تاسف کیا زین زخمی ہوئے ہیں؟

کیفیت
مزید جوابات کے لیے دستیاب نہیں

ساجد

محفلین
زین سے ابھی ابھی فون پر بات ہوئی ہے۔ اللہ کا شکر ہے کہ اس کی حالت خظرے سے باہر ہے۔ زخمی حالت میں بھی زین کا حوصلہ قابلِ رشک ہے۔ ابھی بلوچستان کے وزیر اعلی ہسپتال پہنچے ہیں اس لئے مجھے زین سے اپنی بات مختصر کرنا پڑی۔ دوبارہ رابطہ ہو گا تو احوال لکھوں گا۔
 
عینی شاہ

محفلین
اوہ میرے اللہ ۔۔ایسی پکچرز نہ لگائیں پلیز پلیز ۔۔۔ہم ویسے بھی ان کے لیے دعا کر رہے ہیں پلیز ایسی پکچرز نہ لگائیں یہاں
 
عینی شاہ

محفلین
زین سے ابھی ابھی فون پر بات ہوئی ہے۔ اللہ کا شکر ہے کہ اس کی حالت خظرے سے باہر ہے۔ زخمی حالت میں بھی زین کا حوصلہ قابلِ رشک ہے۔ ابھی بلوچستان کے وزیر اعلی ہسپتال پہنچے ہیں اس لئے مجھے زین سے اپنی بات مختصر کرنا پڑی۔ دوبارہ رابطہ ہو گا تو احوال لکھوں گا۔
انکل انکو منع کریں اسیی پکچرز تو نہ لگائین یہاں ۔۔پلیز انکل جی
 
خرم شہزاد خرم

لائبریرین
اوہ میرے اللہ ۔۔ایسی پکچرز نہ لگائیں پلیز پلیز ۔۔۔ ہم ویسے بھی ان کے لیے دعا کر رہے ہیں پلیز ایسی پکچرز نہ لگائیں یہاں

ایسی تصویریں لگانے کا مقصد کسی کو تکلیف دینا نہیں ہے بلکہ ان کی کنڈیشن سب کے سامنے لانا ہے کہ سب کو پتہ چلے کہ زین بھائی کس حد تک زخمی ہوئے ہیں۔ جس طرح میں پریشان ہوا ہوں اسی طرح سارے دوست بہن بھائی پریشان ہے ان کے لیے۔ ہر کوئی یہ پوچھ رہا ہے کہ کتنے زخمی ہوئے ہیں اس لیے یہ تصویریں لگا دی ہیں
 
خرم میں نے وہ تصاویر بہت سارے اراکین کی درخواست پر ہٹا دی ہیں کیونکہ کچھ اراکین انہیں دیکھنے کا حوصلہ نہیں رکھتے۔
 
نایاب

لائبریرین
اے اللہ تو پاکستان پر اپنا کرم فرما ۔اور دہشت گردوں پر اپنا قہر نازل کر ۔
اس سانحے میں شہید ہونے والوں کو جنت اور زخمی ہونے والوں کو کامل صحتیابی عطا فرما ۔ آمین
 
باباجی

محفلین
اللہ زین کو اور تمام زخمیوں کو صحت عطا فرمائے
اور ان کے لیئے ایک شعر عرض کرنا چاہوں گا کہ

"گرتے ہیں شہسوار ہی میدان جنگ میں
وہ طفل کیا گرے جو گھٹنوں کے بل چلے "

ہمت والا جوان، چہرےپہ کوئی پریشانی نہیں بلکہ مجھے تو اور ہمت والا لگا اور اتنے برے منہ بنانے کی کوئی ضرورت نہیں ہے
الحمدللہ ابھی زندہ سلامت ہے زین
بس صحت یابی کی دعا کریں
 
علی خان

محفلین
؟؟؟؟؟؟؟؟؟؟؟؟؟؟؟؟؟؟؟؟؟؟؟؟؟؟
اللہ انکو صحت دے اور انکے علاوہ بھی جو لوگ زخمی ہوئے ہیں، انکے لئے دُعا کریں۔ باقی خرم بھیا میری ذاتی رائے میں ایسا کریں کہ ان تصاویر کو کہیں دوسرے سرور پر اَپ لوڈ کرکے اِن کا لنک صرف یہاں پر شئیر کردیں۔اور اسکے ساتھ یہ وضاحت کردیں کہ کمزور دل والے اس لنک کو کھولنے سے اجتناب کریں۔
 
کیفیت
مزید جوابات کے لیے دستیاب نہیں
Top