فرقان احمد
محفلین
کیا گھر والی کو اپنے کاروبار یا کام کے بارے میں بتانا چاہیے اُس سے مشورے لینے چاہئیں یا اُن کو یہ سب بتانا صرف اُن کی ٹینشن میں اضافہ کرنا ہے آپ کی کیا رائے ہے اِس بارے میں؟
زوجہ محترمہ کو ممکنہ طور پر سب سے زیادہ سردردی تبھی ہو گی جب گھر کے اخراجات پورے نہیں ہو رہے ہوں گے۔ ایسی صورت پیش آئی تو بہت ممکن ہے کہ وہ خود ہی کوئی سوال داغ دیں اور شوہر میاں کی جواب طلبی ہو جائے۔ اگر ایسی کوئی صورت درپیش نہیں اور بیگم صاحبہ کو کاروباری امور میں کوئی خاص دلچسپی نہیں تو بہتر رویہ یہی ہے کہ انہیں ان معاملات سے دور ہی رکھا جائے۔ یوں بھی گھریلو کاموں کا بوجھ اس قدر ہوتا ہے کہ ان پر کاروباری بوجھ کی فکریں الگ سے لاد دینا نامناسب معلوم ہوتا ہے۔