~!~کہہ دو اپنے من کی بات۔۔۔لفظوں کے ساتھ۔۔۔~!~

ماہا عطا

محفلین
۔السلام علیکم۔۔۔
کیسے ہیں سب۔۔۔
امید واثق ہے کہ آپ سب ایمان،صحت اور مزاج کی بہترین حالت میں ہونگے۔۔۔انشااللہ۔
ایک نئے سلسلے کے ساتھ حاضر ہوں۔۔۔۔اس تھریڈ میں آپ کو ایک لفظ یا جملہ دیا جائے گا۔۔۔۔اس لفظ یا جملے کو دیکھ کر جو بات آپکے ذہن میں آئے۔۔۔۔وہ شئیر کرنی ہے۔۔۔۔یہ خیال رہے کہ آپکی بات دو یا تین جملوں سے زائد نہ ہو، نثر میں لکھی ہو۔۔۔۔اور موضوع سے مطابقت رکھتی ہو۔۔۔۔
جیسے۔۔۔۔


دل کا موسم۔۔
دل کے موسم میں بہاریں رقصاں ہوں،اندر کی فضا مہکی مہکی ہو۔۔۔۔تو ہر رت،ہر موسم پھول کھلنے کی نوید دیتا ہے۔۔دل کا موسم انسان کی ظاہری شخصیت پر اثر انداز ہوتا ہے۔۔۔
 

نیلم

محفلین
وعلیکم اسلام ماہا :)
اچھا سلسلہ ہے یہ لیکن میرا خیال ہے کہ جملہ ایک ہی ہونا چایئے:) یا ایک شعر
کیا خیال ہے؟
 

عسکری

معطل
کیا کہہ دیں دل کی بات ؟ ہمارے دل کی بات یہ ہے کہ دنیا کے ساری فسادی مر جائیں اور دنیا امن و سکون والی جگہ ہو جائے
 

ماہا عطا

محفلین
وعلیکم اسلام ماہا :)
اچھا سلسلہ ہے یہ لیکن میرا خیال ہے کہ جملہ ایک ہی ہونا چایئے:)
کیا خیال ہے؟

شکریہ نیلم سسٹر۔۔۔ھممم ایک جملہ گڈ آئیڈیا۔۔۔میں نے دو یہ تین اس لیے لکھے تھے تاکہ جو زیادہ بولنے والے ہوں انھیں موقع مل جائے۔۔۔لیکن ایک جملہ بیسٹ ہے۔۔
 

ماہا عطا

محفلین
کیا کہہ دیں دل کی بات ؟ ہمارے دل کی بات یہ ہے کہ دنیا کے ساری فسادی مر جائیں اور دنیا امن و سکون والی جگہ ہو جائے

عسکری بھائی تھریڈ میں آج کے لفظ بارش ہے اس پر ایک جملے میں کہیں اپنی دل کی بات۔۔۔۔۔بارش ورڈ پر۔۔۔۔:)
 

نیلم

محفلین
شکریہ نیلم سسٹر۔۔۔ ھممم ایک جملہ گڈ آئیڈیا۔۔۔ میں نے دو یہ تین اس لیے لکھے تھے تاکہ جو زیادہ بولنے والے ہوں انھیں موقع مل جائے۔۔۔ لیکن ایک جملہ بیسٹ ہے۔۔
بہت شکریہ اتفاق کرنے کا :)
چلو ٹھیک پھر میں ٹیگ کرتی ہوں سب کو تمہاری طرف سے :)
]
 

ماہا عطا

محفلین

عسکری

معطل
عسکری بھائی تھریڈ میں آج کے لفظ بارش ہے اس پر ایک جملے میں کہیں اپنی دل کی بات۔۔۔ ۔۔بارش ورڈ پر۔۔۔ ۔:)
اچھا تو پہلے بتاؤ نا سسٹر

کاش اتنی بارش ہو کے سارے فسادی بہہ جائیں غرق ہو جائیں اور دنیا مین صرف اچھے لوگ باقی رہیں :grin:
 
دھت تیرے کی،،، :eek: اس کمبخت ماری کو بھی اب ہی برسنا تھا،:?: سوچا تھا تھوڑی آنکھ لگا لوں پھر دھو لوں گا بیگم اور بچوں کے کپڑے ۔۔۔۔ پر اب۔۔۔۔۔۔۔:twisted:
اگر بیگم کو پتہ چل گیا کہ ابھی تک نہیں دُھلے تو۔۔۔۔۔:nailbiting:
 
Top