کیا آپ جاسوس ہیں؟

شمشاد

لائبریرین
کیا کیا بولا تھا بھلا ؟؟؟ مینو وی دسو ؟؟؟:rolleyes:

مقدس اور ناعمہ عزیز

یہ دیکھو میں چھ سال پرانا دھاگہ ڈھونڈ کر لایا ہوں۔

یہ دھاگہ میں نے ۱۴ جنوری ۲۰۰۶ کو شروع کیا تھا۔
اگلے ہی دن انہوں نے مجھے مراسلہ نمبر ۱۱ میں ڈانٹا پھر مراسلہ نمبر میں سرزش کی۔
پھر جو انہوں نے غوطہ لگایا تو ۲۵ جنوری کو مراسلہ نمبر ۸۰ میں ابھریں۔
تو اس دن کی جو دہشت ان کی بیٹھی ہے تو اب تک نہیں گئی۔ مزید یہ کہ پڑھائی میں ہیں بھی گولڈ میڈلسٹ اور میں ٹھہرا ان پڑھ۔
 

سیدہ شگفتہ

لائبریرین
مجھے تو اتنا علم ہے کہ پہلی دفعہ شگفتہ سے بات ہوئی تھی تو انہوں نے اپنے علم کی مجھ پر ایسی دھاک بیٹھائی تھی کہ آج تک سر نہیں اٹھا سکا۔

پہلی بار آپ سے کب بات ہوئی تھی شمشاد بھائی ، میں تو بالکل بھی دھاک نہیں بٹھا سکتی کسی پر ، بھتیجا کمپنی تک سے ڈانٹ پڑتی ہے مجھے :(
 

سیدہ شگفتہ

لائبریرین
وعلیکم السلام
آپ کو نہیں بتانا اپیا
آپ کے علاوہ کوئی بوجھے ۔۔:happy:

ٹھیک ہے عائشہ میں تو بولتی ہی نہیں :happy: آپ نے جاسوسی کو مشکل سوال دے دیا ہے شاید سب کو اپنے ہی دھاگے یاد ہوں گے دوسروں کے نہیں یا پھر بہت کم ۔ آپ نے جو پوچھا ہے اس کا جواب کوئی نہیں لا سکتا :happy:
 

سیدہ شگفتہ

لائبریرین
مقدس اور ناعمہ عزیز

یہ دیکھو میں چھ سال پرانا دھاگہ ڈھونڈ کر لایا ہوں۔

یہ دھاگہ میں نے ۱۴ جنوری ۲۰۰۶ کو شروع کیا تھا۔
اگلے ہی دن انہوں نے مجھے مراسلہ نمبر ۱۱ میں ڈانٹا پھر مراسلہ نمبر میں سرزش کی۔
پھر جو انہوں نے غوطہ لگایا تو ۲۵ جنوری کو مراسلہ نمبر ۸۰ میں ابھریں۔
تو اس دن کی جو دہشت ان کی بیٹھی ہے تو اب تک نہیں گئی۔ مزید یہ کہ پڑھائی میں ہیں بھی گولڈ میڈلسٹ اور میں ٹھہرا ان پڑھ۔

:happy: :happy::happy:
او گاڈ ، شمشاد بھائی کیا سچ مچ میں آپ سے سب سے پہلی بار یہیں بات کی تھی :happy: میں لائبریری سے باہر نہیں نکلتی تھی تب اور کبھی کبھار دوسرے دھاگے زیادہ تر بس پڑھ لیتی تھی اور بہت کم کسی دوسرے دھاگے میں لکھا کرتی تھی ۔ مجھے لوگوں سے باتیں کرنا پسند نہیں تھا اگر دو تین لوگ اردو محفل فورم پر نہ ہوتے تو میں صرف لائبریری تک ہی رہتی ۔ ویسے میں آپ کو ڈانٹا تو بالکل بھی نہیں :happy:۔ پتا ہے کیا مجھے کوئ اگر میری ذات کو برا کہے تو میرے لیے وہ بات بالکل اہم نہیں ہوتی لیکن کچھ اگر پاکستان یا پاکستان سے متعلق شخصیات اور اقدار پر بات ہو تو پھر میں بہت حساس ہو جاتی ہوں ۔ تب آپ کا پتا نہیں تھا ناں اور شاید مجھے آپ پاکستان مخالف لگے ہوں گے ،جیسے پاکستان کے دشمن لوگ لکھتے رہتے ہیں ۔ اگر آپ پاکستان کے دشمن یا اقدار کا مذاق اڑانے والے لوگوں کی طرح ہوتے تو میں پھر آپ کو واقعی ڈانٹ دینا تھا ۔ :happy:

آپ میری اس دن کی بات سے نہیں ڈریں ناں :happy:
 

سیدہ شگفتہ

لائبریرین
کم باتوں کے علم والوں کو یونی والے گولڈ میڈل تو نہیں دیتے ناں۔


علم تو سچ مچ کم ہے شمشاد بھائی لیکن گولڈ میڈل کے لیے میں جان لڑا کے محنت کی تھی میں رات رات بھر نہیں سوتی تھی کیونکہ یہ امی کی خواہش تھی اور امی ابو نے بہت قربانیاں دیں ہماری پڑھائی کے لیے ۔ میں وہ وقت کبھی نہیں بھلا سکتی جب ہزاروں لوگ تالیاں بجا رہے تھے اتنے وسیع پنڈال میں اور امی ابو دونوں بہت پیچھے بیٹھے ہوئے تھے اور میں جتنی دیر میں وہاں پہنچی امی ابو کے پاس تب تک سب تالیاں بجاتے رہے اور مڑ کے اور اٹھ اٹھ کے دیکھتے رہے کہ یہ کس کی بیٹی ہے ، اور شمشاد بھائی جب میں اسٹیج سے پلٹی تھی تو پتا ہے سب سے آگے قطار میں جو مہمان بیٹھے تھے کانووکیشن میں تو انھوں نے بہت حوصلہ افزائی کی شاباشی دی اور ہمارے اساتذہ جو بیٹھے ہوئے تھے ان کے ساتھ تو وہ انہیں بتا رہے تھے کہ یہ ہماری شاگرد ہیں ہمارے ڈپارٹمنٹ کی ہیں مجھے اس وقت اتنا اچھا لگا کہ بیان سے باہر ہمارے اساتذہ کو بھی کتنی خوشی ہوتی ہے بالکل بچوں کی طرح جب ان کے اسٹوڈنٹس کامیاب ہوتے ہیں !:happy:
 
Top