"کہ آ رہی ہے دما دم صدائے کُن فیکون"

سعدیہ صاحبہ تحریر تو بڑی خوب صورت ہے۔ لیکن مجھ جیسے جاہل کو کہانی سے اس عنوان کے تعلق کی کوئی سمجھ شمجھ نہیں آئی۔
اس عنوان کہ سمجھ شاہدہ کو آئی تھی خُود پر بیتے وقت کے حوالے سے۔۔۔۔۔!
ہو سکتا ہے اس نے مصنفہ کو کہا ہو کبھی اس حوالے سے کچھ۔۔۔۔
بہر حال ربط تو ہے۔۔۔۔
باقی تو شاہدہ ہی بتا سکتی ہے مطمئن کرنے کیلئے۔۔۔لیکن وہ نہیں رہی۔۔۔۔۔ اچھی لڑکی تھی ۔۔۔۔۔
 
ناصر رانا

محفلین
نُور! میں نے ایک مشورہ سنٹر بنایا تھا۔کوئی بھی طالبہ کسی بھی طرح کے مسلۂ کے لئے میرے پاس آ سکتی ہے۔
مجھے یاد ہے میری ایک طالبہ کو طلاق ہوئی تو وہ روتی ہوئی سب سے پہلے میرے پاس آئی۔ اللہ کا شکر ہے اب اپنے گھر میں خوش باش ہے۔ اللہ اُسے خوش رکھے۔
مجھے اپنی ایک شاگردہ یاد آ رہی ہے جو مجھ سے بہت پیار کرتی تھی۔ کمرۂ جماعت میں ،میں اُس کی پیار بھری نظروں کو خود پہ مرکوز پاتی تھی۔ اور میں اِس محبت کو اُس کی فلاح کے لئے بہت اچھے سے کام میں لا رہی تھی کہ یکایک۔۔۔۔۔اُس کی نظروں میں میرے لئے وہ بات نہ رہی۔ میں اُسے دیکھتی اور تھوڑا سا چونکتی۔۔۔زیادہ توجہ اِس لئے نہ دے پائی کہ بہت مصروفیت تھی۔
ایک دن میں نے اُسے پکڑ لیا اور اپنے ساتھ ایک گراؤنڈ میں لے گئی۔ "کون ہے وہ؟"
آخر کچھ محنت کے بعد پتہ چلا کہ اُس کے بھائی کو ٹیوشن پڑھانے گھر آنے والا ٹیوٹر ہے۔ ایک بار امی کو بلایا۔ ایک بار ابو کو بلایا۔ مسلۂ حل کرنے کی کوشش کی۔
بہر حال۔۔۔ایسی ڈھیروں مثالیں ہیں۔
اللہ کا شکر ہے۔ اللہ کا بہت شکر ہے۔
ماشااللہ بہت خوشی ہوئی آپ کے خیالات جان کر، کاش سب کو ایسے استاد نصیب ہوں۔ خاص کر مشورہ سینٹر ایک بہت ہی قابلِ قدر کام ہے۔
آپ ایسے استاد اب تو نایاب ہی ہو گئے ہیں۔
میری بہت خواہش تھی کہ میں بھی استاد بنتا۔ (بنا تو اب بھی استاد ہی ہوں مگر یہ وہ درس و تدریس والا استاد نہیں ہے :p)
 
ناصر رانا

محفلین
باباجی جناب آپ کو اگر کوئی بات مضحکہ خیز لگتی ہے تو اس پر تبصرہ کریں کہ خامی کو دور کیا جائے ایسے ہی ریٹ کر دینے سے نہ میرا کوئی فائدہ ہے نہ آپ کا۔
ہاہاہاہا بھائی مجھے آپ کا اس لڑی میں پہلا تبصرہ جو کہ انگریزی میں تھا بہت یاد آرہا ہے، اور اس کے بعد جب ہم نالائقوں کے اصرار پر جب آپ بولے (جس کا جواب بوجہ مصروفیت دن میں نہیں دے سکا تھا) تو ایک لطیفہ یاد آگیا۔
اگر خفا نہ ہونے کا وعدہ کریں تو وہ لطیفہ یہاں شیئر کرتا ہوں :p
اور ہاں اس منفی ریٹنگ کی ٹینشن نہ لیں بلکہ اسے تندیء باد مخالف کے طور پر لیں تو فائدہ ہوگا۔:biggrin:
 
باباجی

محفلین
باباجی جناب آپ کو اگر کوئی بات مضحکہ خیز لگتی ہے تو اس پر تبصرہ کریں کہ خامی کو دور کیا جائے ایسے ہی ریٹ کر دینے سے نہ میرا کوئی فائدہ ہے نہ آپ کا۔
مجھے فائدہ نقصان کی پروا نہیں بھائی
اور تبصرے کے لائق کوئی بات ہوئی تو ضرور کروں گا
ورنہ ریٹنگ ہی ٹھیک ہے
اور پچھلے کسی مراسلے میں عرض کرچکا ہوں کہ میں محدود اور دو ٹوک تبصرے کے بعد نہیں کچھ بولتا..
 
