کامران عاشر
محفلین
الحمداللہ اپنے پیشے سے بہت خوش ہوں، پیشہ مزدوری ہے
بھیا! یہ سب کس سے لکھوایا ہے، سچ سچ بتائیے گا۔الحمدللہ ،
کوئی تو طبیعت شناس ملا،
عزیزِ جان و دل یزداں ،
چشم ما روشن
دل ما شاد
اکثر ہم اپنی معصومیت کی وجہ سے ایسی باتوں کی آگہی نہیں کر پاتے
بھائی معذرت کس بات کی ،جو سچ تھا آپ نے وہی تو بیاں کیا ۔
بھیا ۔بھیا! یہ سب کس سے لکھوایا ہے، سچ سچ بتائیے گا۔
افسوس اس بات کا ہے کہ آئی ٹی کے شعبے میں جتنا سکوپ ہے پاکستان میں اس سے اتنا فائیدہ نہیں اٹھایا جا رہا اس کی وجوہات میں کاپی رائیٹ اور کیرئیر کونسلنگ کا فقدان سرفہرست ہے اس شعبے میں جو افراد ہیں ان سب نے اپنی لگن اور ذاتی محنت سے اپنا مقام بنایا ہےالسلام علیکم!
کچھ لوگوں کو یہ کہتے سنا کہ وہ اپنے پیشے سے خوش نہیں۔ شاید بننا کچھ اور چاہتے تھے لیکن قسمت نے کہیں اور لا کھڑا کیا۔ کئی تو ایسے بھی دیکھے جنھوں نے پڑھائی کسی اور شعبے میں کی لیکن نوکری کسی اور شعبے میں۔ بلکہ کچھ تو ایسے بھی تھے جنھوں نے مختلف ڈگریاں جن کا آپس میں کوئی ربط ہی نہیں حاصل تو کر لیں لیکن باقاعدہ اپنی ڈگریوں کے مطابق کسی شعبے سے منسلک نہیں ہو سکے۔
میں میٹرک کے بعد سے ہی کمپیوٹر کے سحر میں مبتلا ہوگیا تھا۔ اس کے بعد آئی سی ایس اور پھر بی سی ایس کرنے کے بعد پچھلے پندرہ برس سے باقاعدہ آئی ٹی کے شعبے سے ہی وابستہ ہوں۔ میں اپنے کام کو بھرپور انجوائے کرتا ہوں۔ خاص طور پر اگر کوئی چیلنج درپیش ہو تو اس کو حل کرنے میں بہت لطف آتا ہے۔ گریجویشن کے دوران ہی جب باقی دوست سی پلس پلس میں پروگرامنگ کرتے ہوئے ایررز سے گھبراتے تھے تو مجھے وہ پروگرام زیادہ پسند آتا تھا جس میں بہت سے ایررز ہوں۔ ان کو حل کرنے کا اپنا ہی لطف آتا تھا۔ اب بھی وہی مزاج ہے۔
دوسرے سب پہلوؤں سے قطع نظر آپ کا ذاتی تجربہ کیسا رہا؟ کیا آپ بھی اپنے پیشے اور کام سے خوش ہیں یا نہیں؟ تھوڑی بہت تفصیل بھی شئیر کیجیے اگر ممکن ہو۔ کوشش کیجیے کہ اس لڑی کو ذاتی تجربات کی حد تک محدود رکھیے۔ اس موضوع سے متعلق اگر وجوہات اور نتائج وغیرہ پر گفتگو کرنے کا ارادہ ہو تو علیحدہ سے لڑی بنا لیجیے۔
ریسرچ سبجیکٹس کے بارے میں کچھ بتایا نہیںابھی تو طالب علم ہوں. تاہم سائنسدان بننے کا خواب بھی ہے اور اس جانب گامزن بھی. ریسرچ میں آ کر مکمل خوش اور مطمئن ہوگئی ہوں اس شعبے سے. کوئی گلہ یا بدگمانی کبھی پروفیشنل تھی بھی اگر کہ یہ نہ ہو سکا وہ نہ کیا، تو وہ مکمل دھل چکی ہوئی ہے. میرے ذاتی خیال کے مطابق اٹ از دا بیسٹ پروفیشن!
