~!~کہہ دو اپنے من کی بات۔۔۔لفظوں کے ساتھ۔۔۔~!~

اچھا تو پہلے بتاؤ نا سسٹر

کاش اتنی بارش ہو کے سارے فسادی بہہ جائیں غرق ہو جائیں اور دنیا مین صرف اچھے لوگ باقی رہیں :grin:
پتہ تھا مجھے یار عسکری میرے اور آپ کے خیالات کتنے ملتے جلتے ہیں یار، یہی سوچا تھا میں نے پھر سوچا کچھ نیا لاتا ہوں۔
 

عسکری

معطل
بارش کی ان بوندوں نے جب دستک دی دروازے پر،
محسوس ہوا تم آئے ہو، انداز تمہارے جیسا تھا۔

بھائی جان ہمین شاعری سمجھ نہین آتی :sad:
شاعری کا گن پوڈر بنا کر اس کی 7 اشاریہ56 کی گولیاں بھی بنا کر ہمین مارو گے تو بھی ہمارے اندر نہین گھسیں گی :grin:
 

ماہا عطا

محفلین
من کی بات کہنے کا تھا۔ نثر میں لکھنے کی قید تو نہیں لکھی اس میں۔ :rolleyes:

۔السلام علیکم۔۔۔
کیسے ہیں سب۔۔۔
امید واثق ہے کہ آپ سب ایمان،صحت اور مزاج کی بہترین حالت میں ہونگے۔۔۔ انشااللہ۔
ایک نئے سلسلے کے ساتھ حاضر ہوں۔۔۔ ۔اس تھریڈ میں آپ کو ایک لفظ یا جملہ دیا جائے گا۔۔۔ ۔اس لفظ یا جملے کو دیکھ کر جو بات آپکے ذہن میں آئے۔۔۔ ۔وہ شئیر کرنی ہے۔۔۔ ۔یہ خیال رہے کہ آپکی بات دو یا تین جملوں سے زائد نہ ہو، نثر میں لکھی ہو۔۔۔ ۔اور موضوع سے مطابقت رکھتی ہو۔۔۔ ۔
جیسے۔۔۔ ۔
دل کا موسم۔۔
دل کے موسم میں بہاریں رقصاں ہوں،اندر کی فضا مہکی مہکی ہو۔۔۔ ۔تو ہر رت،ہر موسم پھول کھلنے کی نوید دیتا ہے۔۔دل کا موسم انسان کی ظاہری شخصیت پر اثر انداز ہوتا ہے۔۔۔


آئی تھنک مینشن کیا ہے میں نے کے نثر کی صورت میں ہو۔۔۔۔:):)
 

عمر سیف

محفلین
بارش سے منیر نیازی کی غزل یاد آگئی۔

غم کی بارش نے بھی تیرے نقش کو دھویا نہیں
تُو نے مجھ کو کھو دیا میں نے تجھے کھویا نہیں
نیند کا ہلکا گلابی سا خمار آنکھوں میں تھا
یوں لگا جیسے وہ شب کو دیر تک سویا نہیں
ہر طرف دیوار و در اور ان میں آنکھوں کا ہجوم
کہہ سکے جو دل کی حالت وہ لبِ گویا نہیں
جرم آدم نے کیا اور نسلِ آدم کو سزا
کاٹتا ہوں زندگی بھر میں نے جو بویا نہیں
جانتا ہوں ایک ایسے شخص کو میں بھی منیر
غم سے پتھر ہوگیا لیکن کبھی رویا نہیں

ہر شعر لاجواب۔۔۔
 

ماہا عطا

محفلین
بارش سے منیر نیازی کا شعر یاد آیا۔

غم کی بارش نے بھی تیرے نقش کو دھویا نہیں
تُو نے مجھ کو کھو دیا میں نے تجھے کھویا نہیں
نیند کا ہلکا گلابی سا خمار آنکھوں میں تھا
یوں لگا جیسے وہ شب کو دیر تک سویا نہیں
ہر طرف دیوار و در اور ان میں آنکھوں کا ہجوم
کہہ سکے جو دل کی حالت وہ لبِ گویا نہیں
جرم آدم نے کیا اور نسلِ آدم کو سزا
کاٹتا ہوں زندگی بھر میں نے جو بویا نہیں
جانتا ہوں ایک ایسے شخص کو میں بھی منیر
غم سے پتھر ہوگیا لیکن کبھی رویا نہیں

ہر شعر لاجواب۔۔۔


زبردست۔۔۔۔۔بہت لاجواب۔۔۔۔۔۔۔۔
 

ماہا عطا

محفلین
چلیں جی ہم یہ قید ہٹا دیتے ہیں کے صرف نثر کی صورت میں ہو۔۔۔آپ شعر کی صورت میں بھی اپنے دل کی بات لفظون مین کہہ سکتے ہیں۔۔۔۔:):)
 

شہزاد وحید

محفلین
چلیں جی ہم یہ قید ہٹا دیتے ہیں کے صرف نثر کی صورت میں ہو۔۔۔ آپ شعر کی صورت میں بھی اپنے دل کی بات لفظون مین کہہ سکتے ہیں۔۔۔ ۔:):)


میرے غموں کو ساحل کا کنارا مل گیا
میرے آنسوؤں کو بارش کا سہارا مِل گیا
(ٹون چینج)
پھر اس حسینہ کا اِک اشارہ مِل گیا
لگا یوں کہ جیسے پاپڑ کرارہ مِل گیا
:aadab:
 
Top