طالوت
محفلین
برادر ، یہ میرا رہائشی حلقہ تھا ۔ یہ حلقہ پاکستان کی کاک ٹیل ہے یہاں مختلف جماعتوں کی نمائندگی رہی ہے ، نعمت اللہ خان جن کی بلدیاتی حوالے سے کراچی کی منصوبہ بندی کے سبب سارے کراچی میں عزت کی جا تی ہے ان کے جیتنے کے واضح امکانات ہیں۔ شرط منصفانہ انتخابات کی ہے۔ تحریک انصاف کو بھی اگرچہ یہاں پسندیدگی کی نگاہ سے دیکھا جاتا ہے مگر اس حلقے میں بسنے والے لوگوں کے مزاج سے نہیں لگتا کہ اس طرف زیادہ توجہ دیں گے ۔ اگر آپ کی نظر "برگروں" پر ہے تو بھی یہاں سے جیتنا شاید ممکن نہ ہو۔یہ تو آپ دیکھ لیں گے کہ یہ سیٹ کس کی ہے۔
ایم کیو ایم والوں نے تو اس سیٹ پر تحریک انصاف کی دھاندلی کا الزام بھی لگا دیا ہے جبکہ تحریک انصاف یہاں سے دوبارہ الیکشن کروانے کے لیے احتجاج کر رہی ہے۔
بہرحال یہ میرا خیال ہے ، ممکن ہے غلط ہو ۔