کھیلوں کے سوالات

یاز

محفلین
یاز بھائی وہ دنیا کا سے اونچا گراؤنڈ کونسا ہے؟
نوٹ: میں بھی شندور پولو گراؤنڈ کو دنیاکا سب سے اونچا مقام سمجھتا تھا لیکن یاز بھائی نے اس سے بھی اونچا کوئی گراؤنڈ بتایا تھا،جو میں بھول گیا- ;)
بابوسر پاس کے نزدیک کسی گراؤنڈ میں بھی پولو کھیلی جاتی ہے۔ یہ دنیا کا سب سے بلند پولو گراؤنڈ ہو سکتا ہے۔ شندور کی بلندی 3700 میٹر کے قریب ہے۔ بابوسر کی بلندی 4173 میٹر ہے۔
 
زیک

مسافر

بولیویا میں فٹبال سٹیڈیم 3637 میٹر کی بلندی پر ہے۔ اس پر تنازعہ بھی ہوا تھا جب فیفا نے بلندی کی وجہ سے اسے بین کر دیا تھا۔ میرے خیال میں لا پاز کا یہ سٹیڈیم سب سے اونچا ہے۔ گراؤنڈ کا البتہ کہہ نہیں سکتے۔
 
درست فرمایا زیک بھائی۔ لاپاز کے علاوہ میرے خیال میں Oruro اور El Alto وغیرہ میں بھی کھیلوں کے کچھ گراؤنڈ تو ضرور ہوں گے کہ یہ بھی کافی بڑے شہر ہیں۔ تاہم عبداللہ صاحب نے پولو گراؤنڈ کی بابت پوچھا تھا، جس کے بارے میں غلط مشہور ہے کہ شندور دنیا کا بلند ترین پولو گراؤنڈ ہے۔
 
Cerro de Pasco پیرو میں 4330 میٹر کی اونچائی پر ہے اور وہاں کئی فٹبال کلب بھی ہیں۔
 
ربیع م

محفلین
میرا ایک سوال ہے لیکن جواب کا مجھے بھی علم نہیں

کرکٹ میں ایک بال پر زیادہ سے زیادہ کتنا سکور ہوا ہےآج تک؟
 
حسیب

ٹیسٹ کرکٹ میں 8 رنز۔ ایسا چار موقعوں پر ہوا۔ آخری مرتبہ 2009 میں آسٹریلیا ،نیوزی لینڈ کے درمیان کھیلے گئے میچ میں ہوا۔ سائمنڈز نے شاٹ لگائی اور گیند باؤنڈری کے پاس جا کر رک گئی۔ سائمنڈز نے دور کر چار رنز بنا لیے۔ پھر فیلڈر کی پھینکی گئی تھرو کوئی نہ پکڑ سکا اور اوور تھرو کے چار رنز بھی مل گئےاس طرح 8 رنز ہوئے
جبکہ گینز بک کے مطابق 17 رنز۔ آسٹریلیا میں کھیلے جانے والے ایک کلب میچ میں گیری چیپمین کی لگائی کی ایک شاٹ پر گیند گھاس میں جا کر گم ہو گئی اور انہوں نے گیند ملنے تک سترہ رنز بنا لیے:LOL:
 
آخری تدوین:

بین الاقوامی مقابلوں میں یا تمام طرح کی کرکٹ میں؟

بھائی اس پہ تو روشنی ڈال دیں، تاکہ جواب دینے کی کوششیں بحال کی جا سکیں۔
 
فہیم

لائبریرین
انٹرنیشنل مقابلوں میں ایک گیند پر 11 رنز بھی بنے ہیں :)
ورلڈ کپ 2015 میں نیوزی لینڈ اور آسڑیلیا کے میچ میں کہ اننگز کی پہلی ہی گیند نو بال تھی جس پر گپٹل نے چوکا لگادیا
پھر فری ہٹ پر چھکا
اس طرح ایک بال ہوئی لیکن رنز گیارہ۔
 
اگر نو بالز کے ضمن میں دیکھیں تو اس سے زیادہ رنز بھی بن چکے ہیں۔ ایک بار رکی پونٹنگ نے جنوبی افریقہ کے باؤلر "تیلی ماچس" کو بغیر کسی بال کے 17 رنز مارے تھے۔ یہ وہی مشہورِ زمانہ میچ تھا جس میں 434 کا ٹارگٹ چیز کر لیا گیا تھا۔
 
وہ تو نا بھولنے والا میچ ہے:)
 
حسیب

محفلین
بھائی اس پہ تو روشنی ڈال دیں، تاکہ جواب دینے کی کوششیں بحال کی جا سکیں۔
اس کا جواب میں نے اوپر دے دیا ہے
ٹیسٹ کرکٹ میں 8 رنز۔ ایسا چار موقعوں پر ہوا۔ آخری مرتبہ 2009 میں آسٹریلیا ،نیوزی لینڈ کے درمیان کھیلے گئے میچ میں ہوا۔ سائمنڈز نے شاٹ لگائی اور گیند باؤنڈری کے پاس جا کر رک گئی۔ سائمنڈز نے دور کر چار رنز بنا لیے۔ پھر فیلڈر کی پھینکی گئی تھرو کوئی نہ پکڑ سکا اور اوور تھرو کے چار رنز بھی مل گئےاس طرح 8 رنز ہوئے
جبکہ گینز بک کے مطابق 17 رنز۔ آسٹریلیا میں کھیلے جانے والے ایک کلب میچ میں گیری چیپمین کی لگائی کی ایک شاٹ پر گیند گھاس میں جا کر گم ہو گئی اور انہوں نے گیند ملنے تک سترہ رنز بنا لیے:LOL:
اور پھر ایک اور سوال پوچھا
اس سے بھی ایک سوال بنتا ہے کہ کیا ایک بال پر 8 سے زیادہ رنز بنانا ممکن ہے؟؟ اگر ہاں تو کیسے؟؟
 
یاز

محفلین
ایک بال پر 8 سے زیادہ رنز بنانے کا ایک طریقہ تو یہ ہے کہ اوور تھروز کے باعث کسی بھی تعداد میں رنز بنائے جا سکتے ہیں۔
 
حسیب

محفلین
انٹرنیشنل مقابلوں میں ایک گیند پر 11 رنز بھی بنے ہیں :)
ورلڈ کپ 2015 میں نیوزی لینڈ اور آسڑیلیا کے میچ میں کہ اننگز کی پہلی ہی گیند نو بال تھی جس پر گپٹل نے چوکا لگادیا
پھر فری ہٹ پر چھکا
اس طرح ایک بال ہوئی لیکن رنز گیارہ۔
گپٹل کے کھاتے میں دو بال پہ دس رن لکھے گئے ہوں گے. جبکہ اوپر میں نے ایک بال پر آٹھ رن کی مثال دی ہے
 
Top