کیا آپ اسے سچ سمجھتے ہیں؟؟؟

شمشاد

لائبریرین
آپ کی بات بجا ہے۔

میں صرف یہ جاننا چاہ رہا ہوں کہ کون کون سے توہمات ہمارے ہاں پائے جاتے ہیں؟
 

زینب

محفلین
اس میں ایموشنکل بلیک میل کرنے والی کیا بات ہے۔ اب دیکھو ناں۔ کئی ایک ایسے اراکین ہیں جو شادی سے پہلے بھی اردو محفل میں آتے تھے اور شادی کے بعد بھی آتے ہیں۔ ان میں قیصرانی بھائی سر فہرست ہیں اور پھر جیہ کی بھی شادی ہوئی، وہ بھی شادی کے بعد سے متواتر آ رہی ہے۔ تو انہوں نے کوئی چھوڑی ہے جان جو تمہاری وجہ سے اٹکی رہے گی۔

میرا ایسا کوئی ارادہ نہیں جب جاؤں گی تو پکی پکی جاؤں گی اور نہیں تو پھر مین کہیں نہیں جارہی

طالوت ایسی بات نہیں ہے۔ اور زینب کے متعلق تو آپ ایسا سوچیں بھی نہیں۔

یہ آجکل پا جی کو مجھ پے اتنا پیار کیون‌آرہا ہے:hatoff:
 

شمشاد

لائبریرین
لگتا ھے
عنوان بھول گے آپ:grin: تو ھمات کی بات ھو رھی ھے جناب :mrgreen:

جی میں بھی اسی کی بات کر رہا ہوں۔

یہ توہمات تو ساری دنیا میں رائج ہیں اور ہر قوم، ہر ملک اور ہر مذہب میں ہیں۔ اور میں یہی تو پوچھ رہا ہوں کہ آپ کن توہمات کا ذکر کر رہے ہیں؟
 

زین

لائبریرین
اررےےےےےےےےےےےےےےے آپ کب ہماری صفوں سے بھاگ کھڑے ہوئے ؟؟؟؟
نہیں میں تو اب بھی اسی صف میں‌کھڑا ہوں ’’زین کی اصلاح کی امید کی جاسکتی ہے ‘‘
 

شمشاد

لائبریرین
یہ لیں مجھے پھر کسی نے اس لائن سے نکال دیا ہے۔ اب معلوم نہیں یہ اچھا شگون ہے کہ نہیں۔
 

طالوت

محفلین
بھئی اتنے پریشان کیوں ہو رہے ہو ؟ مجھے نہیں پتا کہ آپ نے اب تک ایسا کونسا کام کیا کہ آپ اس صف میں جا پہنچے ، اور شمشاد تو کیا بات ہے ان کی وہ صف تھی ہی غلط اب وہ ٹھیک جگہ پر ہیں ۔۔۔

ہمارے یہاں عموما تھوڑی دیر کے لیے چھوٹے بچے کو اکیلا چھوڑ دیں اور وہ رونے لگے تو یہ سمجھا جاتا ہے کہ وہ ڈر گیا ہے ۔۔ اور پھر بڑے تعویز دھاگوں منتوں مرادوں کے بعد اس کا یہ ڈر نکلتا ہے ۔۔
وسلام
 

طالوت

محفلین
ہاہاہاہا نہیں بھئی میں ان چیزوں سے کوسوں دور بھاگتا ہوں ۔۔

بلاوجہ قینچی چلانے پر خیال کیا جاتا ہے کہ گھر میں لڑائی بھی ہو سکتی ہے ۔۔ خالی جھولا جھلانے سے بھی منع کیا جاتا ہے کہ اس گھر میں بچے پیدا نہ سکیں گے۔۔
ایک جانور جسے پنجابی میں (سئے) کہتے ہیں (اردو میں نام بھولتا ہوں) ۔ اس کے جسم پر لمبے لمبے کانٹے ہوتے ہیں اور شکل و صورت چھچھوندر جیسی ہوتی ہے ۔۔ اس کا کانٹا اگر دو پڑوسیوں کی درمیانی دیوار میں گاڑ دیا جائے تو دونوں میں جگھڑا شروع ہو جائے گا ، ایسا خیال کیا جاتا ہے ۔۔
اسی طرح مختلف رنگ کے پتھروں سے جو انگوٹھیوں کے ساتھ انگلیوں میں پہنے جاتے ہیں سے بھی بہت سی تواہمات وابستہ ہیں۔۔
وسلام
 

نایاب

لائبریرین
شگون حقیقت ؟؟؟

السلام علیکم
فرمان الہی ہے کہ
“ زمین میں جو کچھ ہے اللہ نے تمہارے لیے پیدا کیا ہے “ البقرہ ٢٩
قول رسول علیہ الصلوات و سلام ہے کہ
“ بدفالی اور بد شگونی شرک ہے اور ہم میں سے کوئی اس سے بچ نہیں سکتا
سوائے اس کے جسے اللہ پر توکل ہو “
(سنن ابن ماجہ ۔ کتاب الطب ، باب من کان یصحبہ الفال و یکرہ الطیرہ)