پھر صدائے کُن فیکون کیوں آ رہی ہے؟

صاحبہ۔ ہر لمحہ ہزاروں لاکھوں کروڑوں انساں اور زی روح جنم لے رہے ہیں، نباتات ، حشرات اور دوسری اربوں تخلیقات قدرت معرض وجود میں آ رہی ہیں ۔ ازل ستے ابد تک یہی کن فیکون کا تسلسل ہے۔ وہ نہ ہی کبھی رکا نہ رکے گا۔ آپ ہر بات میں کائنات کی نا تمامی اور کن فیکون کو نتھی نہ کریں
 
جی جی۔۔۔ یہی میں کہہ رہی تھی۔۔۔
نئی تخلیق ہوتی رہتی ہے اسی لئے تو صدائے کُن فیکون آتی رہتی ہے۔۔۔
اور یہی تو اشارہ ہے ناتمامی کی طرف۔۔۔
ناتمامی عیب نہیں ہے۔۔۔
بلکہ تکمیل کی طرف روز بروز بڑھنا۔۔۔
کائناے کے باتے میں جو لکھ دیا گیا ہے اسکا روز بروز ہونا۔۔۔۔۔
 
ماشااللہ بہت خوشی ہوئی آپ کے خیالات جان کر، کاش سب کو ایسے استاد نصیب ہوں۔ خاص کر مشورہ سینٹر ایک بہت ہی قابلِ قدر کام ہے۔
آپ ایسے استاد اب تو نایاب ہی ہو گئے ہیں۔
میری بہت خواہش تھی کہ میں بھی استاد بنتا۔ (بنا تو اب بھی استاد ہی ہوں مگر یہ وہ درس و تدریس والا استاد نہیں ہے :p)
آپ کونسے استاد ہیں بھائی؟؟؟
کنڈکٹر والے؟؟؟:LOL:
ہوٹل والے۔۔۔
یا سُر سنگیت والے۔۔۔۔۔
 
ناصر رانا

محفلین
آپ کونسے استاد ہیں بھائی؟؟؟
کنڈکٹر والے؟؟؟:LOL:
ہوٹل والے۔۔۔
یا سُر سنگیت والے۔۔۔۔۔
ہم استادوں کے استاد ہیں:p
میرا حلقہ احباب مجھ سے کسی بھی بات کی باآسانی توقع کرتا ہے۔ خواہ کوئی ناممکن بات ہو یا کتنی بھی بے تکی بات یا کام ہو:cry2:
 
آپ کونسے استاد ہیں بھائی؟؟؟
کنڈکٹر والے؟؟؟:LOL:
ہوٹل والے۔۔۔
یا سُر سنگیت والے۔۔۔۔۔
صاحبہ میں نے آپ کو پہلے بھی ایک بار عرض کیا تھا۔ بڑوں کی نصیحتوں پر یوں تمسخرانہ اندازِ گفتگو اختیار کریں گی۔ تو ادب اور سخن وری میں بے ادب اور بے مراد رہیں گی۔ سخن ایک پھل کی طرح ہے جو لچکدار ٹہنی پر ٹھہرتا ہے ورنہ زمیں پر گر کر روندا جاتا ہے۔ میرا ایسا کہنا گستاخی میں شمار کریں تو معافی چاہتا ہوں۔ انت بھلے کا بھلا
 
مجھے آپ سے اتفاق ہے۔۔۔
لیکن آپکی بات کی تب سمجھ آئی تھی نہ اَب۔۔۔۔۔!
نشاندہی کِیا کیجئے۔۔۔۔
اور تمسخرانہ مہرا انداز کبھی بھی نہیں رہا۔۔۔۔ تمسخرانہ سوچ بھی کبھی نہیں آئی۔۔۔

یہاں زیادہ فرق آپکے اور میرے ذہن ، خیالات اور سطح کا بالکل متضاد ہونا معلوم ہوتا ہے۔۔۔۔ جو میں نے جَج کِیا اتنے دنوں میں۔۔۔۔۔
 
صاحبہ ممکن ہے کہ میری ذہنی سطح آپ کی نسبت بہت نیچی ہو لیکن آج آپ کی طرف سے ناصر رانا صاحب کو " سر سنگیت والا استاد " کہنا اور گذشتہ دنوں حتیٰ کہ قبلہ الف عین صاحب جیسی بزرگ ہستی تک کے ایک تنقیدی میسج پر آپ کا اندازِ تکلم مجھ جیسے کند خیال اور چھوٹی سطح فکر اور پست ذہن والے نکمے بندے کی سمجھ ومجھ میں نہیں آیا۔ بی بی آپ کی ججمنٹ پر کوئی تبصرہ نہیں کروں گا۔ میں نے بزرگوں اور استادوں سے کسی بھی فورم یا محفل میں بڑوں کا ادب کرنا اور بات چیت میں دھیمہ مگر باوقار انداز اپنانا سیکھا ہے۔ اس لیے مجھ پر اللہ کا کرم ہے۔ اللہ آپ کا بھلا کرے خوش رہیں صاحبہ
 
