طالوت

محفلین
یہ تو آپ دیکھ لیں گے کہ یہ سیٹ کس کی ہے۔

ایم کیو ایم والوں نے تو اس سیٹ پر تحریک انصاف کی دھاندلی کا الزام بھی لگا دیا ہے جبکہ تحریک انصاف یہاں سے دوبارہ الیکشن کروانے کے لیے احتجاج کر رہی ہے۔
برادر ، یہ میرا رہائشی حلقہ تھا ۔ یہ حلقہ پاکستان کی کاک ٹیل ہے یہاں مختلف جماعتوں کی نمائندگی رہی ہے ، نعمت اللہ خان جن کی بلدیاتی حوالے سے کراچی کی منصوبہ بندی کے سبب سارے کراچی میں عزت کی جا تی ہے ان کے جیتنے کے واضح امکانات ہیں۔ شرط منصفانہ انتخابات کی ہے۔ تحریک انصاف کو بھی اگرچہ یہاں پسندیدگی کی نگاہ سے دیکھا جاتا ہے مگر اس حلقے میں بسنے والے لوگوں کے مزاج سے نہیں لگتا کہ اس طرف زیادہ توجہ دیں گے ۔ اگر آپ کی نظر "برگروں" پر ہے تو بھی یہاں سے جیتنا شاید ممکن نہ ہو۔

بہرحال یہ میرا خیال ہے ، ممکن ہے غلط ہو ۔
 
زرقا مفتی

محفلین
ای سی پی کے اعدادو شمار انتہائی نا قابلِ اعتبار۔ پولنگ سکیم میں رجسٹرڈ ووٹرز کی تعداد الیکشن نتائج سے میل نہیں کھاتی
ہر قومی اسمبلی کے حلقے کے نیچے دو صوبائی حلقوں پر انتخاب ہوا ۔ قومی صوبائی کے انتخابات ایک ہی دن ہوئے ہم نے ایک ہی پولینگ اسٹیشن پر اپنے دونوں ووٹ ڈالے
یعنی ایک قومی حلقے کے ووٹر دو صوبائی حلقوں میں تقسیم ہوئے
میرا حلقہ 128
پولنگ سکیم میں رجسٹرڈ ووٹوں کی تعداد ۔۔۔410903
http://ecp.gov.pk/Misc/Stats/Punjab/NA STATION.pdf
اس کے نیچے دو صوبائی حلقے 160 اور 161
پولنگ اسکیم میں 160 کے کل ووٹر۔۔۔۔297850
161 کے کل ووٹر۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔182088
دونوں حلقوں کے ووٹر۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔479938
http://ecp.gov.pk/Misc/Stats/Punjab/PP STATION.pdf

الیکشن نتائج کے مطابق 128 میں رجسڑڈ ووٹر 410903
http://ecp.gov.pk/electionresult/Search.aspx?constituency=NA&constituencyid=NA-128
160 میں رجسٹرڈ ووٹرز کی تعداد 287751
161 میں رجسٹرڈ ووٹرز کی تعداد 182088
دونوں حلقوں کے مجموعی ووٹر 470839

http://ecp.gov.pk/electionresult/Search.aspx?constituency=PA&constituencyid=PP-161
http://ecp.gov.pk/electionresult/Search.aspx?constituency=PA&constituencyid=PP-160

اب آپ کن اعداد و شمار پر اعتبار کریں گے اور کن نتائج پر
 
طالوت

محفلین
میرا فیس بکی اسٹیٹس
چلو بھئی بیلیو اب بس کر دو ، دھاندلی پانچ حلقوں میں ہوئی ہو گی ، اچھا دس میں ، اچھا چلو پچیس کر لو مگر سارے ملک میں تو نہیں ہوئی نا !

اگلی بار اور محنت کرنا ، اور کوئی تنقید کرے تو اس کے مثبت پہلو پر نظر رکھنا ۔ بہتر نتائج آئیں گے۔
 
جہانزیب

محفلین
http://dunyanews.tv/index.php/en/Pakistan/173603-Over-100%-turnout-in-136-polling-stations

