کہو، وہ یار کیسا تھا؟
کہا سنسار جیسا تھا
کہو، سنسار کیسا تھا؟
کہا، اوتار جیسا تھا
کہو، اوتار کیسا تھا؟
کہا، بس پیار جیسا تھا
کہو، وہ پیار کیسا تھا؟
کہا، شہکار جیسا تھا
کہو، شہکار کیساتھا؟
کہا، فنکار جیسا تھا
کہو، فنکار کیساتھا؟
کہا، دیدار جیسا تھا
کہو، دیدار کیسا تھا؟
کہا، اقرار جیسا تھا
کہو، اقرار کیسا تھا؟
کہا، انکار جیسا تھا
کہو، انکار کیسا تھا ؟
کہا، اِک خار جیسا تھا
کہو، وہ خار کیسا تھا؟
کہا، تلوار جیسا تھا