جب کشتی مکمل ڈوبتی نظر آ رہی ہو تو وہ وقت آ جاتا ہے جب اسے چھوڑنا ہی پڑتا ہے ورنہ آپ خود بھی ڈوب جاتے ہیں۔
سسٹم کو اندر سے تبدیل کرنا آسان نہیں ہوتا۔ ایسا اکثر ہوتا ہے کہ آپ سسٹم تبدیل کرتے کرتے خود تبدیل ہو جاتے ہیں۔
آپ سے کس نے کہا کی کشتی مکمل ڈوب گئی؟؟؟ ہم بھی تو ہیں اس کشتی میں ہمیں تو کشتی میں سوراخ نظر آرہے ہیں۔ ہم تو ان کو بند کرنے کی کوشش کر رہے ہیں۔
مانا کہ سسٹم کا اثر ہوتا ہے مگر لڑنے سے پہلے ہار مان لینا کہاں کی عقل مندی ہے؟؟؟؟
بھیا ہم یہاں صرف شاہدہ کی ہی بات نہیں کر رہے بلکہ شاہد بھی موجود ہیں اسی کشتی میں۔ ہم بات کر رہے ہیں ان وجوہات کی جن کی بنا پر والدین اولاد کو توجہ نہیں دے پاتے۔ ہم بات کر رہے ہیں کہ ان وجوہات کو کیسے درست میا جا سکتا ہے۔ ہم بات کر رہے ہیں کہ میں کیا کر سکتی ہوں اس مسئلے کے حل کے لیے۔۔۔۔