تاسف کیا زین زخمی ہوئے ہیں؟

کیفیت
مزید جوابات کے لیے دستیاب نہیں
اللہ تعالی زین بھیا سمیت وہاں موجود تمام زخمیوں کو شفا دے اور ان کو اپنی امان میں رکھے ، فوت ہونے والوں کی مغفرت فرمائے ۔ بولان میڈیکل میں فاءرنگ کی خبریں ہیں کیا زین بھیا وہیں پر ہیں ؟
 
عسکری

معطل
زین بھیا کو کچھ نہیں ہو گا وہ 1-2 مہینوں میں بالکل پہلے جیسے ہو جائیں گئ ۔ میری نیک تمنائیں ان کے لیے ۔ گولی جلدی نکال لینی چاہیے انفیکشن ہو سکتا ہے ورنہ ۔ ویسے آپریشن ختم ہو گیا ایف سی کمانڈوز نے 5 میں سے 4 دہشت گرد مار دیے ہین اور ایک کو زخمی گرفتار کر لیا ہے ۔ ایک ریکی کرنے والا باہیر سے گرفتار ہوا ہے ۔
 
نیلم

محفلین
اللہ تعالی زین بھیا سمیت وہاں موجود تمام زخمیوں کو شفا دے اور ان کو اپنی امان میں رکھے ، فوت ہونے والوں کی مغفرت فرمائے ۔ آمین
 
رانا

محفلین
اللہ تعالیٰ اپنا فضل فرمائے۔ میں نے تصویریں دیکھی ہیں، زین بھائی کے چہرے سے لگتا ہے کہ بڑے حوصلے سے اس تکلیف کا مقابلہ کررہے ہیں۔ زین بھائی حوصلہ بالکل نہیں ہارنا کہ کٹھن راہ پر تکلیفیں آیا ہی کرتی ہیں لیکن آپ یہ دیکھیں کہ یہاں اتنے لوگ آپ کے لئے دعائیں کرنے والے موجود ہیں۔ اللہ تعالیٰ آپ کے ساتھ ہو۔ آمین۔
 
فرحت کیانی

لائبریرین
انتہائی افسوسناک۔ اللہ تعالیٰ سے زین کی جلد اور مکمل صحتیابی اور پاکستانی عوام کی پریشانیوں میں کمی کی دعا ہے۔ آمین
 
فہیم

لائبریرین
ابھی نیٹ پہ آنا ہوا تو سامنے یہ خبر دیکھنے کو ملی:(

زین سے بات کی ہے آواز سے تو کافی بہتر معلوم ہورہا ہے۔
لیکن یہ اچھی بات نہیں ہے کہ ابھی تک نہ گولی نکالی نہ چھرے۔
بقول زین کہ بہت رش ہے آپریشن تھیٹر میں۔
جبکہ میرے خیال میں زین کو بجائے سول کے کسی اچھے پرائیوٹ اسپتال میں ٹریٹمنٹ ملنی چاہیے۔
 
اور یہ چینل کی زمہ داری بھی ہے کہ وہ اپنے رپورٹر کو ایسے نا چھوڑے ۔ زین وہاں ان دیوٹی تھا کوئی پکنک پر نہین تھا کوئی سی این بی سی کو بتائے یہ بات ۔ صرف نیوز دے کر کہ ہمارا رپورٹر زخمی ہوا ہے وکٹم کارڈ نا کھیلیں کوئی کام بھی کریں چینل والے ۔
 
قیصرانی

لائبریرین
ابھی نیٹ پہ آنا ہوا تو سامنے یہ خبر دیکھنے کو ملی:(

زین سے بات کی ہے آواز سے تو کافی بہتر معلوم ہورہا ہے۔
لیکن یہ اچھی بات نہیں ہے کہ ابھی تک نہ گولی نکالی نہ چھرے۔
بقول زین کہ بہت رش ہے آپریشن تھیٹر میں۔
جبکہ میرے خیال میں زین کو بجائے سول کے کسی اچھے پرائیوٹ اسپتال میں ٹریٹمنٹ ملنی چاہیے۔

کوئٹہ میں کیا پرائیوٹ ہسپتال قابل اعتماد ہیں؟ کوئی دوست کوئٹہ میں ہیں جو اس سلسلے میں ضروری بندوبست کر سکیں؟ میری طرف سے پورا تعاون ہوگا
 
فہیم

لائبریرین
کوئٹہ میں کیا پرائیوٹ ہسپتال قابل اعتماد ہیں؟ کوئی دوست کوئٹہ میں ہیں جو اس سلسلے میں ضروری بندوبست کر سکیں؟ میری طرف سے پورا تعاون ہوگا

میرا تو کوئٹہ میں ایک ہی جاننے والا ہے ابھی اور وہ زین ہی ہے۔
میں نے اسے پوچھا تھا لیکن اس نے کہا کہ سول اسپتال ٹھیک ہے
پر مجھے اس کی بات سے اتفاق نہیں۔

کوئی تو اچھا پرائیوٹ اسپتال ہوگا وہاں۔
 
قیصرانی

لائبریرین
میرے بہت سے رشتہ دار وہاں موجود ہیں لیکن ان سے تعلقات ایسے ہیں کہ میں اپنے کسی دشمن کو بھی ان کے رحم و کرم پر نہیں چھوڑنا چاہوں گا :(
اگر کچھ معلومات ملیں فہیم بھائی تو بتائیے پلیز۔ میرا موجودہ نمبر جو ہے، وہ آپ کو پی ایم کر رہا ہوں
 
عسکری

معطل
زین پر فائرنگ کرنے والوں میں سے ایک
1017467_10151598703334130_1697651158_n.jpg
 
ماہا عطا

محفلین
افففففففف۔۔۔۔
اللہ سب پر رحم کریں اور سب کا اپنی امان میں رکھیں۔۔۔۔۔۔۔۔۔آمین۔۔ثمہ آمین
اللہ زین بھائی کو صحت و تندرستی عطا کرے۔۔۔آمین
 
فاتح

لائبریرین
اللہ تعالیٰ زین اور دیگر تمام زخمیوں کو جلد از جلد شفائے کاملہ و عاجلہ عطا فرمائے۔ آمین!
 
کیفیت
مزید جوابات کے لیے دستیاب نہیں
Top