کیا مغربی سفارت خانوں کو جلانا صحیح؟

الف نظامی

لائبریرین
احتجاج کبھی میٹھا احتجاج نہیں ہوتا جیسا کہ اہلِ مغرب چاہتے ہیں ہو تاکہ ان کے مفادات پر زد نہ پڑے۔
 

دوست

محفلین
میں‌نے سفارت خانوں‌کے جلانے کو صحیح‌نہیں‌کہا صرف ایک عرض‌کی تھی کہ جب جذبات سر پر سوار ہوں‌پھر صرف ظلم یاد رہ جاتے ہیں‌اور کچھ نہیں۔۔۔
خوکش حملہ کرنے والوں‌کے اپنے نظریات ہیں‌ہمارے اپنے ہوسکتاہے آپ کے اور میرے نکتہ نظر میں‌بھی فرق ہو۔ تاہم جو بھی ہے جیسے بھی ہے ٹھیک ہے۔
سفارت خانے جلانا ٹھیک قدم نہیں۔
احتجاج کا جو طریقہ آپ کی سمجھ میں آئے اختیار کریں۔
بات ختم
 
اظہرالحق نے کہا:

اظہر میں نے کالم پڑھا بہت عمدہ تھا اور واقعی حرف حرف سچ ہے۔

کیا خیال ہے اب کیوں نہیں اس موضوع پر کوئی کتاب ڈیجیٹل اردو لائبریری میں لکھنا شروع کرتے۔ انتہائی موثر انداز میں خدمت بھی ہوجائے گی اور آئیندہ آنے والی نسلوں کے لیے ایک بہترین تحفہ۔ دیکھو اب اس جذبے کو سرد نہیں پڑنے دینا اور یہ کام کرنا ہی کرنا ہے۔ مجھے یقین ہے اس کام میں راجہ نعیم اپنی استطاعت سے بڑھ کر تمہارا ساتھ دیں گے۔
 

اظہرالحق

محفلین
محب ۔۔ ۔ سچ میں دل تو نہیں کر رہا تھا اس تھریڈ میں جواب دینے کا ۔ ۔ ۔ مگر خیر آپ نے ایک اچھے طرز تخاطب سے بات کی سو جواب دے رہا ہوں ۔ ۔ ۔

دوست میں نے لکھنا بہت عرصہ پہلے چھوڑ دیا تھا ۔ ۔ یہاں اردو کا دیکھا تو اچھا لگا سو لکھنا شروع کیا ۔ ۔ مجھے اپنی Achivment اردو کی بتانے کی ضرورت نہیں ۔۔۔ کہ شاید کسی کو اے ہاشمی یاد آ جائے :oops:

جی ہاں نبیل نے یہ سائیٹ شروع کر کے بہت بڑا قدم اٹھایا ہے ، اس سے پہلے اردو پوائینٹ اور اردستان نے بھی اپنے اپنے طور پر اردو کے لئے اچھا کام کیا ہے ۔ ۔ ۔ میں اردو سوفٹ وئیر سے 1989 سے لنک میں ہوں ۔ ۔ ۔ شاید کچھ دوستوں کو شاہکار یاد ہو اور ۔ ۔ ۔ سلور سافٹ کا اردو کوڈ پیج مبتہ ۔ ۔ ۔ خیر جس کا جتنا ہو سکا اسنے اتنا تعمیری کام کیا چاہے وہ گلیٹیکا کا اردو کتب خانہ ہو یا ۔ ۔ ۔ انعام علوی کے اردو سوفٹ وئیر ۔ ۔ یہ باتیں اس تھریڈ میں ضمنی طور پر ہیں صرف یہ بتانے کے لئے کہ ہر کوئی اپنا اپنا حصہ ڈال رہا ہے تعمیری کاموں میں اور تعمیری کام کرنے والے “انتہا پسند“ نہیں ہوتے اور ریسرچر کی سوچ چند حقیقیتیں بناتی ہیں ۔ ۔

یہاں پر مجھے مجہول اور پتہ نہیں کیا کیا کہا گیا اور یہ ثابت کرنے کی کوشش کی گئی کہ ۔ ۔ ۔ میں تو بزبان فرنگی دھشت گرد ہوں ۔ ۔ ۔ اور نئی دنیا کی سوچ سمجھ سے نابلد ہوں ۔ ۔ ۔ مگر شاید ایسا نہیں ہے ۔ ۔ ۔

میری دوسری جگہ آپ نے پوسٹس پڑھیں ہونگی ۔ ۔ ۔ ایک نیا رنگ دینے کی کوشش کرتا ہوں ۔ ۔ ہمیشہ ۔ ۔ کیونکہ زندگی جمود نہیں تنوع ہے ۔ ۔

ایک چیز کی خوشی ہوئی کہ مجھے یہ سب کچھ نبی (ص) کے حوالے سے کہا گیا ۔ ۔ ۔ میرے لئے یہ قیمتی تحفہ ہے نہ سمجھنے والوں کے لئے کیا کہوں ۔ ۔ ۔ اللہ انہیں ہدایت دے ۔ ۔ ۔

کافی مواد ہے میرے پاس ۔ ۔ ۔ اردو لائیبریری کے لئے کیونکہ 1993-1996 تک کراچی کی کافی لائبرئیریان چھانی ہیں ۔ ۔( میں اردو لائبرئیری سوفٹ وئیر کا ایک حصہ تھا ) لیمپ والا بھی سافٹ وئیر شاید کسی کو یاد ہو ۔ ۔ سو کافی مواد ہے ۔ ۔ ۔انشااللہ کوشش کروں گا ۔ ۔ کہ پیش کروں ۔ ۔ ۔
رہی بات تنقید کی تو

تندہی باد مخالف سے نہ گھبرا اے عقاب
یہ تو چلتی ہے تجھے اونچا اڑانے کے لئے
 

الف نظامی

لائبریرین
اظہر جاری رکھیے ، میری دعائیں آپ کے ساتھ ہیں۔
صرف تنقید کرنے والوں کو نظر انداز کرنا ہی بہتر ہے۔
 
Top