اگر عقلی دلیل نہیں تو پھر آپ کس بنیاد پر ان باتوں کو توہمات کہہ رہے ہیں؟
سوری زیک بہت دن بعد یہ دھاگہ دیکھا
شمشاد بھائی، ایک مثال کی مدد سے اپنی بات کی وضاحت کرتا ہوں
زندگی میں ایک بار اگر ایسا ہو کہ آپ کسی کام کے لئے گھر سے باہر نکلے ہوں، کالی بلی راستہ کاٹ جائے تاہم باقی کا سارا دن روٹین کے مطابق گزرے۔ جس کام کے لئے گھر سے نکلے ہوں اور وہ کام نہ ہو تو شاید لاشعور میں یہ بات بیٹھ جاتی ہے کہ کالی بلی اور کام کا نہ ہونا ایک دوسرے سے شاید جڑے ہوئے ہوں۔ اس بات کی عقلی دلیل تو کوئی نہیںکہ کالی بلی بے چاری نے آپ سے یا آپ کے کام کے ہونے یا نہ ہونے سے کیا لینا دینا ہے
اسی طرح کہتے ہیں حمل کے دوران اگر چاند گرہن یا سورج گرہن ہو تو حاملہ عورت کو کھڑے رہنا چاہئے یا لیٹجانا چاہئے۔ اگر وہ اس وقت بیٹھ جائے تو بچے کے جسم پر برتھ مارک موجود ہوگا۔ میں اس چیز کو چاہے لاکھ نہ مانوں لیکن میری چھوڑی بہن کی ایڑی پر یہ مارک موجود ہے۔ اور امی بھی یہ بات مانتی ہیں کہ وہ واقعی چاند گرہن کے وقت بیٹھی تھیں۔ اسی طرح خاندان کے دیگر کئی کزنز اور رشتہ داروں کے ساتھ بھی ایسا ہی ہوا ہے