کھیلوں کے سوالات

یاز

محفلین
یعنی اس سے ایک طریقہ تو یہ سامنے آتا ہے کہ بیٹسمین چوتھا رن بھاگ رہے تھے کہ اوور تھرو کا چوکا بھی ہو گیا۔ یوں مجموعی طور پر 8 رنز بن گئے۔

اس کے علاوہ یہ بھی ہو سکتا ہے کہ بیٹسمین تیسرا رن بھاگ رہے ہوں اور فیلڈر کی تھرو وکٹوں کے پیچھے رکھے ہیلمٹ کو جا لگے۔ (میرا خیال ہے کہ ہیلمٹ کو گیند لگ جانے کے 5 رنز ہوتے ہیں) یوں اس طرح بھی 8 رنز بن سکتے ہیں۔
 
حسیب

جی پہلے والا خیال درست ہے. ٹیسٹ میں ایک گیند پر آٹھ رن بننے کے جو چار واقعات ہوئے ہیں وہ اسی طرح ہی ہوئے ہیں
بیٹسمین کی کھیلی گئی شاٹ ہیلمٹ کو لگنے کے نتیجے میں پانچ رنز ملتے ہیں نہ کہ تھرو
 
حسیب

محفلین
اس بارے میں میرا خیال یہ ہے کہ اگر صرف بلے باز کے کھاتے کو دیکھا جائے تو زیادہ سے زیادہ آٹھ رنز ہی بن سکتے ہی‍ں. اگر ایکسٹرا بھی شامل کیے جائیں تو ایک بال پر چودہ رنز بھی بن سکتے ہیں. آٹھ کے ساتھ ساتھ ایک رن نو بال کا اور پانچ رنز ہیلمٹ کو لگنے کے. یعنی بولر نو بال کروائے اور بلے باز شاٹ لگائے جو کیپر کے پیچھے پڑے ہوئے ہیلمٹ کو لگ کر باؤنڈری کے پاس جا کر رک جائے اسی دوران بلے باز بھاگ کر چار رنز مکمل کر لیں اور پھر اوور تھرو کی صورت میں مزید چار رنز مل جائیں. اسی طرح چودہ رنز بن سکتے ہیں. ان چودہ میں سے آٹھ رنز بلے باز کے ہوں گے ایک ایکسٹرا کا اور پانچ پینلٹی کے
یہ ہی کسی ایک بال پر زیادہ سے زیادہ رن کی ممکنہ صورت ہے
 
یاز

محفلین
ایک میچ تو بھارت اور نیوزی لینڈ کا تھا جو کہ 2002 میں نیوزی لینڈ میں کھیلا گیا تھا۔
دوسرا میچ شاید ویسٹ انڈیز اور انگلینڈ کا تھا۔
 
فہیم

لائبریرین
آسٹریلیا اور ساؤتھ افریقہ کا میچ تھا جو ساؤتھ افریقہ جیت گیا تھا۔
باقی تفصیلات ک لیے نیٹ کو زحمت دینی ہوگی :)
 
دونوں جوابات سے اتفاق ہے- بلکہ تیسرا میچ تو آنکھوں دیکھا- ایک وقت جو گیند کھیلنا مشکل تھی چوتھی اننگ میں آملہ صاحب نے اسکی ایسی خبر لی کہ باؤنڈری پر منہ چھپائے پھرتی تھی-

اگر بال ہیلمٹ کو لگنے کے بعد باؤنڈری کراس کر جائے تو-

جی پہلے والا خیال درست ہے. ٹیسٹ میں ایک گیند پر آٹھ رن بننے کے جو چار واقعات ہوئے ہیں وہ اسی طرح ہی ہوئے ہیں
بیٹسمین کی کھیلی گئی شاٹ ہیلمٹ کو لگنے کے نتیجے میں پانچ رنز ملتے ہیں نہ کہ تھرو
 
فرقان احمد

محفلین
جواب درست ہوا۔ میں تو سمجھا تھا، صرف ایک ٹیسٹ میچ ہے۔ درست جواب یہی ہے کہ تین ٹیسٹ میچ ایسے تھے جن میں شائقین کو ایک ہی دن میں چاروں اننگز کا کھیل دیکھنے کا موقع ملا۔

انگلستان بمقابلہ ویسٹ انڈیز، لارڈز، 2000ء
نیوزی لینڈ بمقابلہ بھارت، ہملٹن، 2002ء
جنوبی افریقہ بمقابلہ آسٹریلیا، کیپ ٹاؤن، 2011ء
 
یاز

محفلین
دونوں جوابات سے اتفاق ہے- بلکہ تیسرا میچ تو آنکھوں دیکھا- ایک وقت جو گیند کھیلنا مشکل تھی چوتھی اننگ میں آملہ صاحب نے اسکی ایسی خبر لی کہ باؤنڈری پر منہ چھپائے پھرتی تھی-
شکریہ جناب۔ پہلی اننگز میں مائیکل کلارک کی بیٹنگ کو بھولنا بھی زیادتی ہو گی۔ جب وکٹیں بارش کے قطروں کی مانند چھما چھم گر رہی تھیں تو اکیلا مائیکل کلارک کھڑا سکور پہ سکور جوڑے جا رہا تھا۔
 
بلکہ مزید دلچسپ سچویشن یہ ہو کہ پہلے سیدھی ہیلمٹ کو لگے اور پھر اڑتی ہوئی باؤنڈری سے باہر جا گرے۔
ویسے متعدد مرتبہ شعیب اختر خود کو چھکا مارتے مارتے بچے- میرا مطلب انکا باؤنسر باونڈری سے ایک آدھ گز دور ہی گرا-
اسی طرح اگر اوور تھرو سیدھی سائیڈ سکرین کو جا لگے وغیرہ-
 
شکریہ جناب۔ پہلی اننگز میں مائیکل کلارک کی بیٹنگ کو بھولنا بھی زیادتی ہو گی۔ جب وکٹیں بارش کے قطروں کی مانند چھما چھم گر رہی تھیں تو اکیلا مائیکل کلارک کھڑا سکور پہ سکور جوڑے جا رہا تھا۔
جیسے آملہ پاء نے تیسرے دن کمال کیا ویسے ہی مائیکل جون کلارکی نے رنز پہلے دن بٹورے- جبکہ وکٹوں کا مون سون دوسرے دن کے کھیل پر لگا تھا-
 
حسیب

محفلین
بلکہ مزید دلچسپ سچویشن یہ ہو کہ پہلے سیدھی ہیلمٹ کو لگے اور پھر اڑتی ہوئی باؤنڈری سے باہر جا گرے۔
یہاں بلے باز کے پہنے ہوئے ہیلمٹ نہیں بلکہ میدان میں رکھے ہوئے ہیلمٹ کی بات ہو رہی ہے جو قریب والے فیلڈر اتار کر رکھ دیتے ہیں. اب اسے لگ کر تو اڑتی ہوئی باہر نہیں جائے گی
 
Top