کیا دو قومی نظریہ غلط ہے ؟

عینی مروت

محفلین
بہت اچھے جناب!زبردست تحریر لکھی ہے دو قومی نظریے پر۔۔ اللہ آپکو جزائے خیردے
ایک سوال ذہن میں اٹھتا ہے کہ پاکستان کو سازش یا غلطی کہنے والوں کے خیال میں اس وقت بر صغیر کے زبوں حال مسلمانوں کے مسائل کا اس سے زیادہ بہترین کوئی اور حل تھا؟؟

اور میرے خیال میں آج کی اہم ضرورت یہ ہے کہ ہم اپنی موجودہ غلطیوں کی درستی کا سامان کریں اور نسلِ نو کے ذہنوں میں اپنے اسلاف اورتاریخ کے حوالے سے مثبت افکار پیدا کرنے کی کوشش کریں۔
 
سید زبیر

محفلین
مجھے افسوس ہے کہ میری باتوں سے آپ کو تکلیف پہنچی۔ لیکن زمینی حقائق بہت ہی تکلیف دہ ہیں۔ میں بہت کچھ لکھنا چاہتا ہوں لیکن کسی اور دن سہی۔ خدا کرے کہ تمام پاکستانیوں کی سوچ آپ جیسی ہو جائے۔
سید ذیشان بھائی اللہ کریم ہمیشہ آپ کو اپنے حفظ و امان میں رکھے ۔ میں اپنی بات کرتا ہوں کہ مجھے صرف یہ ڈر لگتا ہے کہ روز محشر اگر میں بھی تعصب کرنے والوں میں شامل ہوا تو کیا میرے پاس کوئی دلیل ہوگی ۔ ؟ کیا اللہ میاں میری دلیل سے مان جائیں گے ؟ مجھے تو اپنے اعمال کا جوا ب دینا ہے اگر کوئی تعصب کرتا ہے تو وہ اپنے اعمال کا جواب دے گا ۔ بس یہی دعا ہے کہ اللہ خاتم بالخیر کرے (آمین)
 
بہت اچھے جناب!زبردست تحریر لکھی ہے دو قومی نظریے پر۔۔ اللہ آپکو جزائے خیردے
ایک سوال ذہن میں اٹھتا ہے کہ پاکستان کو سازش یا غلطی کہنے والوں کے خیال میں اس وقت بر صغیر کے زبوں حال مسلمانوں کے مسائل کا اس سے زیادہ بہترین کوئی اور حل تھا؟؟

اور میرے خیال میں آج کی اہم ضرورت یہ ہے کہ ہم اپنی موجودہ غلطیوں کی درستی کا سامان کریں اور نسلِ نو کے ذہنوں میں اپنے اسلاف اورتاریخ کے حوالے سے مثبت افکار پیدا کرنے کی کوشش کریں۔
شکر ہے کہ محفل میں ایسی مثبت اور مضبوط تحریر لکھنے والے موجود ہیں۔ رب کریم ان کو جزائے خیر دے۔
پاکستان کو سازش کا غلطی قرار دینے والے غالباً پاکستان کو اسکی منزل سے بھٹکانا چاہتے ہیں۔
 
سید زبیر

محفلین
سید زبیر ، سر بہت اعلی تحریر ہے ۔ بڑی خواہش تھی کہ اس پر میں اپنی بساط کے مطابق کچھ تاریخی اور اکتسابی گزارشات پیش کرتا لیکن اب شاید یہاں برداشت کرنے کا رواج نہیں رہا ۔ انشاء اللہ ارادہ ہے کہ جلد آپ سے ملاقات کا وقت نکالوں تا کہ آپ سے کچھ مزید سیکھنے کا موقع فراہم ہو جائے ۔
مانا کہ تغافل نہ برتوگے ۔۔۔۔لیکن
 
