1- سپتمبر میں ہی احتجاج شروع ہو چکا تھا ۔ ۔ ۔ Ummah.com پر اس خاکسار سمیت بہت سارے لوگوں کا احتجاج موجود ہے ۔ ۔ ۔
2- ہمارے معاشرتی حالات ہمارے حکمرانوں کی وجہ سے خراب ہیں نہ کہ عوام کی اسلام سے لگن کی وجہ سے ۔ ۔ ۔
3- کاری کرنے والے اور ذخیرہ اندوز اور استحصال کرنے والے کو کوئی اچھا نہیں کہتا ۔ ۔ ۔
4- صرف از صرف ایک مذید نیوز آپ کے لئے کہ بڑے صاحب کا آرڈر آیا ہے حکمرانوں کے نام کہ ایک ہفتے کے اندر یہ مظاہرے اور رابطے کا ڈھونگ حتم ہو جانا چاہے ۔ ۔ اور حکمت عملی طے کی جا رہی ہے تمام اسلامی ممالک میں ۔ ۔ ۔
5- ڈینش اخبار کے اس ایڈیٹر کو ہٹا دیا گیا ہے جو ہالو کاسٹ کا کارٹون چھاپنے کے حق میں تھا ۔ ۔ اس سے بھی تصدیق ہوتی ہے اس کے پیچھے اسرائیل ہے ۔ ۔
6- اسلامی معاشرے کو مادی نظر سے دیکھنے سے آپ کو کچھ حاصل نہیں ہو گا ۔ ۔ سوائے ۔ ۔ دقیانوسی چیزوں کے ۔ ۔ ۔ ان معاشروں میں استحصال کی وجہ مغرب ہے ۔ ۔ ۔ اور وہ لوگ جنہیں مغرب اپنا رہنما نظر آتا ہے ۔ ۔
7- رسول سے محبت بنیادی عنصر ہے ، وہ ہی نہیں تو ایمان نہیں ، نعمان صرف اپنے نام کا ہی لحاظ کر لو بھائی ۔ ۔۔
8- جو دوست مغرب میں رہتے ہیں ، کیا مجھے بتا سکتے ہیں کہ اگر وہ اپنے حلیے سے مسلمان نظر آئیں چاہے وہ کیسے بھی اچھے ہوں ۔۔۔ انکے بارے میں کیا خیال کیا جائے گا ؟
9- جن صاحب نے شہادت کے شوق کا مذاق اڑایا ہے اللہ انہیں معاف کرے ۔ ۔ ۔ کہ شہادت ہے مطلوب و مقصود مومن ۔ ۔ ۔ نہ مال غنیمت نہ کشور کشائی ۔ ۔ ۔ ۔ مگر کیا کریں ہمیں تو کشور کشائی میں ہی اٹریکشن دیکھتی ہے
10 ۔ میں خود کو نام کا مسلمان سمجھتا ہوں ۔ ۔ ۔ جو شب برات پر پٹاخہ چھوڑنے کو بھی ایمان کا حصہ سمجھتا ہے
مگر دوستو ایمان بڑا مشکل ہے ۔ ۔ ۔
یہ شہادت گہہ الفت میں قدم رکھنا ہے
لوگ آساں سمجھتے ہیں مسلماں ہونا
اور میں توآج کے دور کے بارے میں اتنا ہی کہوں گا یہ تھریڈ پڑھ کر
نہ الفت نہ چاہت نہ مہر و وفا
میں نادم ہوں آج کا انساں ہو کہ
نہ فقیری نہ ریاضت نہ چاہت رضا
میں شرمندہ ہوں مسلماں ہو کے (شعر لفظ بہ لفظ یاد نہیں اسلئے معذرت)
-----------------------------------------------
اور ان دوستوں کے لئے جو مسلمانوں کے جذبات کا مذاق اڑا رہے ہیں
ساری توحید ہماری ساری خدائی ہماری
ہم کافروں کے قافر ۔ ۔ ۔قافر خدا ہمارا