آخری تدوین:

ناصر رانا

محفلین
صاحبہ میں نے آپ کو پہلے بھی ایک بار عرض کیا تھا۔ بڑوں کی نصیحتوں پر یوں تمسخرانہ اندازِ گفتگو اختیار کریں گی۔ تو ادب اور سخن وری میں بے ادب اور بے مراد رہیں گی۔ سخن ایک پھل کی طرح ہے جو لچکدار ٹہنی پر ٹھہرتا ہے ورنہ زمیں پر گر کر روندا جاتا ہے۔ میرا ایسا کہنا گستاخی میں شمار کریں تو معافی چاہتا ہوں۔ انت بھلے کا بھلا
بڑوں؟؟؟:eek:
سب چلتا ہے یار، اور ویسے بھی میرا جملہ ایسا تھا کہ جواب دینے والے کی رگِ ظرافت پھڑکنا ہی تھی۔ اور مریم کا جوابی سوال بھی تمسخرانہ نہیں بلکہ پر مزاح تھا۔
 
زیک

مسافر
بڑوں؟؟؟:eek:
سب چلتا ہے یار، اور ویسے بھی میرا جملہ ایسا تھا کہ جواب دینے والے کی رگِ ظرافت پھڑکنا ہی تھی۔ اور مریم کا جوابی سوال بھی تمسخرانہ نہیں بلکہ پر مزاح تھا۔
آپ بڑے ہونے سے انکاری ہیں؟ کیا آپ کو بھی بچوں کی صف میں شامل کرنا پڑے گا؟
 
بڑوں؟؟؟:eek:
سب چلتا ہے یار، اور ویسے بھی میرا جملہ ایسا تھا کہ جواب دینے والے کی رگِ ظرافت پھڑکنا ہی تھی۔ اور مریم کا جوابی سوال بھی تمسخرانہ نہیں بلکہ پر مزاح تھا۔
بھائی۔۔۔۔ میں نے یہاں یہ ہی دیکھا ہے کہ سب مزاح کا پہلو مدّ نظر رکھتے ہیں اور اسے اچھا سمجھا جاتا ہے۔۔۔
کم از کم میرے نزدیک مزاح ذہانت ہے۔۔۔۔
میں نے کسی کی سطح کو نیچی نہیں کہا۔۔۔۔ میراے منہ میں خاک۔۔۔۔ میں نے "متضاد" ہونا کہا تھا۔۔۔ ایسا ہوتا ہے نا کبھی کبھار ۔۔۔۔۔کچھ لوگ۔۔۔۔۔
اور میری سوچ میں بھی کبھی "تمسخر" نہیں آیا۔۔۔۔
اور اس دین استادِ محترم الف عین صاحب نے فرمایا تھا کہ آخری شعر عجیب ہے۔۔۔۔ تو میں نے پوچھا کہ عجیب ہے یا غریب بھی؟ اسکا مقصد تھا کہ عجب ہونا اچھا ہے۔۔۔ یا شعر کاٹ دُوں؟؟؟؟
ان کے اتنے ظرافت سے بھرپور کومنٹس دیکھے ہیں میں نے
بہر حال آپ دونوں سے معذرت جن کے ساتھ میں نے بُرا کِیا۔۔۔
اور جن کو میں بُری لگی "ان" سے بھی۔۔۔
آئندہ خیال رہے گا
 
جب بھائی کہہ رہی ہیں تو یہ معذرت والی غیریت چہ معنی؟
سلمان کی مہربانی ہے کہ انہوں نے میری جانب سے کچھ کہا ہے، لیکن درحقیقت میں خود بھی کچھ مشورے دینا چاہ رہا تھا کل سے۔ اڑچن یہ ہے کہ آپ اتنی ثقیل گفتگو کرتی ہیں کہ مزاح کا پہلو دب کر رہ جاتا ہے، جبکہ میں ٹھہرا مزاح کا دلدادہ۔
 
نور وجدان

لائبریرین
مجھے سعدیہ سس کی تحریر دکھائی نہی دے رہی اور مجھے پڑھنی ہے لازمی پلز توجہ فرمائیے
عروہ آپ کو مریم اور حمیرا بہنا نے مشورے دیے مجھے اس سے خیال آیا کہ کیا اپ نے پیج نمبرز دیکھے ہیں ؟ جیسے پیج نمبر 1 پر کلک کریں
 
Top