"کہ آ رہی ہے دما دم صدائے کُن فیکون"

ان کے پچھلے جواب کو تو آپ لوگوں نے بہت پسندکیا۔ کیا اس میں تلخ کلامی نہیں تھی؟؟
یہ مومنوں والی زبان ہمیں بھی آتی ہے مگر ضبط کر لیتے ہیں کہ ۔۔۔
 
نور وجدان

لائبریرین
ان کے پچھلے جواب کو تو آپ لوگوں نے بہت پسندکیا۔ کیا اس میں تلخ کلامی نہیں تھی؟؟
یہ مومنوں والی زبان ہمیں بھی آتی ہے مگر ضبط کر لیتے ہیں کہ ۔۔۔
مومن والی زبان ۔۔۔۔۔۔۔۔ اچھا کہا ہے مگر میں نے برا نہیں منایا۔۔۔ ضبط آپ کا اچھا ہوتا ہے تبصرہ بھی اچھا ہے ، بے باک بھی ہو ۔۔سب اچھا ہے پر غصہ برا ہے ۔۔چلیں بات ختم کریں اور دوستی کرلیں ۔میری طرف سے کوئی شکایت ہو تو بولیں ۔۔۔۔ دور کردوں
 
نہیں کوئی شکایت نہیں ہے۔
مجھے کٹر مذہبیوں سے مسئلہ ہے جن کے چہروں پہ ہر وقت شکن ہوتی ہے۔
ہنسنا وہ جانتے ہی نہیں ہیں۔ سجدے پر سجدہ کرتے ہیں مگر مخلوق کا غم ان کے دل میں نہیں ہوتا۔
وہ بے حس ہوتے ہیں۔
ان کو کیا معلوم کسی کا دکھ بانٹنا سیکڑوں نمازوں سے افضل ہے۔
 
باباجی

محفلین

:thumbsup:
میرا محدود تبصرہ کرنا ہی بہتر ہے پھر :)
 
ناصر رانا

محفلین
نہیں کوئی شکایت نہیں ہے۔
مجھے کٹر مذہبیوں سے مسئلہ ہے جن کے چہروں پہ ہر وقت شکن ہوتی ہے۔
ہنسنا وہ جانتے ہی نہیں ہیں۔ سجدے پر سجدہ کرتے ہیں مگر مخلوق کا غم ان کے دل میں نہیں ہوتا۔
وہ بے حس ہوتے ہیں۔
ان کو کیا معلوم کسی کا دکھ بانٹنا سیکڑوں نمازوں سے افضل ہے۔
بھائی ریحان ماننا پڑے گا کہ آپ سچ مچ وکیل ہیں، بہت خوبصورتی سے موضوع سخن لڑی کے موضوع سے ہٹا کر کہیں اور لے گئے ہیں۔
اور خدا جانے یہ کس مذہب کے کٹر مذہبیوں کی آپ بات کر رہے ہیں؟ نمازوں والی بات سے شبہ ہوتا ہے کہ آپ اسلام کو تختہ مشق بنا رہے ہیں۔
ویسے اطلاعاً عرض ہے کہ اسلام ہمیشہ نفس کو مارنے کی تلقین کرتا ہے، اپنا دل مار کر دوسروں کی دلجوئی کی تاکید کرتا ہے اور سارے عالم کی بھلائی کی بات کرتا ہے۔ حقوق اللہ سے زیادہ حقوق العباد پر زور دیتا ہے۔ مخلوق کا سب سے زیادہ خیال بھی اسلام ہی رکھتا ہے، جو بلاوجہ چیونٹی تک کو مارنے سے منع کرتا ہے کیونکہ اسلام نام ہی سلامتی کا ہے۔
اب جو ان احکامات کو نہیں مانتا تو وہ کٹر تو کیا مذہبی ہی نہ ہوا۔ یہاں محفل پر ہی ایک مثال پڑھی تھی کہیں کہ اگر کوئی شخص اوٹ پٹانگ شاعری کرے جس میں ردیف قافیہ وزن وغیرہ کسی بھی چیز کا خیال نہ رکھا گیا ہو تو ہم کہیں گے کہ یہ شخص اچھا شاعر نہیں ہے، یہ نہیں کہیں گے کہ اردو شاعری ہی بکواس چیز ہے۔
تو پیارے بھائی نمازوں پر کیوں اپنی بھڑاس نکالتے ہیں آپ؟
 
باباجی

محفلین
اس کی اجازت ہر گز نہیں مل سکتی :) ۔۔۔۔۔۔۔۔۔ آپ تو اہل نظر ہستی ہیں، ایسی امید آپ سے نہ تھی جناب
سارا دن کمپیوٹر استعمال کرکر کے میرے نظر خراب ہوگئی ہے
اور آپ کہہ رہی ہیں کہ صاحب نظر ، کچھ خدا کا خوف کریں بی بی ۔۔۔ چھتر پے جان گے مینوں
اور قریشی صاحب ابھی حال ہی محفل پہ آئے ہیں سو ابھی ان کو یہاں کے ماحول سے واقفیت نہیں ہوسکی ہے
اسلیئے کوئی لڑائی کا چکر نہیں ہے اپنے ناصر رانا بھائی کو ہی دیکھ لیں مزاج آشنا ہوگئے ہیں سب کے
باقی شاید قریشی صاحب مجھے کوئی مذہبی سمجھ بیٹھے ۔۔ ارے بھائی مجھے یہ بھی نہیں پتا کہ کونسی نماز میں کتنی رکعتیں ہوتی ہیں
کجا کہ میں کوئی مذہبی بات کروں (اگر مجھے مذہبی سمجھا ہے آپ نے )
نظریاتی اختلاف ضرور رکھیئے اور ریٹنگ کو دل پہ مت لیجیئے ابھی یہاں ایک اور بھائی ہیں جو 100 میں 90 مراسلات پر پرمزاح کی ریٹنگ دیتے ہیں
آپ نے تو ہتک عزت کا دعویٰ کردینا ہے ان پر :)
 
