کھیل ہی کھیل میں “غیرمنقوط“الفاظ لکھیئے

گُلِ یاسمیں

لائبریرین
گِری ہوئی املی کھالی ہے، اس لئے گَلے کا وہی حال ہے۔
ڈاکٹر کو دِکھادو، گِلے کم کرو، اور گَلے کو آرام دو۔
املی کہاں گری؟
ڈاکٹر دوائی دے گا۔ گُل کو دوائی کڑوی لگے گی۔
گرم واٹر سے کُلی کرے گی، آرام ملے گا۔
 

سید عاطف علی

لائبریرین
املی کہاں گری؟
ڈاکٹر دوائی دے گا۔ گُل کو دوائی کڑوی لگے گی۔
گرم واٹر سے کُلی کرے گی، آرام ملے گا۔
عمدہ ہے ہر سطر گل کی لکھی ہوئی ۔ اس طرح سارے کلمے معری ہوئے ۔ اور آرام کا حال معلوم ہوا ہم کو گل کا ۔دعا ہے کہ وہ اس طرح آرام اور سکوں سے رہے۔
 
آخری تدوین:

سیما علی

لائبریرین
کرم ہو اللہ کا اور گل کو آرام ملے ۔۔دعائیں ہی دعائیں ۔اور ہو کڑوی دوا دور دور ۔
دل سے دعا ہے 🌷🌷🌷🌷
 

سیما علی

لائبریرین
لائٹ کا سوال ہے۔ لائٹ آئی سارے مسرور ہو گئے۔سارے آرام لائٹ کے گھر گھر ۔محلہ محلہ ۔گاؤں گاؤں
 
Top