کھیل ہی کھیل میں‌ اپنی املاء درست کریں۔

تعبیر

محفلین
بہ بہت شکریہ اچھا سلسلہ ہے۔

ویسے اسے اگر ایسا کریں کہ دو لفظ لکھا کرین ایک غلط اور ایک صحیح اور ہمیں موقعہ دیں کہ ہم بتائیں کہ کونسا صحیح ہو سکتا ہے
اسکے بعد آپ صحیح جواب بتایا کریں :)
 

تعبیر

محفلین
برگزیدہ

کچھ لوگ اس کو برگذیدہ لکھتے ہیں

اصل لفظ برگزیدہ ہے۔ یعنی کہ حرف ز سے نہ کہ حرف ذ سے

ب ر گ ز ی د ہ


اگر اسکا مطلب بھی بتا دیں تو مہربانی ہو گی :) مشکل الفاظ کے معنی بھی ساتھ لکھ دیں تو کیا ہی بات ہے :)


اکثر لوگ برائے مہربانی یا برائے کرم لکھتے ہیں جبکہ صحیح املا
براہِ مہربانی
اور
براہِ کرم ہے
براہ یعنی کے راستے سے مطلب ہوا مہربانی کرتے ہوئے - جبکہ برائے کا مطلب ہے کے لیے جو کہ غلط ہے -

مجھے زیر کی کنجی نہیں پتہ اور نہ ہی پیش کی :(
 

شمشاد

لائبریرین
اس کے لیے آپ الگ سے دھاگہ شروع کر لیں۔ یہاں تو میں یا دوسرے اراکین وہ الفاظ لکھتے ہیں جو کسی بھی دوسرے دھاگے پر غلط لکھے ہوئے نظر آتے ہیں۔ وہاں اس لیے نہیں بتاتے مبادا کوئی رکن اپنی غلطی پر بُرا مان جائے۔
 

الف عین

لائبریرین
بھول گئے نا شمشاد۔۔۔ یہاں ان پیج کا فونیٹک لے آؤت نہیں ہے اور نہ اردو سوتی یا اردو دوست کا۔ یہاں نہ جانے کیوں نبیل نے شفٹ کاما پر زَبر دیا ہے۔ یعنی لیس دین کی نشانی پر۔
گریٹر دین کی نشانی ہر زیر ہے۔
 

ابوشامل

محفلین
درست لفظ کیا ہے؟ ٹھیر یا ٹھہر اور اس سے ملتے جلتے جیسے ٹھہراؤ، ٹھہرانا، ٹھہرنا یا ٹھیراؤ، ٹھیرانا اور ٹھیراؤ ؟؟؟؟؟
 

گرو جی

محفلین
اگر اسکا مطلب بھی بتا دیں تو مہربانی ہو گی :) مشکل الفاظ کے معنی بھی ساتھ لکھ دیں تو کیا ہی بات ہے :)




مجھے زیر کی کنجی نہیں پتہ اور نہ ہی پیش کی :(


برگزیدہ کے معٰنی ہیں "پہنچا ہوا" زیادہ تر یہ لفظ اولیاء رحمت اللہ علیہ کے لئے استعمال کیا جاتا ہے۔
 

زیک

مسافر
رقیق یا رکیک؟ ان میں سے کیا صحیح ہے؟

شیکسپیئر کی لغت کے مطابق:

رقیق:

A (from رقّ q. v.) adj. Subtile, mi- nute, thin, fine, dilute.

رکیک:

A (from رکّ To be weak or thin. Heb. To be soft or tender) adj. Fine, mi- nute, subtile, thin.
 

فرخ منظور

لائبریرین
دونوں "رکیک" اور "رقیق" درست ہیں لیکن دونوں کے مطالب میں فرق ہے جیسے "عقل" اور "اکل" اکل کا مطلب کھانا ہوتا ہے - جیسے اکل و شرب یعنی کھانا اور پینا -

ر ک ک رَکِیْک
عربی میں ثلاثی مجرد کے باب سے مشتق اسم ہے۔ اردو میں اصل مفہوم اور ساخت کے ساتھ داخل ہوا سب سے پہلے 1828ء میں اولاد حسین نقوی کی "راہ سنت" میں مستعمل ملتا ہے۔

اسم کیفیت ( مذکر، مؤنث - واحد )
1. تہذیب سے گرا ہوا، مبتذل، عامیانہ، گھٹیا، ادنٰی درجے کا۔
"عوام الناس پر اس رکیک سودے بازی کا جو اثر ہوتا ہے بالخصوص اہل معاملہ یعنی لڑکی کے دل و دماغ پر .... اس کا تصور کرنا ہی سوہانِ روح ہے۔" ( 1984ء، قلمزد، 231 )
2. پتلا، نازک، کم گہرا؛ نفیس؛ باریک۔

