اسلام کو بدنام کرنے میں خود اسلام کے نام نہاد محافظ مولویوں پیش پیش ہیں۔کیا یہ کام بھی سپریم کورٹ ہی کو کرنا ہوگا کہ انہیں اسلامی کے لفظ کو استعمال سے منع کیا جائے ۔ یہ تو اسلام کو بدنام کر رہے ہیں
کریڈٹ گوز تو شہید ذوالفقار بھٹومیرے بھی 1985 سے 1990 تک کالجوں میں گاذارے گئے ماہ و سال اس بات کے گواہ ہیں کہ کیسے ان منحوس لوگوں نے تعلیمی اداروں پر مسلط ہوکر طلبہ کا، تعلیم کا اور تعلیمی اداروں کی فضا کا ستیاناس کرکے رکھ دیا ہوا ہے۔
پتہ نہیں ہمارے محلے کے لڑکے بہت شریف لڑکے کہلائے جاتے، صرف اپنی اسٹیڈی اور مسجد سے تعلق رہتا تھا چونکہ میں بھی بچپن سے نمازی تھا تو انہوں نے کافی مدد کی۔چو ر مچائے شور۔۔۔ ۔یہ اچھا لطیفہ ہے کہ جمعیت کے "پاکباز خدائی خدمت گار" نہ ہوتے تو نجانے تعلیمی اداروں میں "شریف طالبات" کے ساتھ کیا بیتتی۔۔۔ (ویسے جن تعلیمی اداروں میں صرف طلباء ہی پڑھتے ہیں، وہاں جمعیت شائد "شریف طلباء" کی "عصمت" بچانے کا کام کرنے پر مامور ہوگی؟)۔۔۔ ہر خدائی فوجدار اور دین کابزعمِ خود ٹھیکیدار یہی جواز پیش کرتا نظر آتا ہے اور اسکی آڑ میں طلبہ و اساتذہ کے ساتھ ہر قسم کی غنڈہ گردی رسا رکھی جاتی ہے اور تعلیمی اداروں پر کسی آسیب کی طرح مسلط ہوکر خوف و ہراس کی فضا برقرار رکھی جاتی ہے۔۔۔