اپوزیشن میں دلچسپی نہیں۔ فضل ڈیزل کی ناکامی پر شدید خوشی ہوئی۔۔۔
چند سال قبل ڈیسکون انجینئرنگ کے مینیجر سے میٹنگ کا اتفاق ہوا۔ وہ اپنے سول کنسٹرکشن پراجیکٹس کے حوالے سے بتا رہے تھے کہ جب کوئی کنسٹرکشن پراجیکٹ شروع ہوتا ہے تو سب سے تجربہ کار اور کوالیفائیڈ انجینئر اس کا مینیجر بنتا ہے۔
جب پراجیکٹ رفتار پکڑلے تو پھر نسبتاً کم تجربہ کار سپرانٹنڈنٹ کو پراجیکٹ مینجر بنا دیا جاتا ہے۔
جب پراجیکٹ ختم ہونے والا ہوتا ہے تو فورمین بھی پراجیکٹ مینجر کے فرائض سنبھال لیتا ہے۔
اور جب پراجیکٹ ختم ہوجاتا ہے تو سائٹ کی صفائی پر مامور خاکروب کو پراجیکٹ مینیجر بنا دیا جاتاہے۔
پی ڈی ایم کے پہلے جلسے میں نوازشریف سمیت اپوزیشن کی اعلی قیادت نے شرکت کی۔ پھر آہستہ آہستہ نوازشریف سائیڈ پر ہوگا اور بلاول، مریم اور فضلو قیادت کرتے رہے۔
پھر بلاول بھی سائیڈ پر ہوگیا اور مریم کے ساتھ فضلو جلسوں کی قیادت کرتے رہے۔
آج کے جلسے میں مریم بھی کنی کترا گئی اور اب فضلو کے ایک ایک طرف ارسطو احسن اقبال اور دوسری طرف امیرمقام بیٹھا ہے۔
ایک وقت آئے گا جب پی ڈی ایم میں صرف فضلو رہ جائے گا ۔ ۔ ۔بالکل اسی طرح جیسے کنسٹرکشن پراجیکٹ کے آخری دنوں میں خاکروب رہ جاتا ہے!
باباکوڈا