ناصر رانا

محفلین
سارا دن کمپیوٹر استعمال کرکر کے میرے نظر خراب ہوگئی ہے
گاجر کا سیزن ہے روزانہ گاجر کا تازہ جوس پیا کیجئے افاقہ ہوگا :p

اور آپ کہہ رہی ہیں کہ صاحب نظر ، کچھ خدا کا خوف کریں بی بی ۔۔۔ چھتر پے جان گے مینوں
بچت صرف نظر کرنے سے بھی نہیں ہوگی جناب جی :beating:

اور قریشی صاحب ابھی حال ہی محفل پہ آئے ہیں سو ابھی ان کو یہاں کے ماحول سے واقفیت نہیں ہوسکی ہے۔
ہوسکتا ہے ایسا ہو، تو آگے بڑھیں رہنمائی کریں اور اپنے معتقدین میں اضافہ کریں۔
پہلو تہی تو جب کریں جب کوئی آپ سے ہم کلام نہ ہو۔ جب مخاطب کیا ہے تو سہولت سے سمجھا دیجئے کہ:
ناصحوں دل کس کنے ہے کس کو سمجھاتے ہو تم
کیوں دوانے ہو گئے ہو جان کیوں کھاتے ہو تم

اپنے ناصر رانا بھائی کو ہی دیکھ لیں مزاج آشنا ہوگئے ہیں سب کے
سب کے؟؟ :eek:
آپ کی اپنائیت کیلئے شکر گزار ہوں بھائی کہ یہی مقصود تھا۔

باقی شاید قریشی صاحب مجھے کوئی مذہبی سمجھ بیٹھے ۔
تو اس میں غلط کیا ہے؟ آپ لادین ہیں کیا؟ مذہب تو زندگی میں نکھار لاتا ہے۔

ارے بھائی مجھے یہ بھی نہیں پتا کہ کونسی نماز میں کتنی رکعتیں ہوتی ہیں
کجا کہ میں کوئی مذہبی بات کروں (اگر مجھے مذہبی سمجھا ہے آپ نے )
یہ لمحہ فخریہ نہیں بلکہ لمحہ فکریہ ہے میرے بھائی۔
 
شزہ مغل

محفلین
جینڈرگیپ رپورٹ کے مطابق پاکستان دنیا میں خواتین کے لئے دوسرا بدترین ملک ہے۔ اسی لئے میں نے فیصلہ کیا تھا کہ میں اپنی بیٹی کو پاکستان میں نہیں پال سکتا۔
غلط فیصلہ۔ گھر چھوڑ کر بھاگا نہیں کرتے۔ سسٹم بدلنے کے لیے سسٹم میں رہنا پڑتا ہے ورنہ اور بگڑ جاتا ہے۔ ہر شخص محض اپنا پلو بچا کر نکل جائے گا تو گھر تو جل کر راکھ ہو جائے گا۔ اور کہا جائے گا کہ جو اپنوں کا نہ ہو سکا وہ ہمارا کہاں سے ہو گا۔
 
شزہ مغل

محفلین
مجھے بھی آپ ایسا ہی کچھ کہہ لیں ڈھیٹ یا بے حس.. لیکن شاید یہاں سب جانتے ہیں کہ میں اپنا دو ٹوک مؤقف دینے کے بعد آگے بحث نہیں کرتا... سب کی رائے کا احترام کرتا ہوں.. شاید میں پانی اور پیار میں فرق والی کو ٹھیک سے سمجھا نا پاؤں اس لیے میں اپنی بات واپس لیتا ہوں.. شکریہ
آپ کی بات سے اتفاق کرتا ہوں کہ گھر پہ کچھ نا ملے تو بندہ باہر ہی جائے گا.
اپنی بات واپس نہ لیجیئے کیونکہ سب کو اپنا موقف بیان کرنے کا حق ہوتا ہے
 
زیک

مسافر
غلط فیصلہ۔ گھر چھوڑ کر بھاگا نہیں کرتے۔ سسٹم بدلنے کے لیے سسٹم میں رہنا پڑتا ہے ورنہ اور بگڑ جاتا ہے۔ ہر شخص محض اپنا پلو بچا کر نکل جائے گا تو گھر تو جل کر راکھ ہو جائے گا۔ اور کہا جائے گا کہ جو اپنوں کا نہ ہو سکا وہ ہمارا کہاں سے ہو گا۔
جب کشتی مکمل ڈوبتی نظر آ رہی ہو تو وہ وقت آ جاتا ہے جب اسے چھوڑنا ہی پڑتا ہے ورنہ آپ خود بھی ڈوب جاتے ہیں۔

سسٹم کو اندر سے تبدیل کرنا آسان نہیں ہوتا۔ ایسا اکثر ہوتا ہے کہ آپ سسٹم تبدیل کرتے کرتے خود تبدیل ہو جاتے ہیں۔
 
شزہ مغل

محفلین

زیک

مسافر
معذرت چاہتی ہوں زیک بھیا یہ آپ کا ذاتی مسئلہ ہے مگر جو یہاں ہیں ان کو کون نکالے گا دلدل سے؟؟؟؟
چونکہ بات ذاتی میں نے ہی کی تھی تو یہ بھی بتاتا چلوں کہ ہم بیٹی کی پیدائش سے کئی سال پہلے سے امریکہ میں سیٹل تھے۔ بیٹی یہیں کی پیدائش ہے اور یہیں کی باسی۔
 
Top