محمد عدنان اکبری نقیبی
لائبریرین
واہ واہ اوشو بھائی ،تعویذ بنوا کر گلے میں پہنے سے آفات و بلیات سے محفوظ رہنے کے امکانات بھی ہیں
کیا خوب نہلے پہ دہلا مارا ہے ۔
واہ واہ اوشو بھائی ،تعویذ بنوا کر گلے میں پہنے سے آفات و بلیات سے محفوظ رہنے کے امکانات بھی ہیں
کوئی یہ بھی تو بتائے کہ کیا بننے یا کرنے کی خواہش تھی جو نہ ہوسکا!
بابا جی الفاظ سے تو لگتا ہے کہ جن آفات و بلیات سے بڑی مشکل سے جان چھڑائی تھی وہ بھی یہ مانوس سے الفاظ دیکھ واپس نہ چمڑ جائیں۔ خیر آپ کہتے ہیں تو کوشش کر لیں گے۔تعویذ بنوا کر گلے میں پہنے سے آفات و بلیات سے محفوظ رہنے کے امکانات بھی ہیں
آپ کا کہنے کا مطلب ہے کہ ابھی تک جو کام اور پیشے گنوائے گئے ہیں (ماسوائے اوشو صاحب کے) وہ انسانوں والے نہیں؟اس سوال پر آپ کو بھانت بھانت کے جواب مل سکتے ہیں تاہم ایک بات سب میں مشترک ہوگی اور وہ یہ کہ انسان بننا کوئی بھی نہیں چاہتا تھا۔
اور میرا گمان ہے کہ یہ خواہش سب کی پوری ہوئی ہوگی۔
اللہ پاک آپ کے لیے آسانی پیدا فرمائے اور کامیابیاں عطا کرے۔ آمینابھی تو طالب علم ہوں. تاہم سائنسدان بننے کا خواب بھی ہے اور اس جانب گامزن بھی. ریسرچ میں آ کر مکمل خوش اور مطمئن ہوگئی ہوں اس شعبے سے. کوئی گلہ یا بدگمانی کبھی پروفیشنل تھی بھی اگر کہ یہ نہ ہو سکا وہ نہ کیا، تو وہ مکمل دھل چکی ہوئی ہے. میرے ذاتی خیال کے مطابق اٹ از دا بیسٹ پروفیشن!
تاہم سبجیکٹس اور لائنز آف سٹڈی کے لحاظ سے کچھ مسائل ہمیشہ رہے ہیں اور ابھی بھی کچھ کچھ اثرات باقی ہیں. کوشش کرتی ہوں کہ یا تو حالات بدلنے کی پوری کوشش کروں یا پھر انہی حالات پر مطمئن ہو جاؤں.
اللہ تعالی مغفرت فرمائے۔ ویسے کچھ ملتی جلتی اسٹوری لگ رہی ہے ہماری۔ لگتا ہے کہیں نہ کہیں کیمسٹری ملتی ہے۔ میں نے عالم دین بننے کی خواہش انٹر کے بعد اپنی والدہ سے کی تھی۔ ان آنکھوں کی نمی مجھے آج بھی یاد ہے۔ اجازت دل پر پتھر رکھ کر دی تھی لیکن وہ چاہتی تھیں کہ میں دیناوی تعلیم جاری رکھوں۔ بس پھر گریجویشن کرنا پڑی۔ بعد میں احساس ہوا کہ اللہ پاک جو کرتے ہیں بہتری کے لیے ہی کرتے ہیں۔اللہ بخشے والد صاحب یہ سن کر زیادہ خوش نہیں ہوئے۔
اپنے بارے میں بھی کہہ سکتا ہوں لیکن اب سوچتا ہوں کہ اس وقت جذباتی فیصلہ تھا۔ اللہ پاک نے ہر ایک کے لیے مختلف میدان رکھا ہے۔ مختلف صلاحیتیں رکھی ہیں۔ اور وہ رب ہی جانتا ہے کہ کس سے کیا کام لینا ہے۔ لہذا اس کی رضا میں ہم راضی ۔۔۔ اللہ پاک دل کی حالت بھی ایسی ہی فرما دیں۔ آمینان کی خوشی کی خاطر یہ ارادہ ترک کر دیا۔ یہ خواہش بھی اگر پوری ہوتی تو کہہ سکتا تھا، جو بننا چاہتا تھا بن کر رہا۔
ہزاروں خواہشیں ایسی کہ ۔۔۔جبکہ اندر کہیں دور کچھ کسک سی بھی چبھن کا احساس دیتی ہے کہ اگر کچھ اس طرح ہوتا تو اس سے خوب ہو سکتا ، اگر کچھ ویس طرح ہوتا تو اچھا ہو بھی سکتا تھا
کتنی سچی باتیں کرتے ہیں آپجبکہ میں بچپن میں صرف ابو بننا چاہتا تھا
یا زیادہ سے زیادہ یہ سوچا تھا کہ ڈاکٹر نہیں بننا۔ اور بعد میں میٹرک میں بیالوجی کے نمبرز نے اس خواہش کی تائید کی۔
