مجھے اپنے مسلمانوں میں سب سے بڑی غلطی جو لگتی ہے وہ ہے “انفرادیت“ جبکہ اسلام “اجتماعیت“ کا دین ہے ۔ ۔ ۔
زکریا نے لکھا کہ مجھے اس سے کوئی غرض نہیں کہ آپ کا عقیدہ کیا ہے یہ تو “ذاتی“ مسلہ ہے ۔ ۔۔ میں مانتا ہوں کہ مغرب یہ ہی تو مسلمانوں سے چاہتا ہے ۔ ۔ ۔ کہ انکی زندگی جو مذہب پر عبارت ہے وہ نہ رہے بلکہ ہر انسان اپنی اپنی دو اینٹ کی مسجد بنا کر اس میں ہی عبادت کرے ۔ ۔ اپنی ذات سے باہر کیا ہو رہا ہے اسے اس سے کوئی غرض نہیں ۔ ۔ ۔ مگر مسلمانیت یہ نہیں ۔ ۔ ۔
تو مسلمانوں کی مرضی جو انفرادی سوچ رکھتے ہیں انکی مرضی کہ وہ مغرب زدہ اسلام قبول کریں یا “رسول عربی “ کا اسلام ۔ ۔ ۔ ۔
دوسری بات مارٹن کنگ لوتھر کی ۔ ۔ ۔ جی ہاں کوئی تشدد نہیں ہوا ۔ ۔ تھا نا ۔ ۔ اور آج بھی کالے امریکہ میں تشدد اور ڈرگ کے حوالے سے جانے جاتے ہیں ۔ ۔ ۔ صرف ایک دوں گا ۔ ۔ ۔ جس پر مارٹن کنگ لوتھر پر مقدمہ بھی بنا تھا ۔ ۔ ۔ کہ ایک کافی ہاؤس میں ایک کالا غلطی سے کافی مانگ بیٹھا اور اسے کافی بنا کر دی گئی تھوک کے ساتھ ۔ ۔ ۔ اس واقعے کو بڑا اچھا فلمایا ہے ۔ ۔ ۔ سٹیون سپیل برگ نے اپنی سیریز ٹیکن میں ۔ ۔ ۔ ۔ ۔ ۔ اسکے بعد کیا ہوا ۔ ۔ ۔ وہ تاریخ ہے ۔ ۔ کوشش کروں گا کہ اس وقت کے کچھ ٹائیم میگزین اور ۔ ۔ ۔ ورکنگ پیپرز پیش کروں ۔ ۔ ۔ جو کبھی میری نظروں سے گذرے تھے
خیر ۔ ۔۔ بات کہیں اور چلی جائے گی ۔ ۔ ۔
شام کی بات میں اسلئے کر رہا ہوں کہ میرے ادھر بہت سارے شامی دوست ہیں جو حماس کے مخالفین میں ہیں اور دوسری بات میں خود ایک لبنانی کمپنی میں ہوں اور بہت اچھی طرح سے ۔ ۔۔ وہاں کے حالات سے واقف ہوں ۔ ۔ ۔ عرب دنیا میں لوگ اکثر سمجھتے ہیں کہ خاموشی ہے ۔ ۔ ۔ مگر شاید آپ کے علم میں ہو کہ عرب دنیا میں کیا کچھ ہو رہا ہے ۔ ۔ ۔ بہت سارے عرب شرمندگی سے سر نہیں اٹھا سکتے ۔ ۔ ۔
نبیل ۔ ۔ ۔ کبھی موقع ملا تو کچھ لکھوں گا “خود کش“ حملوں پر کہ کیسے کوئی مجبور ہوتا ہے جان دینے اور لینے کے لئے ۔ ۔ ۔
تشدد کوئی پسند نہیں کرتا مگر مجبوری اسے تلوار اٹھانے پر مجبور کرتی ہے ۔ ۔ ۔ اور میں یقین سے کہتا ہوں ۔ ۔ ۔ کہ جس دن وہ دن آیا ۔ ۔ ۔آپ بھی سب سے آگے ہوں گے ۔ ۔ ۔ ابھی آپ بھی مغرب کی عینک سے مشرق دیکھ رہے ہیں ۔ ۔ ۔
میں اب بھی اسی فارمولے پر قائم ہوں ۔ ۔ ۔ جو پہلے لکھا تھا
- احتجاج ۔ ۔
- بائیکاٹ
- جہاد ۔ ۔ ۔
ابھی پہلا مرحلہ ہے ۔ ۔
اور ہاں یاد آیا اٹلانٹا والو ۔ ۔ ۔ نیویارک سن نے کیا کیا ہےاور کل کے فرائیڈے سپیشل میں کیا ہے ۔ ۔ خود دیکھ لینا ۔ ۔ ۔
مہوش ۔ ۔ ۔ کیا جو فارمولہ میں نے لکھا ہے کیا وہ اسلامی تعلیمات سے متصادم ہے ؟
اور زکریا اور نبیل چلیں آپ کوئی طریقہ کار بتائیں ۔ ۔ ۔ کہ کارٹون چھاپنا بند ہو جائیں ۔ ۔ ۔ ۔ تو احتجاج دم توڑ جائے گا ۔ ۔ یہ میں کہتا ہوں ۔ ۔
بات نبی اکرم(ص) کی ہے ورنہ ۔ ۔ ۔ اور نبی سے محبت ہی زندگی کا حصول ہے ۔ ۔ ۔ مجھے کل بش کو نہیں اللہ کو منہ دکھانا ہے ۔ ۔ ۔
صرف اتنا سوچ کر لکھیں تو شاید کچھ تبدیلی نظر آئے آپ کی نظر میں