عبدالقیوم چوہدری
محفلین
صاحبو اور بیبیو ۔۔۔ کچھ دنوں سے مجھےمحفل بور بور سی لگنے لگی ہے۔ پہلے یہی خیال آیا کہ موسمیاتی الرجی کا شکار ہونے کی وجہ سے طبع بہت زیادہ ہشاش بشاش نہیں تو شاید اس کی وجہ سے لگ رہی ہو لیکن دو دن پہلےمحفل کی بوریت کے بارے میں ایک کافی متحرک محفلین نے بھی اظہار کیا تو مجھے اپنی پہلی سوچ سے رجوع کرنا پڑا اور میں نے سیزنل الرجی کو اس بوریت کی ممکنہ وجوہات سے نکال باہر کیا ۔ ایویں ای خوامخواہ۔۔۔تو مان نا مان میں تیرا مہمان بنندی پھردی ہئی۔
پہلی سوچ سے رجوع کے بعد ہرکارے دائیں بائیں دوڑائے کہ کسی طرح اصل معاملے کی خبر ہو لیکن ککھ پلے نہیں پیا کہ اس کی کیا وجہ ہو سکتی ہے۔ اب کافی وقت ضائع کرنے کے بعد (جو میرے خیال میں ہم میں سے اکثریت کا محبوب مشغلہ ہے) جب کچھ سمجھ نہیں آیا تو ایک خیال پختہ ہوتا چلا جاتاہے کہ ایسا ٹرمپ کے جیتنے کی وجہ سے ہوا ہے اگر ہیلری جیت جاتی تو ایسا کچھ نا ہوتا۔ البتہ ناروے کے پیارے سے مایہ ناز سائنسدان صاحب یا سعودی عرب والے ڈاکٹر صاحب نے اس پر کوئی نکتہ اعتراض اٹھایا اور سروے و ویکیپیڈیا وغیرہ کی بھرمار کی تو اس خیال سے پھر رجوع کر لوں گا کہ کون سا پتھر پر لکیر مارکہ خیال ہے، مثلاً جیسے کچھ احباب ہیلری کی جیت کے بارے میں رکھتے تھے۔
اثراتِ ٹرمپ کو دندان ساز کی طرح کچی فِلنگ سے مستفید کرنے سے پہلے میں نے یہ بھی سوچا کہ شاید پانامہ لیکس کی وجہ سے ایسا ہوا ہو لیکن وہ قضیہ تو سات ماہ سے چل رہا ہے اور ابھی کسی کروٹ بیٹھنے بھی والا ہے اور ماسوائے کچھ انصافین حضرات کے کوئی اسے زیادہ خاطر میں نہیں لا رہا سو دل و دماغ نے اسے بھی سکھوں کی طرح ایک ہی جھٹکے میں قربان کر ڈالا۔
یوں لگتا ہے ہر بندے کو فکر لگ گئی ہے کہ "ہن کی بنے گا" اور اسی وجہ سے ماسوائے دو تین شعراء کرام کے باقی سب لاہور کے مشہور زمانہ بادامی باغ اڈے پر نُور پیر دے ویلے پالے سے ٹھٹھرتے کنڈیکٹرز کی طرح چادر کی بُکل مارے یخ بستہ ہوئے پڑے ہیں اور ان کا پنڈی پنڈی پنڈی اور لیلپور لیلپور کی آوازیں لگانے کا بھی دل نہیں کر رہا۔ او سجنو چونکہ چناں کہ ابھی سردیاں وغیرہ آئیاں ای نہیں اس لیے اس خیال ناقص کو بھی میں نے خود ہی غلط ثابت کر دیا ہے۔
شاید شعراء ( یا عشاقان لکھوں) پر سردیوں کی لمبی لمبی راتیں کافی بھاری گزرتی ہیں (اب یہ راتیں بھاری کیوں اور کیسے گزرتی ہیں اس بارے میں جس نے جو بھی گمان کرنا ہے کر لے، قسمے حق ہی ہو گا) اسی لیے انھیں خوب وقت مل رہا ہے اور وہ اپنے دل کی بھڑاس نکالنےکے لیے تندہی سے شاعرانہ صلاحیتوں کا خوب اظہار فرما رہے ہیں۔ ہر دوسرے تیسرے روز اک نئی غزل بل کھاتی، مٹکتی، لہکتی 'میں آ گئی، میں آ گئی' کرتی محفل کے بزم سخن سیکشن کو رونق بخشتی چلی جا رہی ہے اور رہی سہی محفلی ٹریفک بھی اسی سیکشن میں رواں دواں نظر آتی ہے۔ (اس کہے کا ہر گز یہ مطلب نا لیا جائے کہ مجھے شاعری پوسٹ کیے جانے پر کچھ تحفظات وغیرہ ہیں) علاوہ ازیں ا، ب، پ والی لڑیوں کی روانی بھی یہ بتانے کو کافی ہے کہ ہمارے پاس ایسا کچھ نہیں بچا جسے ہم دوسروں کے ساتھ شراکت کر سکیں اور اچھے بھلے سیانے اور پڑھے لکھے محفلین بھی وقت گزاری کے لیے پھر سے کچی جماعت میں داخل ہوئے نظر آتے ہیں۔