سید زبیر ، سر بہت اعلی تحریر ہے ۔ بڑی خواہش تھی کہ اس پر میں اپنی بساط کے مطابق کچھ تاریخی اور اکتسابی گزارشات پیش کرتا لیکن اب شاید یہاں برداشت کرنے کا رواج نہیں رہا ۔ انشاء اللہ ارادہ ہے کہ جلد آپ سے ملاقات کا وقت نکالوں تا کہ آپ سے کچھ مزید سیکھنے کا موقع فراہم ہو جائے ۔
آپ بات کیجئے ضرور کیجئے آپ ایک علمی شخصیت ہیں آپکی بات سے ہائے ہائے اقبال یاد آگئے
جوانوں کو میری آہ سحر دے
پھر ان شاہیں بچوں کو بال و پر دے
خدا یا آرزو میری یہی ہے
میرا نور بصیرت عام کردے
بہت سارےحال کے شاہین بچوں اورمستقبل کے نونہالوں اور میرے جیسے سڑے بھنے ہوئے اذہان کی فکرکو جلاملے گی ۔افکار کو جدت و ندرت اور مثبت خیالات کے کئی دریچے وا ہونگیں۔پلیز سر اپنے افکارات عالیہ سے نوازیں مجھے قوی امید ہے کہ جس طرح یہ بچے میری طبیعت کی تیزی میں کی گئی باتوں کو غلط تناظرمیں غلط نمبر کے چشموں سے پڑھ گئے آپ نے اس تیزی، بیزاری کو میرے غصے اور کڑھنے پر محمول کیا ہوگا ورنہ بخدا میں تو پاکستان کا مخالف نہ کبھی تھا اور نہ ہوں۔ میری اوپر کی گئی باتیں صرف اور صرف دل کی بھڑاس وغبار کا نکالنا تھا کہ کیا اس لیئے پاکستان حاصل کیا گیا ہے کہ کسی غریب کی عزت محفوظ نہ کسی غریب بندے کو انصاف نہ ملے، تھانہ کچہری میں اسکی سبکی اور چھترول ہو۔ غریب کے لیئے الگ قانون اور بااثر کے لیئے الگ طرح سے قانون ہو
 
آخری تدوین:

آپ کی انہی باتوں کی وجہ سے تو آپ سے پیار ہے ہمیں :)
 
مجھے اس ساری بحث سے اپنے تایا جان مرحوم یاد آگئے۔۔۔انہوں نے بہت بھرپور زندگی گذاری، پہلے احرار پارٹی کے رکن تھے، اسکے بعد علامہ مشرقی کی خاکسار تحریک میں شامل ہوگئے اور مرتے دم تک خاکسار تحریک سے ہی وابستہ رہے۔ تایا جان مرحوم علامہ اقبال اور علامہ مشرقی کے بہت بڑے مداح تھے۔ اور انکے کلام اور کتب پڑھ کر سنانے کی فرمائش کرتے تھے اور سنتے سنتے آنسؤں کی جھڑی بھی انکی آنکھوں سے رواں ہوجاتی۔۔۔لیکن ایک عجیب بات تھی کہ وہ قائداعظم اور مسلم لیگ کو پسند نہیں کرتے تھے۔۔۔مجھے یاد ہے کہ جب کبھی پی ٹی وی پر خبروں کے بعد قائداعظم کے اقوال پر مبنی کوئی سلائیڈ چلتی اور اناؤنسر کہتا " قائدِ اعظم نے فرمایا"۔۔۔تو فورا وہ آگے سے یہ لقمہ دیتے۔۔۔۔"قوم کاپٹّھا بایا"۔۔۔یعنی قوم کے بھٹہ بٹھا دیا۔۔۔
 
آپ کی انہی باتوں کی وجہ سے تو آپ سے پیار ہے ہمیں :)
لیکن میں آپکی پٹائی کے موڈ میں ہوں۔ کسی دن قسمت سے آپ مجھے مل گئے تو میں نے اس وقت تک آپکی پٹائی جاری رکھنی ہے جب تک آپنے گنجوں سے توبہ نہیں کرلینی ہے
 