میں سمجھا دو سہلیاں لکھا ہے۔ پھر غور سے دیکھا تو معلوم ہوا یہ کچھ اور ہے۔دو سپلیاں
سو فیصد درستابو نے دو تین دن کوئی بات نہ کی۔ یہ بات ابو کی ڈانٹ یا مار سے زیادہ تشویشناک تھی۔
ازراہ تفنن: یعنی آپ کا مطلب ہے کہ جس نکمے کو اور کچھ نہیں آتا وہ سافٹ ویئر انجینیئر بن جاتا ہے۔ کہنا کیا چاہتے ہیں آپ؟بہرحال ڈپلومہ کرتے کرتے ہی اندازہ ہو گیا تھا کہ پروگرامنگ مزیدار کام ہے اور میرے مزاج کے مطابق ہے۔ لہٰذا اس کے بعد سافٹ ویئر انجینئرنگ کی۔ اور اب سافٹ ویئر انجینیئر ہوں
درست، امی جان کبھی ہمیں اچھے موڈ میں یا نئے کپڑوں میں اتراتا دیکھتی ہیں تو کہتی ہیں بیٹا کبھی کبھار زمین پر بیٹھا کرو اور اپنا پرانا وقت یاد کیا کرو۔ میں اکثر یونیورسٹی کے وہ دن یاد کرتا ہوں جب جیب میں بمشکل ۱۰ روپے ہوتے تھے، یہ 2001-2004 بات ہے۔ اس لیے دوستوں کے ساتھ کنٹین میں کم ہی جاتا تھا۔ کلاس پڑھتے ہیں گھر واپس۔ خیر آپ کی بات سے یاد آ گیا۔ وقت اور اوقات کو یاد کرتے رہنا چاہیے۔ نفس کا گھوڑا بے قابو نہیں ہوتا۔مسز کہتی ہیں کہ اپنی ناکامیاں نہ یاد کیا کریں۔ میں اس سے کہتا ہوں کہ ناکامیاں نہیں نالائقیاں تھیں، اور وہ ٹھوکریں تھیں، جن کی سبب میں سنبھلا ہوں۔ اگر بھول جاؤں تو پھر ٹھوکر لگ سکتی ہے۔
یہ خام سے کندن بننے تک کا سفر ہے۔ازراہ تفنن: یعنی آپ کا مطلب ہے کہ جس نکمے کو اور کچھ نہیں آتا وہ سافٹ ویئر انجینیئر بن جاتا ہے۔ کہنا کیا چاہتے ہیں آپ؟
کیا پروفیشنل شوہر بننے کا ارادہ ہے؟مجھے کوئی فکر نہیں شادی کے بعد سوچوں گا
وہ تو آپ لڑکپن میں بھی بن سکتے تھےمیں بچپن میں صرف ابو بننا چاہتا تھا
کیا شروع سے ہی آپ شعبہ تدریس سے منسلک ہونا چاہتی تھیں؟ بچیوں کو ویسے شوق ہوتا ہے استانی بننے کا۔ میری بیٹی ہے 11 سال کی وہ بھی یہی کہتی ہے کہ بڑے ہو کر استانی بنے گی۔میں اپنے پیشے سے بہت خوش اور مطمئن ہوں۔۔۔الحمداللہ
نہیں۔۔شروع سے ایسا کوئی ذہن ہی نہیں تھا بلکہ کبھی سوچا ہی نہیں تھا کہ ٹیچنگ کرنی ہے۔۔۔۔ گورنمنٹ سیکٹر میں تو اب آئی ہوں لیکن پرائیویٹ ٹیچنگ 2013 سے کررہی تھی۔۔۔۔ وقت گزرنے کے ساتھ یہ خواہش پیدا ہوگئی کہ گورنمنٹ جاب کسی طرح مل جائے۔۔۔ اور جب سے گورنمنٹ جاب ہوئی ہے بہت سے مسائلز کا شکار بھی ہوئی ہوں ۔۔۔ خیر اب اس میں بہت دلچسپی پیدا ہوگئی ہے۔۔۔اور بہت مطمئن بھی ہوگئی ہوں۔۔۔الحمداللہکیا شروع سے ہی آپ شعبہ تدریس سے منسلک ہونا چاہتی تھیں؟ بچیوں کو ویسے شوق ہوتا ہے استانی بننے کا۔ میری بیٹی ہے 11 سال کی وہ بھی یہی کہتی ہے کہ بڑے ہو کر استانی بنے گی۔
الله تعالی آپ کو برکت عطا کرے اور علم نافع عطا فرمائے۔ آمیننہیں۔۔شروع سے ایسا کوئی ذہن ہی نہیں تھا بلکہ کبھی سوچا ہی نہیں تھا کہ ٹیچنگ کرنی ہے۔۔۔۔ گورنمنٹ سیکٹر میں تو اب آئی ہوں لیکن پرائیویٹ ٹیچنگ 2013 سے کررہی تھی۔۔۔۔ وقت گزرنے کے ساتھ یہ خواہش پیدا ہوگئی کہ گورنمنٹ جاب کسی طرح مل جائے۔۔۔ اور جب سے گورنمنٹ جاب ہوئی ہے بہت سے مسائلز کا شکار بھی ہوئی ہوں ۔۔۔ خیر اب اس میں بہت دلچسپی پیدا ہوگئی ہے۔۔۔اور بہت مطمئن بھی ہوگئی ہوں۔۔۔الحمداللہ