تاہم سبجیکٹس اور لائنز آف سٹڈی کے لحاظ سے کچھ مسائل ہمیشہ رہے ہیں اور ابھی بھی کچھ کچھ اثرات باقی ہیں. کوشش کرتی ہوں کہ یا تو حالات بدلنے کی پوری کوشش کروں یا پھر انہی حالات پر مطمئن ہو جاؤں.
ایک بڑی وجہ سپانسر شپ نہ ہونا بھی ہے۔افسوس اس بات کا ہے کہ آئی ٹی کے شعبے میں جتنا سکوپ ہے پاکستان میں اس سے اتنا فائیدہ نہیں اٹھایا جا رہا اس کی وجوہات میں کاپی رائیٹ اور کیرئیر کونسلنگ کا فقدان سرفہرست ہے اس شعبے میں جو افراد ہیں ان سب نے اپنی لگن اور ذاتی محنت سے اپنا مقام بنایا ہے
یونیورسٹی کی سطح پر انٹرنشپ کا نہ ہونا بھی ایک وجہ ہےایک بڑی وجہ سپانسر شپ نہ ہونا بھی ہے۔
اس پر پھر کچھ یونیورسٹیز نے کام شروع کیا ہے۔ مگر سٹارٹ اپس کے لیے فنڈنگ اور سپانسر شپ کا بالکل رجحان نہیں ہے۔ ایک آدھ مثال مل جائے تو اور بات ہے۔یونیورسٹی کی سطح پر انٹرنشپ کا نہ ہونا بھی ایک وجہ ہے
میرے چھوٹے بیٹے نے آئی ٹی میں ماسٹرز کیا ہوا ہے ایک سال سے جاب کی تلاش میں ہے یونیورسٹی کی سطح پر انٹرنشپ نہ ملنے کی وجہ سے اس کا بہت وقت ضائع ہو گیا
صد فیصد متفقبیٹے سے کہیے کہ وقت ضائع کرنے کے بجائے فری لانس کام کرتا رہے۔ چاہے مفت میں کرنا پڑے۔ 3 سے 4 سال تجربہ حاصل کرنے کے بعد ان شاءاللہ ملک میں یا بیرون ملک اچھی نوکری مل جائے گی۔ اس شعبے میں ڈگری سے زیادہ پیشہ ورانہ مہارت کی زیادہ اہمیت ہے۔
اللہ پاک آپ کو حلال اور آسان رزق عطا فرمائے آمینآمین ثم آمین۔
بہت اچھا مشورہ ہے ۔صد فیصد متفق
کام بہت ہیں بس ہم لوگ اپنے اسٹیٹس کے چکر میں مارے جاتے ہیں۔بھیا! پہلے کوئی کام دھندا تو مل جاوے! خوشی اور غمی کا معاملہ تو بعد میں کھلے گا۔
اپنے کام کے بارے میں کچھ بتائیے۔ چھوٹے چھوٹے جملوں میں بہت ساری باتیں کہیے۔ میں سننے کیلئے حاضر ہوں۔937 مراسلےہوئے ہیں۔
ٹارگیٹ 1000 ہے احباب مدد کریں مراسلے پورے کرانے میں آج کی تاریخ میں کرنے ہیں پورے۔
میں نے جیسا کہ آپ کو بتایا کہ میں نے بہت سے کام کئے ہیں پر زیادہ نہ سُننے کی وجہ سے یا برداشت کم ہونے کی وجہ سے کہیں بھی ٹِک نہ سکا۔اپنے کام کے بارے میں کچھ بتائیے۔ چھوٹے چھوٹے جملوں میں بہت ساری باتیں کہیے۔ میں سننے کیلئے حاضر ہوں۔
۔اتنی مدد تو میں کرہی سکتا ہوں
آپ سوال کریں تاکہ بات کرنے میں آسانی ہو۔اپنے کام کے بارے میں کچھ بتائیے۔ چھوٹے چھوٹے جملوں میں بہت ساری باتیں کہیے۔ میں سننے کیلئے حاضر ہوں۔
۔اتنی مدد تو میں کرہی سکتا ہوں