کیا آپ جاسوس ہیں؟

فرحت کیانی

لائبریرین
صرف موجودہ ایڈمن حضرات کو دیکھیں تو ان میں سب سے زیادہ پیغامات کے معاملے میں ہم دوسرے نمبر پر اور سب سے زیادہ دھاگوں کے معاملے میں سب سے آخری نمبر پر آتے ہیں۔ ویسے تو اس بات کا ہمارے پچھلے سوال سے کوئی خاص لینا دینا نہیں ہے لیکن کوئی اشارہ سمجھ کر اس سے کوئی کام کی چیز اخذ کر سکے تو ان کا اپنا کمال ہے۔ :) :) :)
:) میں تو خیر اس معاملے میں بالکل کوری ہوں لیکن لوگوں کو بہت مدد مل جائے گی اس اشارے سے :)
 
سیدہ شگفتہ

لائبریرین
ہم نے سوچا اب اس کا جواب دے ہی رہے ہیں تو کچھ اور باتیں بھی کھنگال لیتے ہیں۔ :) :) :)

شگفتہ بٹیا رانی کا اولین پیغام۔

شگفتہ بٹیا رانی کا شروع کردہ اولین دھاگہ۔

اب تک تقریباً ساڑھے آٹھ سو دھاگوں کی تصنیف کر کے سب سے زیادہ دھاگے شروع کرنے والوں کی فہرست میں پانچواں مقام حاصل کر چکی ہیں۔ (بالکل درست نمبر اس لئے نہیں بتا رہے کہ کیا عجب ہماری پوسٹ مکمل ہونے سے قبل کچھ ایک دھاگے اور وجود میں آ جائیں۔)

ان ساڑھے آٹھ سو دھاگوں میں سے پونے تین سو دھاگے ایسے ہیں جن میں صفر یا ایک تبصرہ کیا گیا ہے۔ یعنی تقریباً ایک تہائی دھاگے عوام کے شر سے محفوظ رہے ہیں۔ :) :) :)

--- --- ---

اب اگلا سوال یہ ہے کہ محفل میں سب سے زیادہ دھاگے ارسال کرنے والے پانچ محفلین کے نام ترتیب وار بتائیں۔ چند باتیں بتا دیتے ہیں، مثلاً پانچویں درجے پر تو اپنی شگفتہ بٹیا رانی ہی ہیں۔ دوم یہ کہ ایک محفلین تا حال 999 دھاگے شروع کر چکے ہیں اور اگلا دھاگہ انھیں ایک ہزاری بنا دیگا۔ جب کہ سب سے زیادہ دھاگوں کے مصنف دو ہزار سے بھی زائد دھاگوں کے خالق ہیں۔ ہم نے تذکیر و تانیث کا خیال نہیں برتا ہے اس لئے محفلین میں خواتین و حضرات دونوں ہی شامل ہیں۔ :) :) :)

واؤ یعنی میرا جواب درست ہوا جو میں لکھا ہی نہیں :happy:
اس کا مطلب ہے میری یاد داشت ابھی بھی کچھ کچھ کام کر رہی ہے :happy: اور سعود بھائی آپ نے مجھ پر سب سے زیادہ دھاگے شروع کرنے کے الزام لگایا ہوا ہے جبکہ اصل اور متعدد مجرموں کی پشت پناہی کر رکھی ہے :happy:
 
محمدصابر

محفلین
ہم نے سوچا اب اس کا جواب دے ہی رہے ہیں تو کچھ اور باتیں بھی کھنگال لیتے ہیں۔ :) :) :)

اب اگلا سوال یہ ہے کہ محفل میں سب سے زیادہ دھاگے ارسال کرنے والے پانچ محفلین کے نام ترتیب وار بتائیں۔ چند باتیں بتا دیتے ہیں، مثلاً پانچویں درجے پر تو اپنی شگفتہ بٹیا رانی ہی ہیں۔ دوم یہ کہ ایک محفلین تا حال 999 دھاگے شروع کر چکے ہیں اور اگلا دھاگہ انھیں ایک ہزاری بنا دیگا۔ جب کہ سب سے زیادہ دھاگوں کے مصنف دو ہزار سے بھی زائد دھاگوں کے خالق ہیں۔ ہم نے تذکیر و تانیث کا خیال نہیں برتا ہے اس لئے محفلین میں خواتین و حضرات دونوں ہی شامل ہیں۔ :) :) :)

مجھے چپکے سے وہ صفحہ بتا دیں جس پر ساری معلومات میسر ہیں جس طرح پرانے فورم پر تھی۔ :)
http://www.urduweb.org/mehfil/statistics.php?forum=0&stats=topposters&show=10
 
محمدصابر

محفلین
السلام علیکم ، یہ کونسا صفحہ تھا محمد صابر بھائی ؟
محفل کا شماریاتی صفحہ تھا۔ کون کتنی ہلچل مچا رہا ہے۔ میں تقریبا روز ہی دیکھا کرتا تھا۔ نبیل بھائی نے لوڈ کی وجہ سے بند کر دیا تھا زین فورو میں یہ صفحہ اگر موجود ہے تو صرف ایڈمنز کے لئے ہی ہو گا۔ اور سعود بھائی وہاں سے مستفید ہو رہے ہیں۔ :)
 
شکریہ محمد صابر بھائی ۔
مجھے یاد نہیں ایسا صفحہ ، شاید میں کبھی نہیں دیکھا
 
مجھے چپکے سے وہ صفحہ بتا دیں جس پر ساری معلومات میسر ہیں جس طرح پرانے فورم پر تھی۔ :)
http://www.urduweb.org/mehfil/statistics.php?forum=0&stats=topposters&show=10

صابر بھائی، اتفاق سے ابھی زین فورو میں ایسا فیچر کم از کم ہماری معلومات کی حد تک دستیاب نہیں۔ کوئی ایڈ آن وغیرہ موجود ہو تو بات اور ہے۔ در اصل ہم نے سوچا کہ سیدہ شگفتہ بٹیا رانی کے 15000 پیغامات کے مبارکباد والے دھاگے میں ایس کیو ایل کا ذکر چل نکلا تھا اور برادرم محب علوی نے بھی دلچسپی کا اظہار کیا تھا تو مذکورہ بالا معلومات کے حصول کے لئے ہم نے وہی کیا۔ عموماً ہم محفل کے ڈاٹابیس کو نہیں چھوتے لیکن کل اس مقصد کے لئے کچھ آسان سی ریڈ اونلی کوئیریز چلائی تھیں۔ :) :) :)
 
سعود بھائی اپنے سوال کا جواب بھی آپ خود ہی دے دیں :happy:
 
فہیم

لائبریرین
کوئی یہ بتاسکتا ہے کیا سب سے زیادہ تصویریں کس نے پوسٹ کی ہیں:rolleyes:

ویسے یہ کم از کم مجھے نہیں معلوم :)
 
Top