136 پولنگ سٹیشنز پر 100 سے 320 فیصد ٹرن آؤٹ ان میں سے 94 پنجاب میں
دنیا نیوز نے فافن کا حوالہ دے کر غلط خبر چھاپی ہے، آپ اس سے بخوبی واقف ہیں ۔ فافن کے مطابق کل انچاس پولنگ اسٹیشن ایسے تھے، ان میں سے بھی کئی کے بارے میں فافن ہی کی رپورٹ ملاحظہ کر لیں ۔ اور یہ بھی یاد رکھیے گا کہ فافن ہی مطابق 2008 میں ایسے پولنگ اسٹیشن ہزار سے زیادہ تھے ۔
اور فافن کی جب یہ رپورٹس مان لیں تو اخیر میں ان کی پورے الیکشن کی رپورٹ بھی پڑھ لیجئے گا، جہاں کچھ حلقوں کو چھوڑ کر تمام الیکشن کو شفاف کہا گیا ہے۔
 
فافن کی رپورٹ کو چھوڑ کر دو چار حلقوں کا جائزہ ای سی پی کی ویب سائیٹ پر ہی لیا جا سکتا ہے سچ سامنے آ جاتا ہے۔ خیر نتیجہ یہی نکلتا ہے کہ بیلٹ پیپر والے فرسودہ طریقے سے شفاف الیکشن ممکن نہیں
 
زرقا پوری دنیا میں یہی طریقہ رائج ہے، آپ کے خیال میں کیسا نظام ہونا چاہیے انتخابات کا؟
 
زرقا مفتی

محفلین
میرے خیال میں الیکشن کے لئے مشینی نظام ہونا چاہیئے ۔ میرے بیٹے کے سکول میں داخلے کے وقت روزانہ مشین پر تھمب امپریشن لیا جاتا ہے ۔ تو ووٹرز کا بھی لیا جا سکتا ہے ۔ اسی طرح ووٹنگ کے لئے مشینیں یا کمپیوٹر استعمال ہونے چاہیئیں۔ ہمارے حلقے کی دیہی آبادی سے ۲ ہزار سے پانچ ہزار روپے میں شنا ختی کارڈ خریدے گئے اور الیکشن کے دن اقلیتی برادری کو رقم دے کر ووٹ ڈلوائے گئے۔
ووٹر ٹرن آؤٹ زیادہ تھا اور پولنگ بوتھ کم ۔
 
جہانزیب

محفلین
یہاں امریکہ میں مشین استعمال ہوتی ہے، لیکن مشین میں ووٹ ڈالنے کے لئے باقی سب طریقہ پاکستان والا ہی ہے، صبح گھر سے اپنے پولنگ سٹیشن جائیں، قطار میں لگیں، لسٹ میں اپنا نام چیک کروائیں اور بیلٹ لیں، تنہائی میں جا کر بیلٹ پر اپنی پسند کے امیدواران کے ناموں کو نشان زدہ کریں (امریکہ میں ایک ہی بیلٹ پر صدراتی، سینٹ، ریاستی اور شہری تمام امیدواران ہوتے ہیں) اس کے بعد اس بیلٹ کو مشین میں ڈال دینا ہے ۔ مشین صرف آپ کے منتخب کردہ امیدواران دیکھ کر اس کی گنتی کر لے گی ۔
اب بتائیں کہ صرف آخر والا کام کہ بیلٹ ڈبے میں ڈالیں یا مشین میں فرق ہو گا ۔ قطاریں تو یہاں اس الیکشن میں فلوریڈا میں لوگ 13 گھنٹے قطار میں کھڑے رہے اور اوبامہ نے اپنی صدارتی تقریر میں بھی اس کا حوالہ دیا ۔ اگر پیسے دے کر دھاندلی کی جائے تو کم از کم وہ اس طرح بھی کی جا سکتی ہے ۔
 
بھائی صاحب ، سب سے اہم تو یہ کہ آپ کسی اور ووٹ ڈالیں گے تو اس کے لیے مسئلہ ہے یعنی اگر انگوٹھے کا نشان چاہیے تو وہ مشین ایک دفعہ پڑھ لے گی تو اس بندے کا ووٹ ایک دفعہ ہی پڑے گا۔ بیلٹ پیپر زائد تعداد میں چھاپے جاتے ہیں اور پھر انہیں حقیقی ووٹوں میں ملایا جاتا ہے۔ اس کے علاوہ لوگوں کے ووٹ ضائع بھی کیے جاتے ہیں۔ ان تمام کاموں سے بچا جا سکتا ہے اور الیکٹرونک سسٹم میں زیادہ جانچ پڑتال اور گننا نہایت آسان اور خود کار ہو سکتا ہے۔ اس کے علاوہ اگر دھاندلی کی شکایت ہو تو الیکٹرونک انگوٹھے کے نشان کو نادرہ کے ڈیٹابیس سے ملانے میں بہت کم وقت درکار ہوگا۔
 
