کیا محفل جمود کا شکار ہے ؟

علی چشتی

محفلین
میرا خیال ہے کہ زیادہ تر محفلین اب دیگر سوشل سائیٹس کے ذریعے رابطہ میں ہوسکتے ہیں جیسے کہ فیس بک وغیرہ اسلیئے شاید یہاں سناٹا سا رہتا ہے اور مجھے زیادہ عرصہ نہیں ہوا یہاں آئے تو میں نے اتنی زیادہ رونق نہیں دیکھی یہاں اب تک
 

محمداحمد

لائبریرین
میرا خیال ہے کہ زیادہ تر محفلین اب دیگر سوشل سائیٹس کے ذریعے رابطہ میں ہوسکتے ہیں جیسے کہ فیس بک وغیرہ اسلیئے شاید یہاں سناٹا سا رہتا ہے اور مجھے زیادہ عرصہ نہیں ہوا یہاں آئے تو میں نے اتنی زیادہ رونق نہیں دیکھی یہاں اب تک

سوشل میڈیا سائٹس کی اپنی اہمیت ہے لیکن وہ اردو محفل کا متبادل نہیں ہیں۔

ہاں یہ ہے کہ محفل سے ہونے والی دوستیاں باقی پلیٹ فارم تک بھی چلی جاتی ہیں۔
 
اگر محفل جمود کا شکار تھی تو اب نہیں رہی۔ :D:p
پائین بس ایک کوشش ہی کی ہے۔
ہم نے تو اپنے تئیں نئی پوسٹس کے ریکارڈ توڑے ہوئے ہیں لیکن ہم جو کچھ آڑھا ٹیڑھا لکھ کر لے آتے ہیں وہ ہر کسی کو راس نہیں آتا۔ :) یوں بھی آپ نے شاعروں کو تو استثنیٰ دے ہی دیا ہے اور رضائی خود لے اُڑے ہیں۔ :) :D
آپ، راحیل اور ندرت آپا سے نالاں خاتون کو ہمارا سلام۔ آپ لوگ نا ہوتے تو سائیبریا کے برف زاروں والا معاملہ بنتا دکھائی دیتا۔
ویسے یہ کٹھ پتلیوں والا کیا معاملہ ہے؟o_O
کٹھ پتلیاں جہاں تک میرا خیال ہے ان محفلین کو کہا گیا ہے جو صرف کچھ مخصوص ممبران کی پوسٹس پر ریٹنگ دیتے یا داد و تحسین کے ڈونگرے برساتے نظر آتے ہیں۔ اگر ا سکے علاوہ کچھ ہے تو کٹھ پتلیوں کی پہچان کرانے والی خاتون ہی بتا پائیں گی۔
اور یہ سب لوگ جو جھاتیاں مار رہے ہیں یا مارتے رہے ہیں اس کا کیا مطلب ہے؟ :eek::eek::eek:
جھاتی مارنے کا مطلب ہوتا ہے سرسری سا جھانکنا۔ ویسے میں سُچی پنجابن کو آواز لگاتا ہوں شاید وہ کچھ بہتر مطلب بتا سکیں۔
 

محمداحمد

لائبریرین
کٹھ پتلیاں جہاں تک میرا خیال ہے ان محفلین کو کہا گیا ہے جو صرف کچھ مخصوص ممبران کی پوسٹس پر ریٹنگ دیتے یا داد و تحسین کے ڈونگرے برساتے نظر آتے ہیں۔

اس سے تو کچھ ایسا گمان ہوتا ہے کہ لوگوں نے اپنی دوسری آئی ڈیز بنا کر اپنے آپ کو ہی داد دینا شروع کر دی ہے۔ :)

ویسے تھوڑا بہت انتظار کرنا چاہیے محفلین داد و تحسین کے معاملے میں کنجوسی ہرگز نہیں کرتے۔ :) :) :)
 
اس سے تو کچھ ایسا گمان ہوتا ہے کہ لوگوں نے اپنی دوسری آئی ڈیز بنا کر اپنے آپ کو ہی داد دینا شروع کر دی ہے۔ :)
میں نے بھی صرف خیال ہی ظاہر کیا ہے اور آپ کی بات بہت حد تک دل لگتی ہے کہ سوشل میڈیا پر اس طرح کے چلن موجود ہیں۔
ویسے تھوڑا بہت انتظار کرنا چاہیے محفلین داد و تحسین کے معاملے میں کنجوسی ہرگز نہیں کرتے۔ :) :) :)
کنجوسی تو نہیں کہہ سکتے البتہ جیسے شاہ صاحبہ نے فرمایا کہ ذاتی پسند اور نا پسند، تو ایسا رویہ ایک اکثریت رکھتی ہے۔
 

محمداحمد

لائبریرین
اس سے تو کچھ ایسا گمان ہوتا ہے کہ لوگوں نے اپنی دوسری آئی ڈیز بنا کر اپنے آپ کو ہی داد دینا شروع کر دی ہے۔ :)
میں کراچی یا سندھ کی جاگیردارنہ وڈیرہ ٹائپ نفسیات کے بارے میں کچھ حتمی طور پر نہیں کہہ سکتا لیکن پنجاب کے کچھ علاقوں اور کے پی میں یہ دیکھا ہے کہ کسی مقامی صاحب ثروت اور بڑے آدمی کے ساتھ ہر وقت پانچ سات مصاحب جی حضوری کرنے کو موجود ہوتے ہیں شاید یہ دوہری آئی ڈی سے زیادہ اس سوشل کلچر کی طرف اشارہ ہے کہ دو چار بندے ساتھ لگائے پھرنے ہیں۔ یہاں یہ محفلین ممکنہ طور پر ان کے علم و فضل کے متاثرین بھی ہو سکتے ہیں اور کسی گروہ بندی کا حصہ بھی۔
 

محمداحمد

لائبریرین
میں کراچی یا سندھ کی جاگیردارنہ وڈیرہ ٹائپ نفسیات کے بارے میں کچھ حتمی طور پر نہیں کہہ سکتا لیکن پنجاب کے کچھ علاقوں اور کے پی میں یہ دیکھا ہے کہ کسی مقامی صاحب ثروت اور بڑے آدمی کے ساتھ ہر وقت پانچ سات مصاحب جی حضوری کرنے کو موجود ہوتے ہیں

یہ شاہانہ اور درباری مزاج ہر جگہ کسی نہ کسی شکل میں دیکھنے کو ملتا ہے۔

شاید یہ دوہری آئی ڈی سے زیادہ اس سوشل کلچر کی طرف اشارہ ہے کہ دو چار بندے ساتھ لگائے پھرنے ہیں۔

ہممم! چلیے اس سے محفل کی رونق ہی بڑھے گی۔ :)

یا یہ محفلین ممکنہ طور پر ان کے علم و فضل کے متاثرین بھی ہو سکتے ہیں اور کسی گروہ بندی کا حصہ بھی۔

پہلی صورت میں کوئی حرج نہیں ہے اور دوسری صورت میں بھی ہم کون ہوتے ہیں اعتراض کرنے والے۔ :) :) :)
 

لاریب مرزا

محفلین
اس سے پہلے کہ ہماری داڑھ میں درد شروع ہو جائے :p ہم بتا دیں کہ اپنی پروفائل کی تاریخ کے پیش نظر ہم ہر ماہ محفل پہ کچھ نہ کچھ ہلچل ضرور مچاتے آئے ہیں :daydreaming: :p آخری لڑی پچھلے ماہ ارسال کی تھی.. اس ماہ میں ابھی تک تو کچھ شائع نہیں کیا، لیکن ارادہ تو ہے :)
 
Top