ٹائپنگ مسٹیک۔۔۔۔ توجہ دلانے کا شکریہ
میم نون محفلین اپریل 11، 2011 #62 کیا کوئی ایسا طریقہ نہیں کہ میں جو جو غلطیاں کروں وہ خود ہی اس دھاگے میں آجائیں؟ اگر میں خود ڈھونڈ کے لکھنے لگ گیا تو کام بہت لمبا ہو جائے گا
کیا کوئی ایسا طریقہ نہیں کہ میں جو جو غلطیاں کروں وہ خود ہی اس دھاگے میں آجائیں؟ اگر میں خود ڈھونڈ کے لکھنے لگ گیا تو کام بہت لمبا ہو جائے گا
میم نون محفلین اپریل 12، 2011 #64 اب استاد کو کہاں سے ڈھونڈیں، ویسے بھی وہ بہت پیسے مانگے گا کہ فل ٹائم جاب سے کم نہیں ہے میری غلطیاں نکالنا
اب استاد کو کہاں سے ڈھونڈیں، ویسے بھی وہ بہت پیسے مانگے گا کہ فل ٹائم جاب سے کم نہیں ہے میری غلطیاں نکالنا
شمشاد لائبریرین اپریل 12، 2011 #65 پھر ایسے ہی غلط ملط لکھتے رہا کریں، کوئی نہ کوئی درستگی کر دیا کرے گا۔
mfdarvesh محفلین اپریل 15، 2011 #66 انسان تو غلطیوں سے ہی سیکھتا ہے، میں تو جب دوبارہ اپنا مراسلہ پڑھتا ہوں تو غلطیاں نظر آتی ہیں
ناز پری محفلین اپریل 15، 2011 #67 اچھا جی اس کا مطلب ہے مجھے بھی بہت دھیان سے لکھنا ہو گا ورنہ فوری پکڑ متو قع ہے
mfdarvesh محفلین اپریل 15، 2011 #68 جی ہاں اور ساتھ میں ہی جرمانہ بھی ہوگا، مجھے تو کئی بار شمشاد بھائی نے وارننگ دی ہے
پپو محفلین اپریل 15، 2011 #69 سلسلہ بہت اچھا ہے مگر ابھی زیادہ توجہ حاصل نہیں کر پایا ایسا کریں جس تھریڈ میں بھی کوئی لفظ غلط لکھا جائے اس کو ادھر پوسٹ کرکے نشاندہی کر دی جائے
سلسلہ بہت اچھا ہے مگر ابھی زیادہ توجہ حاصل نہیں کر پایا ایسا کریں جس تھریڈ میں بھی کوئی لفظ غلط لکھا جائے اس کو ادھر پوسٹ کرکے نشاندہی کر دی جائے
شمشاد لائبریرین اپریل 15، 2011 #71 کسی رکن کا نام لیئے بغیر اگر املاء کی غلطی کی تصحیح کر دیں تو اس سے دلآزاری نہیں ہوتی۔ میری غلطی اگر نام کے ساتھ بھی لکھ دیں تو مجھے خوشی ہو گی۔
کسی رکن کا نام لیئے بغیر اگر املاء کی غلطی کی تصحیح کر دیں تو اس سے دلآزاری نہیں ہوتی۔ میری غلطی اگر نام کے ساتھ بھی لکھ دیں تو مجھے خوشی ہو گی۔
mfdarvesh محفلین اپریل 16، 2011 #72 میرے خیال میں بھی اگر نام لکھ بھی دیا جائے تو کوئی حرج نہیں ہے، اصلاحی پہلو سے
شمشاد لائبریرین اپریل 16، 2011 #73 آپ کی بات بجا ہے لیکن بعض اراکین اس کو اپنی ہتک محسوس کرتے ہوئے بُرا مناتے ہیں۔
سیدہ شگفتہ لائبریرین اپریل 16، 2011 #74 کل ایک ٹی وی چینل پر ایک بہت سنجیدہ اقتباس لکھا ہوا دیکھنے کو ملا ، اس میں ایک لفظ کی املاء غلط تھی ، "وابستہ" کو "وابسطہ" لکھا ہوا تھا ۔
کل ایک ٹی وی چینل پر ایک بہت سنجیدہ اقتباس لکھا ہوا دیکھنے کو ملا ، اس میں ایک لفظ کی املاء غلط تھی ، "وابستہ" کو "وابسطہ" لکھا ہوا تھا ۔
mfdarvesh محفلین اپریل 17، 2011 #75 جی ہاں اب پروف ریڈنگ پہ کم ہی توجہ دی جاتی ہے اور کچھ املاء کے بارے میں ہمیں پتہ بھی نہیں ہے کہ اصل لفظ ہے کیا
جی ہاں اب پروف ریڈنگ پہ کم ہی توجہ دی جاتی ہے اور کچھ املاء کے بارے میں ہمیں پتہ بھی نہیں ہے کہ اصل لفظ ہے کیا
میم نون محفلین اپریل 18، 2011 #76 ابھی ابھی شمشاد بھائی نے "معزرت" پر پکڑ لیا کیونکہ درست لفظ معذرت ہو گا ذ سے
شمشاد لائبریرین اپریل 18، 2011 #78 میم نون نے کہا: ابھی ابھی شمشاد بھائی نے "معزرت" پر پکڑ لیا کیونکہ درست لفظ معذرت ہو گا ذ سے مزید نمائش کے لیے کلک کریں۔۔۔ ہو گا نہیں بلکہ ہے۔
میم نون نے کہا: ابھی ابھی شمشاد بھائی نے "معزرت" پر پکڑ لیا کیونکہ درست لفظ معذرت ہو گا ذ سے مزید نمائش کے لیے کلک کریں۔۔۔ ہو گا نہیں بلکہ ہے۔
میم نون محفلین مئی 1، 2011 #79 یہ "نہ" اور "نا" میں کیا فرق ہے؟ مجھے تو سمجھ نہیں آتی کہ کب کیا لکھنا ہے
الف عین لائبریرین مئی 2، 2011 #80 ’نہ‘ بطور انکاری لفظ درست ہے، ’نا‘ درست نہیں، جو محض اضافی تائید کے طور پر آتا ہے، جیسے ’یہی بات ہے نا!‘۔ سمجھ گئے نا!
’نہ‘ بطور انکاری لفظ درست ہے، ’نا‘ درست نہیں، جو محض اضافی تائید کے طور پر آتا ہے، جیسے ’یہی بات ہے نا!‘۔ سمجھ گئے نا!