ثابت بادام اٹھا کر کہیں چُھپا دیں کیونکہ آپ کو نہیں معلوم کب ان پر کُک بننے اور ڈش سجانے کا شوق حملہ آور ہو جائے اور وہ زبردستی اپنی خدمات پیش کرنے اور آپ کو کچن سے نکالنے پر مصر ہو جائیں۔ اگر نہیں چھپائیں گے تو سجاوٹ میں وہ سب کچھ شامل ہو گا جو آپ نے سوچا نہیں ہو گا اور وہ سب ایک طرف کر دیا جائے گا جو آپ نے بچا کر رکھا ہو۔ :idontknow:

DSC_0395.JPG

واہ واہ بہت ہی زبردست ترکیب ہے یہ تو فرحت کیانی چندا
کھیر تو یقیناً مزے کی ہوگی ہی لیکن گارنشنگ کا بھی جواب نہیں
اس میں چاول شامل نہیں کرتے کیا؟؟؟
میں اس ترکیب سے ضرور بنواؤں گی اور پھر بتاؤں گی کہ کیسی بنی
 

فرحت کیانی

لائبریرین
فرحت آپی یہ کھیر جو ہے نااااااااااااااااااااااااااااااااااااااا اتنی مزیدار لگ رہی ہے کہ میرا دل کر رہا ہے کہ ایسے چٹ پٹ کر جاؤں ۔۔۔ ۔:p پر بنا کر کون دے گا مجھے اور تصویر کو کیسے کھاؤں ابھی :p زبردست کھیر ہے(y) ترکیب نہی پڑھی میں صرف تصویر سے اندازہ لگایا ہے کہ کافی ٹیسٹی ہوگی :p
آپ کے لئے ہی پوسٹ کی ہے نا۔ تصویر سے کھانا مشکل ہے تو آپ بھی عائشہ کے ساتھ آ جائیں۔ ہمارے شہر میں گرمی اگر آپ کے شہر سے زیادہ نہیں تو کم بھی نہیں ہو گی۔ آپ فیل ایٹ ہوم کریں گی :angel3:۔
 
Top