مجھے اس ساری بحث سے اپنے تایا جان مرحوم یاد آگئے۔۔۔ انہوں نے بہت بھرپور زندگی گذاری، پہلے احرار پارٹی کے رکن تھے، اسکے بعد علامہ مشرقی کی خاکسار تحریک میں شامل ہوگئے اور مرتے دم تک خاکسار تحریک سے ہی وابستہ رہے۔ تایا جان مرحوم علامہ اقبال اور علامہ مشرقی کے بہت بڑے مداح تھے۔ اور انکے کلام اور کتب پڑھ کر سنانے کی فرمائش کرتے تھے اور سنتے سنتے آنسؤں کی جھڑی بھی انکی آنکھوں سے رواں ہوجاتی۔۔۔ لیکن ایک عجیب بات تھی کہ وہ قائداعظم اور مسلم لیگ کو پسند نہیں کرتے تھے۔۔۔ مجھے یاد ہے کہ جب کبھی پی ٹی وی پر خبروں کے بعد قائداعظم کے اقوال پر مبنی کوئی سلائیڈ چلتی اور اناؤنسر کہتا " قائدِ اعظم نے فرمایا"۔۔۔ تو فورا وہ آگے سے یہ لقمہ دیتے۔۔۔ ۔"قوم کاپٹّھا بایا"۔۔۔ یعنی قوم کے بھٹہ بٹھا دیا۔۔۔
پتہ نہیں اس بات میں کتنی صداقت ہے کہ مولانا محمد علی جوہر کہا کرتے تھے ہمارا مقصد صرف اور صرف ہندو کو اس دیس سے نکالنا ہے اس کے بعد ہم انشاء اللہ چوبیس گھنٹوں میں پورے انڈیا کو کنڑول کرلیں گے۔
 
لیکن میں آپکی پٹائی کے موڈ میں ہوں۔ کسی دن قسمت سے آپ مجھے مل گئے تو میں نے اس وقت تک آپکی پٹائی جاری رکھنی ہے جب تک آپنے گنجوں سے توبہ نہیں کرلینی ہے
بابا جی بڑا بھائی بن کر آپ کا حق بنتا ہے لیکن کچھ باتیں میرے پیش نظر رہتی ہیں۔
ہر انسان اچھے کام بھی کرتا ہے اور برے بھی۔
اچھے کاموں کی تعریف کرنی چاہئے اور برے کی مذمت۔
گنجے بھی اچھے کام بھی کرتے ہیں اور برے بھی۔
میں صرف انکے اچھے کاموں کی تعریف کرتا ہوں برے کاموں کی نہیں۔
میں کسی کو بھی مجسم شر یا معصوم فرشتہ نہیں سمجھتا۔
نا نواز مجسم شر ہے اور نا عمران فرشتہ
البتہ مشرف میں میراثی جراثیموں کی کثرت ہے۔ :)
 
پتہ نہیں اس بات میں کتنی صداقت ہے کہ مولانا محمد علی جوہر کہا کرتے تھے ہمارا مقصد صرف اور صرف ہندو کو اس دیس سے نکالنا ہے اس کے بعد ہم انشاء اللہ چوبیس گھنٹوں میں پورے انڈیا کو کنڑول کرلیں گے۔
مجھے یہ بات درست نہیں لگتی۔ تحریک خلافت میں ، تحریک کا قائد انہوں نے گاندھی کو بنایا ہوا تھا۔ غالباً اسی وجہ سے مولانا احمد رضا خان رحمۃ اللہ علیہ نے تحریک خلافت کی حمایت نہیں کی۔
 
:D
لیکن میں آپکی پٹائی کے موڈ میں ہوں۔ کسی دن قسمت سے آپ مجھے مل گئے تو میں نے اس وقت تک آپکی پٹائی جاری رکھنی ہے جب تک آپنے گنجوں سے توبہ نہیں کرلینی ہے
ایک شارٹ کٹ اور بھی ہے توبہ کا۔۔۔انکو گنجوں سے مل ہی لینے دیں۔۔۔یقیناّ پھر خو دہی پنجابی محاورے کے مطابق "تووا توب" کر اٹھیں گے۔
 
سید زبیر ، سر بہت اعلی تحریر ہے ۔ بڑی خواہش تھی کہ اس پر میں اپنی بساط کے مطابق کچھ تاریخی اور اکتسابی گزارشات پیش کرتا لیکن اب شاید یہاں برداشت کرنے کا رواج نہیں رہا ۔ انشاء اللہ ارادہ ہے کہ جلد آپ سے ملاقات کا وقت نکالوں تا کہ آپ سے کچھ مزید سیکھنے کا موقع فراہم ہو جائے ۔
لو جی ساجد بھائی یہ لڑی ابھی بھی چل رہی ہے میں تو سمجھا شائد میرا مراسلہ حرف آخر ہی ثابت ہو گا۔ :)
 
Top