حلقہ این اے 228 عمر کوٹ ، سندھ
شاہ محمود قریشی کے مطابق وہ 74 پولنگ اسٹیشن کے نتائج میں لیڈ سے جیت رہے تھے اور 38 پولنگ اسٹیشنوں کے نتائج رہتے تھے کہ پیپلز پارٹی کے حامی غنڈہ گردی پر اتر آئے اور فائرنگ کے بعد بیلٹ باکس اٹھا کر لے گئے۔ بار بار کی یاد دہانی کے باوجود کوئی ایف آئی آر نہیں کاٹی گئی۔

دو دن کے بعد اب یوسف تالپور کو جتوا دیا گیا ہے۔
 
ابو کاشان

محفلین
این اے ۲۵۰ میں دوبارہ انتخابات منعقد ہوں گے۔ یہ نشست پکی تحریکِ انصاف کی ہے۔
http://tribune.com.pk/story/547692/new-polls-to-be-held-in-na-250/
اس حلقے 250کی سابقہ امیدوار باجی خوش بخت شجاعت کی پانچ سالہ کار کردگی درکار ہے۔
بہابہ: حکومت نے فنڈ فراہم نہیں کیئے۔
عوام سے بھتہ اور کھالیں لے سکتے ہو۔ حکومت سے فنڈ نہیں لے سکتے۔
میں کیوں ووٹ دوں؟ کوئی ٹھوس دلیل دے مجھے۔
ابھی 3 دن ہیں ووٹ ڈالنے میں۔
 
ابو کاشان

محفلین
یہاں امریکہ میں مشین استعمال ہوتی ہے، لیکن مشین میں ووٹ ڈالنے کے لئے باقی سب طریقہ پاکستان والا ہی ہے، صبح گھر سے اپنے پولنگ سٹیشن جائیں، قطار میں لگیں، لسٹ میں اپنا نام چیک کروائیں اور بیلٹ لیں، تنہائی میں جا کر بیلٹ پر اپنی پسند کے امیدواران کے ناموں کو نشان زدہ کریں (امریکہ میں ایک ہی بیلٹ پر صدراتی، سینٹ، ریاستی اور شہری تمام امیدواران ہوتے ہیں) اس کے بعد اس بیلٹ کو مشین میں ڈال دینا ہے ۔ مشین صرف آپ کے منتخب کردہ امیدواران دیکھ کر اس کی گنتی کر لے گی ۔
اب بتائیں کہ صرف آخر والا کام کہ بیلٹ ڈبے میں ڈالیں یا مشین میں فرق ہو گا ۔ قطاریں تو یہاں اس الیکشن میں فلوریڈا میں لوگ 13 گھنٹے قطار میں کھڑے رہے اور اوبامہ نے اپنی صدارتی تقریر میں بھی اس کا حوالہ دیا ۔ اگر پیسے دے کر دھاندلی کی جائے تو کم از کم وہ اس طرح بھی کی جا سکتی ہے ۔
لو جی کرلو گل۔ ای-ووٹنگ وہاں بھی نہیں ہے۔:surprised:
 
تھمب امپریشن کے لئے مشین ہوگی تو ٹھپہ مافیا کچھ نہیں کر سکے گی۔ شناختی کارڈ کی خرید و فروخت ختم ہو جائے گی۔
آپ تو امریکہ میں بیٹھے ہیں لاہور میں نہیں کہ یہاں دیکھتے کس کی حمایت زیادہ ہے اور پولنگ سٹیشنز پر کس کے ووٹر زیادہ تھے۔
 
کاشفی

محفلین
تحریکِ انصاف میچ ہوم گراؤنڈ میں کھیل رہی تھی۔۔لیکن تحریک ِ انصاف بھول گئی کے ہوم گراؤنڈ میں پچ اپنی مرضی سے بنتی ہے۔۔۔:)
چاہے وہ قذافی اسٹیڈیم لاہور کی پچ ہو یا نیشل اسٹیڈیم کراچی کی پچ ہو۔
 