رَقِیق
عربی میں ثلاثی مجرد کے باب سے مشتق اسم ہے۔ اردو میں اصل معنی اور ساخت کے ساتھ داخل ہوا۔ سب سے پہلے 1839ء میں "مکاشفتہ الاسرار" میں مستعمل ملتا ہے۔

صفت ذاتی ( واحد )
1. پانی کی مانند، پتلے قوام کا، پتلا۔
"جان سے وہ رقیق رس نکلنا شروع ہو گیا تو .... جان کو سرسبز و شاداب کرتا ہے۔" ( 1988ء، افکار، کراچی، مئی، 42 )
2. ملائم (دل کی توصیف)۔
"ان میں سے کسی کا دل زیادہ رقیق ہے۔" ( 1946ء، الف لیلہ و لیلہ، 3:7 )
3. جو کسی کا مملوک ہو، غلام۔
"اسی ضمن میں مصنف نے .... حقوق ذِمّیاں رقیق و مملوک .... پر بڑی لطیف اور دلچسپ بحثیں کیں۔" ( 1931ء، مقدماتِ عبدالحق، 28:1 )
4. [ مجازا ] پست، بے جان۔
"ہمارا ادب مجموعی حیثیت سے نہایت رقیق ہو کر رہ گیا ہے۔"
 

شمشاد

لائبریرین
زیک کیا شیکسپیئر نے اردو میں بھی کچھ لکھا ہے جو اس کی لغت کے مطابق مطلب پوچھ رہے ہیں؟
 

زیک

مسافر
زیک کیا شیکسپیئر نے اردو میں بھی کچھ لکھا ہے جو اس کی لغت کے مطابق مطلب پوچھ رہے ہیں؟

یہاں دیکھیں:

Shakespear, John. A dictionary, Hindustani and English: with a copious index, fitting the work to serve, also, as a dictionary of English and Hindustani. 3rd ed., much enl. London: Printed for the author by J.L. Cox and Son: Sold by Parbury, Allen, & Co., 1834.​
 

شمشاد

لائبریرین
مجھے یہ مشاہدہ ہوا ہے کہ بہت سے اراکین ذ اور ز میں فرق نہیں کرتے۔ ابھی میں نے معذرت کی جگہ معزرت لکھا دیکھا ہے۔

صحیح لفظ " معذرت " ہے۔ ذ سے۔
 

خورشیدآزاد

محفلین

ویسے میں نے اب تک لفظ ”برگزیدہ“ صرف نیک لوگوں کے لیے استعمال ہوتے دیکھاہے، جیسے ”اللہ کے برگزیدہ بندے“ ۔ مجھے معلوم نہیں تھا کہ اس لفظ کے معنی منتخب، چنا ہوا، مقبول، پسندیدہ، بھی ہوسکتے ہیں۔

کیا برگزیدہ اور بزرگ، بزرگوار میں کوئی تعلق ہے؟؟ کیا بزرگ کے لفظی معنی بھی بوڑھا ہے یا ویسے ہی تعظیم کے لیے ہے؟

شمشاد بھائی اتنا اعلٰی کھیل شروع کرنے پر مبارک باد اور شکرانہ قبول کریں۔ ویسے میں احسان مانوں گا اگر آپ یا کوئی بھی فوراًمیری غلطی کی نشاندہی کریں۔ (اب دیکھیں یہاں بھی میں ایک لمحے کیلیئے سوچ میں پڑگیاکہ یہ لفظ نشاندئی ہے یا نشاندہی ) :roll::)
 

خورشیدآزاد

محفلین
بل کہ تو میں نے کہیں نہیں دیکھا فرخ۔ قدیم زمانے میں تو در اصل ملا کر لکھے کا رواج تھا، نہ کی الگ الگ۔ اگر کہیں لکھا دیکھا ہے تو بلکہ درست ہے، بل کہ غلط ہے۔

گزرنا اور اس سے مشتق تمام الفاظ میں گاف کے بعد ز ہوتی ہے، ذال غلط ہے
چنانچہ درست ہے
گزرنا
راہگزر
گزرا ہوا
گزشتہ
نہ کہ گذرا، گذر، راہ گذر، گذشتہ
گزارش بھی درست ہے، گذارش غلط

محترم آپ نے لکھا ہے ”نہ کی الگ الگ“ جو میرا پختہ گمان ہے ٹائپینگ کی غلطی اور صحیح جملہ ہے ”نہ کہ الگ الگ“

اس کی طرف دیہان اسلیئے گیا کہ مجھے ہمیشہ ”نہ کہ“ اور ”نہ کے“ جملہ تذبذب میں ڈالتا ہے کہ کونسا صحیح ہے۔ اور اب یہ ”نہ کی “ :?: آپ کی راہنمائی درکار ہے۔
 
Top