کیا بچوں کی امی کو اپنے کاروبار کی مشکلات کے بارے میں بتانا چاھئیے ؟ قسط نمبر 1

ہادیہ

محفلین
وارث بھائی اگر ایک اور واحد و یک اور ون اینڈ اونلی بیوی کے ساتھ ہی اتنے مشہور ہیں تو سوچتا ہوں کہ دلی و قلبی خواہشوں اور مرادوں کے عین مطابق اگر کہیں دو تین اور چار بیویاں ہوتیں تو نہ جانے کہاں کہاں جھنڈے گڑے ہوتے! اللہ اللہ :)
سچی۔۔اللہ اللہ۔۔:noxxx::rollingonthefloor:
 
ہاہاہا۔۔
"صاحب لڑی" تھوڑی دیر بعد تو "عنوان" تبدیل کردیتے ہیں تھریڈ کا۔"بیگم" لکھنے میں کیا پرابلم ہے بھئی؟
بیگم صرف اکیلے میں ہی اچھا لگتا ہے بولنے میں سب کے سامنے ایسے ہی لفظ استعمال کرنے چاھئیے یہ میرا خیال ہے باقی آپ کی مرضی ہے میرا مطلب جو چاہے بولیں
 

ہادیہ

محفلین
بیگم صرف اکیلے میں ہی اچھا لگتا ہے بولنے میں سب کے سامنے ایسے ہی لفظ استعمال کرنے چاھئیے یہ میرا خیال ہے باقی آپ کی مرضی ہے میرا مطلب جو چاہے بولیں
یہ تو عجیب سی لاجک ہے آپ کی۔ کیا "بیگم" سے نکاح بھی اکیلے میں کیا تھا؟ جب شادی سب کے سامنے ہوتی ۔۔منکوحہ بنایا جاتا تو نام لینا یا بیگم کہہ دینا غلط تو ہرگز نہیں ہوسکتا۔خیر جو آپ کا خیال۔۔:)
 

سین خے

محفلین
زندگی کا کوئی بھروسہ نہیں ہوتا۔ میاں بیوی دونوں کو ایک دوسرے کے سب معاملات کے بارے میں علم ہونا چاہئیے۔ اگر خدانخواستہ کوئی ایک نہ رہے تو اگر دوسرے کو سب کچھ معلوم ہوگا تو وہ کم از کم پیسہ بعد میں اکھٹا تو کر سکے گا ورنہ دوسرے لوگ سب ایک سیکنڈ میں ہضم کر جاتے ہیں۔ بینک اکاوَنٹ بھی جوائنٹ ہونا چاہئیے۔ کسی کو قرض دیا ہوا ہے یا کسی سے لیا ہوا ہے، ہر چیز ایک دوسرے کو بتانا انتہائی ضروری ہوتا ہے۔ اب اگر کوئی اپنی انا میں بتانا نہ چاہے یا شریک حیات کو جاہل سمجھ کر نہ بتانا چاہے تو ایک بار انسان کو کم از کم اپنے بچوں کے بارے میں ضرور سوچ لینا چاہئیے کہ اگر اس اکڑ کے چکر میں پیسہ بچوں کے کام نہ آسکا تو پھرکیا فائدہ حاصل ہوگا؟؟؟؟
 
آخری تدوین:

اے خان

محفلین
کاروبار سے یاد آیا..
دو پل رکا عشق کا کاروبار پھر چل دیے ہم اپنے گھر تم اپنے گھر.
کاروبار عشق کے بارے میں بالکل نہ بتائیں. ہاں دوسرے کاروبار کے نقصان کے بارے میں ضرور بتائیں. لیکن منافع کے بارے میں کبھی نہیں.. کیونکہ پھر جتنا آپ کا منافع بڑھے گا اتنے ہی پھر اخراجات بڑھیں گے.
 

فاخر رضا

محفلین
کاروبار سے یاد آیا..
دو پل رکا عشق کا کاروبار پھر چل دیے ہم اپنے گھر تم اپنے گھر.
کاروبار عشق کے بارے میں بالکل نہ بتائیں. ہاں دوسرے کاروبار کے نقصان کے بارے میں ضرور بتائیں. لیکن منافع کے بارے میں کبھی نہیں.. کیونکہ پھر جتنا آپ کا منافع بڑھے گا اتنے ہی پھر اخراجات بڑھیں گے.
معاشیات و اقتصادیات و مالی بدعنوانی و خرد برد وغیرہ وغیرہ کا اس سے اچھا لیکچر کبھی نہیں سنا تھا
 
میاں بیوی کے درمیان ہر کام میں باہمی مشورے سے ہی گھرانہ خوشحال بنتا ہے۔ میں نے کتنے ہی لوگوں کو دیکھا ہے جو اپنے لاکھوں کے فیصلے کرنے میں بھی اپنی شریکِ حیات کو اس بارے میں بتانا بھی مُناسب نہیں سمجھتے تھے نتیجہََ زندگی کے ہر موڑ پر انہیں مار کھانی پڑی۔ اور کتنے ہی لوگوں کو دیکھا ہے جو 10 روپے کی چیز کے لئے بھی اپنی بیوی سے مشورہ کر کے ہی اُس پر عمل کرتے ہیں اور خوشحال زندگی بسر کر رہے ہیں۔ ویسے بھی اسلام ہمیں کسی بھی کام میں خواہ وہ گھریلو ہو یا معاشی، مشورہ کرنے کا درس دیتا ہے۔ ویسے بھی یہ سب ہی کو پتہ ہے کہ ایک کامیاب مرد کے پیچھے ایک عورت کا ہی ہاتھ ہوتا ہے، لہذا اپنی بیوی کو اپنے ہر کام میں شامل رکھیں اور اُس سے باہمی مشورہ لے کر ہی کوئی کام شروع یا ختم کریں۔
 
Top