تاسف کیا زین زخمی ہوئے ہیں؟

کیفیت
مزید جوابات کے لیے دستیاب نہیں

ابوشامل

محفلین
کیا اردو محفل کے رکن زین الدین بولان میڈیکل کمپلیکس پر دہشت گردوں کے حملے میں زخمی ہوئے ہیں؟ سی این بی سی کے مطابق ان کا رپورٹر زین الدین شدید زخمی ہے لیکن حالت خطرے سے باہر ہے اور میرے علم میں ہے کہ زین سی این بی سی کے لیے ہی کام کرتے تھے۔
 
عائشہ عزیز

لائبریرین
افففف انکل یہ کیسی خبر سنا دی آپ نے :(
کسی کے پاس زین بھیا کا فون نمبر ہے تو رابطہ کرکے پلیز جلدی سے بتائیں
 
ابوشامل

محفلین
بلال نے تصدیق کی ہے کہ زین زخمی ہوئے ہیں، البتہ مزید تفصیلات کا علم نہیں۔ انہوں نے فون پر بات کی ہے زین سے۔ یا اللہ رحم و کرم فرما
 
محمداحمد

لائبریرین
اللہ اپنا کرم کرے زین بھائی پر اور اُنہیں صحت دے۔ کسی کے پاس کوئی اپڈیٹ ہو تو فوراً شئر کرے۔
 
جو بندہ میں نے ٹی وی پر دیکھا تھا اگر وہ زین ہے تو اتنا زخمی نہیں تھا
شاید ہاتھ اور ران پر زخم تھا ۔ مگر وہ بندہ چل کر جارہا تھا۔
 
عاطف بٹ

محفلین
دھماکے میں زخمی ہونے والا رپورٹر ہمارا زین ہی ہے۔ میری اس سے بات ہوئی ہے، اس کی حالت خطرے سے باہر ہے مگر آپ سب لوگ اس کے لئے اور باقی زخمیوں اور محصورین کے لئے بھی دعا کریں۔
 
عاطف بٹ

محفلین
بہت افسوس ہوا یہ سن کر۔ :( اب ان کی حالت کیسی ہے؟

ہم دعا کرتے ہیں زین جلد از جلد صحتیاب ہوں۔

زین کی حالت بہتر ہے مگر اس کی ران میں گولی لگی ہے اور باقی جسم پہ بھی کچھ زخم آئے ہیں۔ وہ سول ہسپتال میں ہے اور ڈاکٹرز نے کہا ہے کہ گولی شاید کل نکالی جائے گی۔
 
سید ذیشان

محفلین
زین کی حالت بہتر ہے مگر اس کی ران میں گولی لگی ہے اور باقی جسم پہ بھی کچھ زخم آئے ہیں۔ وہ سول ہسپتال میں ہے اور ڈاکٹرز نے کہا ہے کہ گولی شاید کل نکالی جائے گی۔

گولی لگنا تو کافی تشویشناک بات ہے۔ لیکن چونکہ ران پر لگی ہے تو شائد اتنی پریشانی کی بات نہ ہو۔ ہمیں ان کی صحت کے متعلق آگاہ رکھئے گا۔ :)
 
شمشاد

لائبریرین
اللہ تعالٰی سے دعا ہے کہ تمام محصورین اور زخمیوں اور خصوصاً کو اپنی پناہ میں رکھے اور صحت و تندرستی عطا فرمائے۔
 
خرم شہزاد خرم

لائبریرین
ابھی ابھی میری زین بھائی سے بات ہوئی ہے۔ آواز سے تو ماشاءاللہ کافی بہتر لگ رہے تھے لیکن ان کو زخم آئے ہیں ران کے آپریشن کی بات بھی کر رہے تھے۔ وہ کچھ دیر بعد ہو گا۔ آپ سب ان کی صحت کے لیے دعا کریں اللہ تعالیٰ انہیں بہت جلد صحتِ کاملہ عطا فرمائے آمین
 
بھیا اب بات ہو تو زین بھیا کو کہیے گا ہم سب ان کے لیے بہت پریشان ہیں وہ جلدی سے ٹھیک ہو جائیں۔
 
کیفیت
مزید جوابات کے لیے دستیاب نہیں
Top