کھیل ہی کھیل میں‌ اپنی املاء درست کریں۔

شمشاد

لائبریرین
آج ایک مندرجہ ذیل پیغام پڑھنے کو ملا :

خورشید تو ازل سے ایک دائرہ کی قید میں گوم رہا ہے اور ابد تک گومتا رہے گا۔

اس میں گوم کی املا غلط ہے جبکہ اصل لفظ " گھوم " ہے، اسی طرح "گومتا" بھی غلط ہے، صحیح املا " گھومتا" ہے۔
 

شمشاد

لائبریرین
آج ایک پیغام پڑھا تھا جس میں لفظ "مہاورہ" لکھا ہوا تھا۔

اصل لفظ " محاورہ " ہے۔
 

مغزل

محفلین
بہت سارے لوگ السلامُ علیکم کو مندرجہ ذیل املا میں لکھتے ہیں :

السلام علیکم
اسلام و علیکم
السلام و علیکم

جبکہ اس کی صحیح املا مندرجہ ذیل ہے :

اَلسلامُ علیکم

یہ عربی زبان کا لفظ ہے اور اس کا مطلب ہے " تم پر سلامتی ہو"۔
السلام میں حرف ل حرف شمسی ہے۔ اس کی آواز نہیں آتی لیکن لکھنے میں آتا ہے۔


اس کے ہجے کچھ اس طرح ہیں :

اَس سَ لً ا مُ عً لًے کُ م

ماشااللہ اچھی لڑی ہے واہ ۔، حاضری رہے گی انشا اللہ
 

وجی

لائبریرین
شمشاد بھائی اپنی اصلاح کرنا تھوڑا مشکل کام ہے اس وجہ سے کوئی دلچسپی نہیں لے رہا
 

الف عین

لائبریرین
ممکن ہے الف چھوٹ گیا ہو ٹائپو ہی ہو۔۔ ورنہ میں نے کم از کم غائب کو کہیں غیب لکھا نہیں دیکھا۔ لیکن محفل میں ایک بہت عام غلطی کی طرف نشان دہی کر دوں۔ اکثر لوگ ڑ اور ھ کے ساتھ والے الفاظ میں ’ھ‘ غلط جگہ لگا دیتے ہیں۔
کبھی کبھار کی جگہ کبھی کھبار
جھگڑا کی جگہ جگھڑا
بپھر ب پ ھ ر ۔۔کی جگہ۔۔۔۔۔۔۔۔ بھپر ب ھ پ ر

اس کے علاوہ بھی کئی حروف کی ترتیب بدل دی جاتی ہے

م ب ع و ث کی جگہ م ع ب و ث
م ی ع ا د ،کی جگہ معیاد م ع ی ا د
وغیرہ
 

تہذیب

محفلین
میں نے ابھی ایک جگہ لکھا دیکھا۔۔ کسی کے اسرار پر مونچھیں صاف کروادیں۔۔۔۔۔ اصرار ہونا چاہیے تھا۔
 

تہذیب

محفلین
میں نے اکثر لوگوں کو گم سم لکھتے دیکھا ہے، میری رائے میں گم صم ہوناچاہیے۔۔ کیا خیال ہے آپ سب کا؟
 
Top