جہانزیب

محفلین
تھمب امپریشن کے لئے مشین ہوگی تو ٹھپہ مافیا کچھ نہیں کر سکے گی۔ شناختی کارڈ کی خرید و فروخت ختم ہو جائے گی۔
آپ تو امریکہ میں بیٹھے ہیں لاہور میں نہیں کہ یہاں دیکھتے کس کی حمایت زیادہ ہے اور پولنگ سٹیشنز پر کس کے ووٹر زیادہ تھے۔
جی میں پاکستان سے پچھلے ہفتے ہی واپس آیا ہوں، میری اہلیہ ابھی بھی وہیں ہیں اور اپنے پولنگ اسٹیشن پر پولنگ ایجنٹ کا فرض ادا کر رہی تھی ۔ آپ صرف لاہور کی بات کر رہی ہیں میں سرگودھا سے لاہور، گجرات اور فیصل آباد تک بہت جگہوں پر ہو کر آیا ہوں اور تھوڑا بہت مشاہدہ میرا بھی ہے ۔ حالات ایسے تھے کہ بڑے شہروں کے سوا قصبوں میں گاوں میں لوگوں کو تحریک انصاف کے امیدوار کا نام تک بھی معلوم نہیں تھا تو وہ ووٹ کس بنیاد پر ڈالتے ۔ سرگودھا کے علاوہ میں زیادہ دن لاہور ہی گزار کر آیا ہوں ۔ جسے آپ جنگلہ بس کہتی ہیں وہ بھی دیکھ کر آیا ہوں اور یقین سے بتا سکتا ہوں کہ نیویارک سے بھی زیادہ بہتر ہے وہ، میرے تخفظات ہیں اس بارے میں کیونکہ امریکہ میں رہتے ہوئے میں اس بات کا قائل ہوں کہ حکومت کی دخل اندازی کم سے کم ہونا چاہیے تو میرے ذاتی خیال میں حکومت کو سوا دفاع، اسکول، صحت اور انتظامیہ کے کسی بھی اور چیز میں انوالو نہیں ہونا چاہیے لیکن پاکستان میں فی الحال ایسا ممکن نہیں ۔
بزنس کرنا حکومت کا کام نہیں، کیونکہ کاروبار ترقی بھی کر سکتا ہے اور ڈوب بھی سکتا ہے، حکومتی عملداری میں ہوتے کاروبار بالکل بھی پھل پھول نہیں سکتا کیونکہ کاروبار میں آگے جانے کے لئے سب سے اہم عنصر آپ کی جذباتی وابستگی ہوتی ہے وہ حکومت مہیا نہیں کر سکتی نہ ملازمین اتنا درد سر لیتے ہیں، حکومت کو اپنی مدت اور ملازمین کو تنخواہ سے غرض ہوتی ہے ۔
حکومت کو اپنا کام یعنی قوانین بنانا کہ جن سے نئے مواقع پیدا ہوں کرنا چاہیے اور کاروبار کو کاروباری لوگوں کے سپرد کر کے صرف ان کی نگرانی کی جانی چاہیے کہ کوئی ہینکی پھینکی تو نہیں کر رہے۔ لیکن ایک دفعہ پھر کہ فی الحال پاکستان میں ایسا ممکن نہیں ہے۔ لیکن امید کرتا ہوں کہ انشااللہ جلد ہی قوم کی سمجھ میں یہ بات آ جائے گی کہ قومی ائرلائن، ریلوے، واپڈا اور پتہ نہیں کیا کیا حکومت کو نہیں چلانا چاہیں ۔
 
جہانزیب

محفلین
تھمب امپریشن کے لئے مشین ہوگی تو ٹھپہ مافیا کچھ نہیں کر سکے گی۔ شناختی کارڈ کی خرید و فروخت ختم ہو جائے گی۔
آپ تو امریکہ میں بیٹھے ہیں لاہور میں نہیں کہ یہاں دیکھتے کس کی حمایت زیادہ ہے اور پولنگ سٹیشنز پر کس کے ووٹر زیادہ تھے۔
زرقا کیا آپ نے اپنے علاقہ کی چھوٹی آبادیوں کے پولنگ اسٹیشن جا کر دیکھے تھے؟ میرے خیال میں قینچی، چونگی امرسدھو اور ان کے ساتھ کا تمام علاقہ بھی 125 میں آتا ہے، اور میں ان تینوں علاقوں میں ہو کر آیا ہوں اور مسلم لیگ کی حمایت وہاں کہیں بھی ڈھکی چھپی نہیں تھی ۔
 
Top