رومانہ چوہدری صاحبہ نے کٹھ پتلیوں کی بات کی تو ذہن اس طرف بھی گیا اور ان کی بات کچھ کچھ ٹھیک بھی لگی کہ بہت سے ممبران صرف کسی کے دل کو خوش کر دینے والے دو چار بٹن پریس کرنے، اپنے کیفیت نامے تازہ کرنے یا پھر واہ واہ کرنے کے علاوہ اور کچھ بھی نہیں کرنے آتے لیکن پھر اس سوچ کو خود ہی رد کر دیا کہ یا تو شاید انھیں اور کچھ کرنا آتا ہی نہیں یا پھر یہ کہ ان کی ترجیحات اور پسند کے زمرے اور محفلین ہی یہ ہوں اور وہ اپنی ہستی کی مستی میں رہنا زیادہ پسند فرما رہے ہوں اور نسبتاً نئی محفلین کو اس لیے سائیٹ کٹھ پتلیوں میں خود کفیل لگی ہو۔
تو جناب بیرون ملک مقیم محفلین میں سے تو اکثر موجود ہی رہتے ہیں اور کچھ نا کچھ نیا لا کر محفل کی رونقوں کو بحال کرنے میں مگن رہتے ہیں۔ کعنان صاحب تاریخ کے جھروکوں سے کچھ نا کچھ پوسٹ کر رہے ہیں اورجنابِ زیک بھی دلچسپی کا کچھ نا کچھ نیا لاتے رہتے ہیں۔ لیکن اپنے خالص دیسی بہنوں بھائیوں کو کیا ہوا ہے؟ کیا یہ کسی پرانی "تو تو میں میں" لڑی کے آفٹر شاکس ہیں ؟ یا بس ایویں ای سب فلمسٹار انجمن کے "تیرے باجرے دی راکھی میں نا کردی وے" والے نخروں میں آئے ہوئے ہیں ؟
محفل یوں ہی جمود جیسی کیفیت کا شکار رہی تو رہتے سہتے وفادار سے شریف سے لاریب مرزا صاحبہ جیسے محفلین بھی بغیر کچھ کہے سنے یہاں سے کھسک لیں گے اور میں تو La Alma صاحبہ کی وہ رضائی جو انھوں نے سب سے چھپا کر رکھی ہوئی ہے کسی نا کسی طرح ادھار مانگ کر لے آؤں گا اور پھر اس میں گھس کر عباس اعوان صاحب سے مونگ پھلی منگوا جاسمن صاحبہ کی حال ہی میں خریدی گئی کتب پڑھتا ساری سردیاں گزار دوں گا۔ تسی اپنا اپنا بندوبست کر لوو
دوستو، محفل اپنی ہے اور ہم نے ہی آباد رکھنی ہے اور آباد رکھنے کا بہترین طریقہ یہی ہے کہ اس میں نت نئی دلچسپ تخلیقات پوسٹ کرتے رہیں تاکہ سب یار بیلی آ کر اسے انجوائے کریں اور رونق لگی رہے۔ ہمیں چاہیے کہ اپنے چھوٹے موٹے فکری، نظریاتی، فروعی، مسلکی، نسلی، صوبائی، لسانی، می رقصم اور کچھ کچھ سیاسی قسم کے اختلافات کو ہر صورت برقرار رکھیں لیکن فی الوقت انھیں کہیں سجے کھبے رکھ دیں تاکہ یہ محفل کہیں اناؤں کے بھینٹ چڑھ کر دلی کی طرح اجڑ ہی نا جائے اور پھر نئے سرے سے آباد کرنے میں بہت محنت کرنی پڑے۔
ہر وہ محفلین جو پڑھتے پڑھتے اس سطر تک پہنچ جائے اس پر لازم ہے کہ وہ اپنا نامہ اعمال میرا مطلب ہے پروفائل کھول کر ایک بار ضرور دیکھ لے کہ اس نے اپنی آخری نئی لڑی کب بنائی تھی۔ جو ایسا نہیں کرے گا اس کی اُتلی داڑھ میں درد ہوگا اور پھر نکلوائے بنا کوئی چارہ نہیں رہے گا۔
آخر میں۔۔۔۔۔۔ سجنو، بیلیو، دوستو، بہنو، بھراؤ اور بزرگوں ہم سب محفلین پر اس محفل اور اس سے ملنے والی کھٹی میٹھی محبت کا قرض ہمیشہ رہنا ہے، اسے حسب توفیق ادا کرنے کی کوشش کرتے رہیے کہ اسی میں ہم سب کی بہتری اور کل محفل کی بھلائی ہے۔