اور کچھ گھرانوں میں یہ وہم رکھا جاتا ہے کہ
× “ اگر گھر میں آنے والی نئی دلہن نے کسی صندوق پر تالا لگا دیا تو سمجھو
اس کی قسمت اور گھر پر تالے لگ گئے “
× سورہ “ قل اعوذ برب الناس “ کا کثرت سے پڑھنا پڑھنے والے کا ہی ناس مار دیتا ہے “ (نعوذ باللہ )
× “ لا الہ الا انت سبحانک انی کنت من الظالمین “ کا کثرت سے ذکر بہت گرم اور ظالم ہوتا ہے ۔ ننگی تلوار کی طرح جس کی زد سے خود پڑھنے والا بھی نہیں بچ سکتا “ ( نعوذ باللہ )
× “ دروازے کی چوکھٹ پر بیٹھ کر کھانا کھانے سے انسان مقروض ہو جاتا ہے “
× “ اگر کسی عورت کے دو تین بچے اوپر تلے مر جائیں تو اس کے پاس جانے سے گریز کرو ورنہ “ مرت بیائی “ لگ جائے گی “
× “ انسان کی عمر کا آٹھواں ۔ اٹھارواں ۔ اٹھائیسواں ۔ اڑتیسواں ۔ اڑتالیسواں ۔ اٹھاونواں سال بھاری ہوتا ہے ۔ ( آٹھ کاٹھ کا چکر ) “
× “ کتے اوربلیوں کا رونا وباؤں اور بلاؤں کے نزول کی نشانی ہوتی ہے “
× “ کسی کے گھر میں لڑائی کرانی ہو تو “ سیہ “ (اک جانور ) کا کانٹا اس گھر میں کہیں رکھ دو ۔ جب تک کانٹا رہے گا لڑائی جاری رہے گی “
× “ گھر کا کوئی مرد سفر پر جائے تو اس کے جاتے ہی گھر میں جھاڑو نہ دو کہ اس کے جاتے ہی جھاڑو دے دی تو گویا خود اپنے ہاتھوں اس کے نقش پا مٹا دیے کہ اب وہ کبھی گھر نہ آئے “
× “ الو کے بولنے سے ویرانی آتی ہے اور موت پھیلتی ہے “
× دائیں ہتھیلی پر خارش ہونا آمدن کی نشانی اور بائیں ہتھیلی پر خارش پیسے کا ہاتھ سے نکل جانا “
× “ جوتے پر جوتا چڑھ جانا لازمی سفر کی نشانی “
× گھر کی منڈیر پر کوا بولے تو مہمان کی آمد آمد کا اشارہ “
× “ بچے کو ڈوئی یا سالن کے چمچے سے مارنا بچہ کو ہوکے میں مبتلا کر دیتا ہے بچہ کھا کھا کر بھی سیر نہیں ہوتا “ (جن کے بچے کم کھاتے ہیں ان کے لیے اک نسخہ )
× “ جھاڑو کی ضرب لگانے سے سوکھے کی بیماری ہو جاتی ہے “ ( سلمنگ سنٹر والوں کے لیے بہترین نسخہ )
× “ آٹا گوندھتے ہوئے صحنک سے باہر جا گرے تو مہمان کا رزق اچھل رہا ہے “
× “ مرغی اذان دے تو اسے فورا ذبح کر ڈالو ۔ گھر کے مردوں کے لیے نحوست کا اشارہ ہے ۔“ ( گھر کی مادہ بھی ڈر جائے گی )
× “ پھونک مار کر چراغ گل کرنا گویا اپنے ہاتھوں گھر کی خوشحالی کو ختم کرنا ہے “
× “ گھر کا کوئی فرد بیمار ہو جائے اور گھر کے دو افراد آگے پیچھے ڈاکٹر حکیم کو بلانے نکل پڑے تو مریض کا بچنا ناممکن “
× “ کوئی کسی اہم کام سے گھر سے نکل رہا ہو اور پیچھے سے کوئی آواز دے لے سمجھو پندھ کھوٹا ہوا “
× “ گھر سے نکلتے ہی کالی بلی نے راستہ کاٹ دیا تو ناکامی و نامرادی مقدر “
× “ شیشہ کا ٹوٹنا ( کچھ کی نظر میں برا شگون اور کچھ کی نظر میں اچھا ) “
× “ سونے کا گم ہونا ۔ دودھ کا گرنا ۔ نحوست کی آمد کا اشارہ “
× “ چابیاں چھنچھنانا ۔ دانت کٹکٹانا ۔ قینچی کا خالی چلانا ۔ رات کو کوے کا بولنا ۔ نحوست اور جھگڑے کا باعث “
یہ شگون اور فالیں تعلیم یافتہ اور غیر تعلیم یافتہ کی تخصیص کیے بنا گھرانوں میں سینہ بہ سینہ روایت ہوتی ہیں ۔
اگر ایسے ہی کچھ شگون اور فالیں آپ کے علم میں ہوں تو براہ کرم انہیں یہاں تحریر کر دیں ۔ شائد ہم میں سے کسی کو اللہ اپنی اصلاح کی توفیق سے نواز دے ۔
سدا سجی رہے یہ محفل اردو آمین
نایاب​
 

نایاب

لائبریرین
السلام علیکم
محترم اراکین محفل
سدا خوش رہیں ۔ آمین
کہیں کچھ سچ ہے ان توہمات میں ۔
اگر کچھ سچ بھی ہے تو بحیثیت مسلمان ہم اس پر یقین نہیں کر سکتے ۔
اور ان توہمات کے ڈانڈے تو قبل از رسالت کے دور تک پہنچتے ہیں ۔
اک گورکھ دھندا ۔
نایاب
 

نایاب

لائبریرین
السلام علیکم
محترم شمشاد بھائی
سدا خوش رہیں آمین
اگر ہو سکے تو یہ پوسٹ بھی وہاں منتقل کر دیں ۔
شکریہ
نایاب
 
Top